ہوم بلاگ صفحہ 6943

علی ظفر کا خود پر تنقید کرنے والے کو کرارا جواب

0

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی مشہور گلوکار علی ظفر نے خود پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

علی ظفر نے حال ہی میں فیملی کے ہمراہ امریکی شہر شکاگو میں پکنک منائی اور ایک کنسرٹ میں بھی شرکت کی جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں: علی ظفر نے سیاست دانوں کو اہم مشورہ دے دیا

انہوں نے تین روز قبل اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے دورہ شکاگو کی تصاویر پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا: ’کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں دو زندگیاں جی رہا ہوں، ایک دن مشرقی ساحل پر مداحوں کے ساتھ اور اگلے ہی دن مغرب میں فیملی کے ہمراہ ساحل سمندر پر‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

علی ظفر نے لکھا: ’جمعہ کو کنسرٹ کے لیے شکاگو روانہ ہوں گا جس کا شدت سے انتظار ہے۔ مجھے اپنی زندگی سے پیار ہے‘۔

گلوکار کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹو میں وہ بغیر شرٹ کے ساحل سمندر پر کھڑے ہیں۔

مذکورہ تصویر پر کاشف نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’شرٹ اتار کر کون سا کلچر پروموٹ کر رہے ہیں آپ؟‘

اس پر علی ظفر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے لکھا: ’آنکھیں نیچی کرلو، معاشرہ ٹھیک ہو جائے گا‘۔

’سری لنکا کیخلاف شاہین کی کمی محسوس ہوگی‘

0

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے گال میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کی گفتگو ٹویٹر پر شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیم کے بہترین بولر ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی۔

بابر اعظم نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ہم دوسرے ٹیسٹ میں بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔

روس نے چار یورپی ممالک کو دوستوں کی فہرست سے نکال دیا

0

روس نے چار یورپی ممالک یونان، ڈنمارک، سلواکیہ، سلووینیا اور کروشیا کو غیر دوست ریاستوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

روس کی کابینہ کی پریس سروس کے مطابق حکومت نے ان ممالک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جو بیرون ملک روسی سفارتی اور قونصلر مشنز کے خلاف غیر دوستانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔

ان میں اب یونان، ڈنمارک، سلوواکیہ، سلووینیا اور کروشیا بھی شامل ہیں جنہیں روس کے لیے غیر دوستانہ ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دستاویز میں ایسے ممالک کے لیے اپنے سفارت خانوں کے لیے روسی عملے کی خدمات حاصل کرنے کے امکان کی مکمل ممانعت تک کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔.

اس نئے حکم نامے کے مطابق یونان کے ماسکو میں سفارتخانے میں عملے کی تعیناتی کی حد 34 افراد ہے، اس ہی طرح ڈنمارک 20، سلوواکیہ 16 جبکہ سلووینیا اور کروشیا اپنے سفارتی مشنوں اور قونصلر اداروں کے لیے ملازمین کی خدمات حاصل نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل مئی 2021 میں امریکی اور چیک سفارتی مشنوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ روسی حکومت کی طرف سے منظور کردہ فہرست حتمی نہیں ہے اور بیرون ملک روسی مشنز کے خلاف غیر ملکی ریاستوں کے جاری معاندانہ اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ممالک کے غیر دوستانہ اقدامات کے جواب میں روس کی جانب سے جوابی اقدامات سے متعلق روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ایگزیکٹو آرڈر 23 اپریل 2021 کو منظور کیا گیا تھا۔

90 سالہ بھارتی خاتون نے 75 سال بعد مری کی سیر کرلی

0

بھارت سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ خاتون رینا چبر ورما نے 75 سال بعد دورہ پاکستان کے دوران سیاحتی مقام مری کی سیر کرلی ہے۔

رینا چبر ورما نے 15 یا 16 سال کی عمر میں تقسیم برصغیر کے وقت اپنا آبائی شہر راولپنڈی چھوڑا اور خاندان کے ساتھ بھارت کے شہر پونا منتقل ہوگئی تھیں۔

تقسیم برصغیر کے 75 سال بعد انہوں نے راولپنڈی میں موجود اپنے گھر کا دورہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مری میں بھی دن گزارا۔

90-Year Old Pune Woman Gets Emotional As She Visits Her Pakistan Home After  75 Years Of Partition

مری پہنچنے پر رینا ورما کا سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا اور ان سے ان کی پرانی یادیں کے حوالے سے سوالات کیے جن کے جوابات دیتے ہوئے وینا شرما آبدیدہ ہوگئیں۔

Humanity over rivalry' says Indian woman as she re-visits Pakistan home  after 75 years | Reuters

بھارتی خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’اس عمر میں میری آخری خواہش پاکستان کا دورا تھا جو آج پورا ہوگیا۔ اب کوئی خواہش باقی نہیں۔ پاکستان کے عوام نے جو پیار دیا کبھی بھول نہیں سکتی۔ ایسے لگتا ہے جیسے میں اپنوں میں آگئی ہوں‘۔

ایران میں سیلاب نے تباہی مچادی

0

شیراز: ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب نے تباہی مچادی، اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک سالی سے متاثرہ ایران کے صوبے فارس کے شہر استھبان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ سیلاب سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ سانحہ اختتام ہفتہ پر ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ایرانی خاندان ویک اینڈ منانے دریا کے کنارے، جھیلوں اور وادیوں کا رخ کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعدد افراد سیلاب کی زد میں آگئے۔

گورنر یوسف کاریگر نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کو ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث استھبان میں سیلابی صورتحال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے بڑے پیمانے پر آباد کاریوں اور تعمیرات کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سیلاب کے باعث دلہن کشتی میں سوار ہوکر سسرال رخصت

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچالیا گیا ہے، جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ایرانی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ملک کے جنوبی علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد ہلاک اور 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا۔

کراچی: برگر چین میں سابق پولیس افسر کی توڑ پھوڑ

0

کراچی کے علاقے کورنگی میں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے اندر سابق پولیس افسر نے توڑ پھوڑ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں معروف برگر چین میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرنے والے سابق ایس ایس پی میاں جمشید انعام اللہ کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

برگر چین کے منیجر نے الزام عائد کیا کہ ملزم صبح پانچ بجے پہنچا تو ریسٹورنٹ بند ہوچکا تھا۔

منیجر کے مطابق ملزم نے زبردستی کھانے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر گارڈ کو مارا اور عملے کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق پولیس افسر پر ڈیفنس تھانے میں دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس سے قبل بھی جمشید انعام کے خلاف اسی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس افسر امجد علی کا بتانا ہے کہ وہ گشت پر جارہے تھے کہ فریقین لڑائی میں ڈنڈوں، پتھروں، لاتوں اور گھونسوں کا آزدانہ استعمال کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق کسی بڑے نقصان کے پیش نظر فوری طور پرجھگڑا کرنے والے عناصر کو الگ کیا اور دونوں فریقین کے چند افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مصور، آغا، احمد رحمان، جمشید انعام اللہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پنجاب میں گرفت کیلیے مریم نواز کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

0
نواز شریف وزیر اعظم ہوگا تو ملک چلے گا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی جانب سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو پنجاب میں گرفت کے لیے ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا اور وزارت اعلیٰ پنجاب، الیکشن اور سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 17 جولائی انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ منظم کیا جائے، ملکی حالات کے پیشِ نظر کسی وقت بھی الیکشن ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں سے گفتگو میں پنجاب میں گرفت کے لیے مریم نواز کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نواز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمٰن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

روس اور یوکرین میں معاہدہ طے پا گیا

0

روس اور یوکرین کے درمیان اجناس کی برآمدات کا معاہدہ طے پاگیا ہے اور استنبول میں اس معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے مابین اجناس کی برآمدات کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کے علاوہ ترکی اور اقوام متحدہ کے نمائندوں نے بحیرہ اسود کے راستے یوکرین سے زرعی پیداوار برآمد کرنے کے لیے اناج کی راہداری بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے مطابق معاہدے کے بعد یوکرین کی اجناس کی برآمدات بحال ہوجائیں گی جبکہ روسی اجناس اور فرٹیلائزز کی برآمدات سے بھی پابندی کا خاتمہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد تین یوکرینی بندرگاہوں، اوڈیسا، چرنومورسک اور یزنی سے اجناس برآمد کی جا سکیں گی جب کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ ایک کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کرے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دونوں ممالک نے اپنے وزرائے دفاع کو بھیجا تھا جہاں ترک صدر طیب اردوغان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ روس نے یوکرین کی بندرگاہوں کو سیل کر دیا تھا جس کے بعد ہزاروں ٹن اجناس کی بیرون ملک ترسیل رک گئی تھی اور غذائی بحران کا اندیشہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے لیے پچھلے دو ماہ سے مذاکرات جاری تھے اور نتیجے تک پہنچنے میں اقوام متحدہ اور ترکیہ سرگرم عمل رہے۔ معاہدے کے بعد یوکرین جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی غذائی بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔

’چور کو عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی کیا ضرورت تھی؟‘

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ چور کو ادھورا وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیر کو یہ بات آگے نہیں جائے گی ان چوروں کو وقت نہیں دینا۔

شہباز گل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خود نیوٹرل کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، عمران خان نے قربانی دیتے ہوئے نئے الیکشن کامطالبہ کیا، اسکرپٹ تیار ہوا ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہم سے چھینی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے قرآن پر حلف لیا لیکن اس کے بعد دوبارہ وہی گند کیا، اس دن اتوار کو عدالت کھل گئی تھی تو گزشتہ رات بھی کھلنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نرم مداخلت کا جو بیانیہ پھینکا جا رہا ہے یہ ٹرک کی بتی ہے، اس چور کو عبوری وزیر اعلیٰ بنانے کی کیا ضرورت تھی، عمران خان پُرعزم ہیں کہ وہ قوم کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے۔

شوبز ستاروں نے ملک میں انتخاب کو ’سرکس‘ کا نام دے دیا

0

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر شوبز ستاروں کا ردعمل کا آگیا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا جہاں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا۔

اب شوبز ستاروں نے بھی گزشتہ روز کے پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

معروف اداکارہ ماورا حسین نے الیکشن کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ’انتخاب کی صورت حال کو ’سرکس‘ کا نام دیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ کا کردار نبھانے والے اداکار فرحان سعید نے پنجاب اسمبلی میں انتخابات پر حیرانی اور ناگواری اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ بات کسی خاص پارٹی کو سپورٹ کرنے کی نہیں ہے لیکن آپ قوموں کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں۔‘

فرحان سعید نے کہا کہ ’یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے تو جان لے الیکشن کا لغوی معنی پی پی ایل الیکٹ ہے اب میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ پی ڈی ایم کو مزید ختم کردے گا۔

اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘پیسہ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا’۔

بلال قریشی کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔