ہوم بلاگ صفحہ 7089

سری لنکا: مشتعل عوام نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی، ویڈیو دیکھیں

0

سنگین معاشی بحران سے دوچار ملک سری لنکا کی مشتعل عوام نے صدارتی محل پر قبضے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی۔

سری لنکا میں معاشی بحران بد سے بدتر ہوگیا ہے جس نے وہاں کے عوام کے غم وغصے کو اشتعال میں بدل دیا ہے جس کا مظاہرہ وہ ملک میں عائد کرفیو توڑ کر سرکاری حکام کی رہائشگاہوں پر حملے کرکے کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی مشتعل عوام نے صدارتی محل پر قبضے کے بعد وزیراعظم وکرما سنگھے کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کردیا، احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خبر کے مطابق مشتعل عوام نے وکرما سنگھے کی نجی رہائش گاہ کو آگ لگا ڈالی اور اس کے بعد وہیں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔

احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر صدر گوتابایا راجا پکسے سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا  مطالبہ بھی کیا۔

 

واضح رہے کہ سری لنکن مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کو آگ لگانے سے چند گھنٹے قبل ہی صدارتی محل پر قبضہ کیا تھا، جس کے بعد صدر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔

عوام نے فوج کی جانب سے عائد کرفیو کو توڑتے ہوئے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا اور محل کے اندر داخل ہوگئے۔

سری لنکن عوام نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا، صدر نامعلوم مقام پرمنتقل

صدارتی محل میں داخل ہونے سے قبل پولیس اور شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو متشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال اور شیلنگ کی تاہم پولیس کو مظاہرین پر قابو پانے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں اس وقت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے اور اس کی سوا دو کروڑ آبادی رواں برس کے آغاز سے ہی مہنگائی اور بجلی کے طویل بلیک آؤٹ برداشت کر رہی ہے۔

بھارتی پولیس نے مسلمان صحافی پر نئے الزامات لگا دیے

0

دہلی پولیس نے صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد نئے الزامات عائد کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے صحافی محمد زبیر پر نئے الزامات لگائے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ گرفتار صحافی محمد زبیر کی ضمانت پانچ روز کے لیے منظور کر لی۔

تاہم مگر وہ ایک دوسرے مقدمے کی وجہ سے پولیس کی حراست میں ہی رہیں گے۔

محمد زبیر نے حقائق کی چھان بین کرنے والی ویب سائٹ ’الٹ نیوز‘ کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی اور بھارت کی مسلم اقلیت کی بڑھتی ہوئی پسماندگی پر باقاعدگی سے ٹوئٹس بھی کیے تھے۔

واضح رہے کہ محمد زبیر نے حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استمعال کرنے کی طرف توجہ مبذول کرانے میں کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اسلامی دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ سے ضمانت کے باجود صحافی محمد زبیر بدستور پولیس نے نئے مقدمے میں حراست میں رکھا ہوا ہے۔

دلہے کے سامنے عاشق نے دلہن سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل

0

بھارت میں شادی بیاہ کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ریاست بہار کے ضلع نالاندا میں دلہا اور دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی ہے دلہے میاں کو بس دلہن کو ہار پہنانا تھا اور اس کی مانگ میں سندور بھرنا باقی رہ گیا تھا۔

لیکن اسی دوران دلہن کا عاشق آگیا اور اس نے دلہے کو ہار پہنانے کا موقع ہی نہ تھا اور خود ہی محبوبہ کو ناصرف ہار پہنایا بلکہ اس کی مانگ میں سندور بھی بھر دیا۔

عاشق کو محبوبہ کو ہار پہنانے کا یہ انداز باراتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اس کی جم کر دھلائی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کو اتنی بری طرح مارا گیا کہ اس طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں اور کئی صارفین نے اسے بالی ووڈ فلموں سے تشبیہ دی۔

ن لیگی وزرا کس کے حکم پر مستعفی ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کس کے حکم پر مستعفی ہوئے، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور صوبائی وزیر برائے تحفظ صحت اور طبی تعلیم سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کی اندرون کہانی اے آر وائی نیوز منظر عام پر لے آیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں وفاقی وزرا نے اپنی وزارتوں سے استعفے پارٹی سربراہ وسابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں لاہور کے چار حلقوں میں ن لیگ کو پی ٹی آئی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور عمران خان کے کامیاب جلسوں سے لیگی امیدواروں کیلیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں جس نے لیگی قیادت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے امیدواروں کو اپنی ہی پارٹی کے عہدیداروں اور سابقہ ٹکٹ ہولڈرز کی طرف سے بھی کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے اور اس وقت وفاق اور پنجاب کی حکمراں جماعت کے پاس مریم نواز کی علاوہ مہم کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے بیانیے اور پی ٹی آئی امیدواروں اور مقامی عہدیداروں کی ڈور ٹو ڈور مہم سے لیگی امیدواروں کی مایوسی بڑھ رہی تھی یہی وجہ ہے کہ نواز شریف نے مذکورہ دونوں وزرا کو مستعفیٰ ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد اب وہ لاہور میں ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے وفاقی اور صوبائی وزرا مستعفی

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

’حمزہ کو ساری سچائی میں خود بتاؤں گی‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا نے حمزہ کو سچائی بتانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا اپنے اور خرم کے پرانے تعلق کو لے کر پریشان ہوگئیں اور تائی جان کو صاف صاف کہہ دیا کہ وہ حمزہ کو سچائی بتادیں گی جب یہ طے ہوگیا ہے کہ حمزہ کو سب بتایا جائے تو میں کیوں نہ بتادوں۔

ہالا کہتی ہیں کہ اس سے پہلے کہ تائی جان آپ اور خرم اپنے اپنے سچ میں اتنے جھوٹ ملادیں کہ وہ تہمت بن جائیں تو میں خود کیوں نہ حمزہ کو بتادوں۔

وہ کہتی ہیں کہ میں حمزہ کو الف سے ی تک سب بتاؤں گی۔

شاہ جہاں کہتی ہیں کہ ’میں نے بہت غیرت مند بیٹا پیدا کیا ہے ہالا تم کیا سمجھتی ہو کہ وہ تمہاری بدکرداری کی داستانیں ہنس کر سن لے گا۔

ہالا کہتی ہیں کہ بدکرداری کی نہیں بے وقوفی اور بے عقلی کی اور ہاں آپ نے اسے پیدا ضرور کیا ہے لیکن میں اس کی بیوی ہوں اس کے ساتھ رہتی ہوں آپ سے اچھا اس کو جانتی ہوں۔

وہ کہتی ہیں کہ ہاں غصہ ہوگا ناراض ہوگا لیکن میں اسے منا لوں گی اس کا بہت بڑا دل ہے۔

ہالا مزید کہتی ہیں کہ اعتراف جرم جرم کو ہلکا کردیتا ہے اور شرمندگی سے دل نرم ہوجاتے ہیں معافی مانگنے والوں کے لیے گنجائش ہوتی ہے میں مزید آپ کے اور خرم کے ہاتھوں اذیت نہیں سہ سکتی اب آر یا پار ہوگا۔

عمران اسماعیل کو نامعلوم نمبروں سے فون کالز آنے لگیں

0

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی نامعلوم نمبرز سے کالز آنے لگی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران اسماعیل نے موبائل فون پر موصول ہونے والی کالز کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نو کالر آئی ڈیز سے کالز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم کالیں ہماری تحریک کو نہیں دبا سکتیں، حکومت نے گندا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔

سابق گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ایسی کالز کو فوری طور پر سوشل میڈیا پر سامنے لائیں، کچھ کالز نامعلوم ہیں اور کچھ پر کہا جاتا ہے کہ امریکا سے کی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے خوشاب جلسے میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایک نامعلوم نمبر سے دھمکیاں دے کر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں اور سیاستدانوں پر خوف طاری کر رہی ہے اور دہشت پھیلا رہی ہے لیکن ہم وہ لوگ ہیں جو کسی صورت امریکا کی غلامی نہیں کریں گے۔

‘ شہباز شریف بھی مستعفی ہوکر مہم چلا لیں، جیت پی ٹی آئی کی ہونی ہے’

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ضمنی الیکشن کی مہم کیلیے ن لیگ کے دو وزرا کے استعفوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کے استعفوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف بھی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر مہم چلا لیں نتیجہ پی ٹی آئی کی فتح کی صورت میں ہی آنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ایسی کمپین بن چکی ہے جس پر عام آدمی کا یقین اور اعتماد ہے، صرف کچھ ہفتے انتظار کرلیں آپ کی پوری حکومت کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔

 

واضح رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی اتنخابی مہم چلانے کیلیے دو وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے وفاقی اور صوبائی وزرا مستعفی

مستعفی ہونے والے وزرا میں وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق شامل ہیں، صوبائی وزیر کا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور بھی کرلیا ہے۔

اس تصویر میں سانپ کہاں چھُپا ہے؟ ایک فیصد لوگ تلاش کرسکے

0

سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصاویری پہلیاں شیئر کی جاتی ہیں جس میں انہیں مختلف چیزوں کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

صارفین کی جانب سے بھی ان پہلیوں کو خوب دلچسپی سے حل کیا جاتا ہے کچھ تصویر حل کرلیتے ہیں جبکہ چند لوگ اسے حل کرلیتے ہیں اور کچھ اس میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک نئی تصویر پھر ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جنگل کے ساتھ ایک درخت ہے۔

لیکن آپ کو اس وائرل تصویر میں موجود چھُپے سانپ کو تلاش کرنا ہے۔

Viral Optical Illusion: Can You Find The Snake in The Forest? Only 1% People Can

چلیں ہم آپ کو 30 سیکنڈ کا وقت دیتے ہیں تصویر میں موجود سانپ کو تلاش کریں؟

کیا آپ نے اس پہیلی کو باآسانی حل کرلیا اور سانپ کو ڈھونڈ لیا ہے اگر ہاں تو کمنٹ سیکشن میں بتائیں اور اگر نہیں تو نیچے اسکرول کریں درست جواب آپ کے سامنے ہے۔

حریم فاروق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

0

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق عالمی وبا کورونا وائرل کا شکار  ہونے بعد عید الاضحیٰ آئسولیشن میں گزاریں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر انہوں نے اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں سے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر  کی۔

مزید پڑھیں: حریم فاروق نے اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی

حریم فاروق نے لکھا کہ دو سال تک کورونا کو کامیابی سے شکست دینے اور ویکسین لگوانے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

”خوش قسمتی سے جس دن کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں اس روز کسی سے ملاقات نہیں رہی، علامات بہت بُری تھیں اور کچھ دن خوفناک رہے ہیں۔ افسوس، عید آئسولیشن میں گزارنا پڑے گی“۔

اداکارہ نے لکھا کہ عید الاضحیٰ پر اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ بھولیں۔

Hareem Farooq tests positive for COVID-19, urges fans to take precautions

سینئر صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ

0

سینئر صحافی ایاز امیر کے بعد سمیع ابراہیم کو بھی نامعلوم افراد نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سینئرصحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور ان کے دفتر کے باہر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔

ڈر تھا مجھے کسی گاڑی میں اٹھا کر نہ لے جائیں

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد ہری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہو رہا تھا کہ خواجہ سرا نے بھی ٹریننگ کی ہوئی تھی، مجھے مجھے زدوکوب کرنے والے سبز رنگ کی گاڑی میں فرار ہوئے، تھے ان نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ خواجہ سرا کو پہلے بھیجا اور اس سے ان کی پلاننگ ظاہر ہوئی مجھےگھیر لیا گیا تھا ، گالیاں دیں اور ویڈیو بنائی میں ڈر رہا تھا کہ مجھے کسی گاڑی میں نہ اٹھا کر لے جائیں،۔

ذرائع کے مطابق سمیع ابراہیم سے نامعلوم افراد نے ان کی ویڈیو بنائی اور مکے مارے اور زدوکوب کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ واپس دفتر چلے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کافی دیر سے موجود تھے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کی ریکی کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ اور تشدد

یاد رہے کہ لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر نجی ٹی وی پر شوکر کے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے روکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نامعلوم گاڑی میں آنے والے چھ افراد ایاز امیر کا موبائل فون اور پرس بھی ساتھ لے گئے اور ان کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا۔

 ایاز امیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے رجیم چینج سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا تھا۔