18.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7209

ہمیں دیوار سے مت لگاؤ، شیریں مزاری کا ٹوئٹ

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر، مسٹرایکس اور وائی کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر دھاندلی کی کوشش ترک کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی جانب سے واضح طور پر کہنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں یا مداخلت کا کوئی شائبہ بھی ہوا تو پرامن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی حدود سے تجاوز پر سرکاری افسر کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، معیشت اس ہنگامہ آرائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 2 اموات اور 390 کیسز رپورٹ

0

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ، ایک دن میں کورونا سے 2 اموات اور 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 390 کورونا کیسز سامنے آئے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں 2 کورونامریض انتقال کرگئے ، کوروناسے جاں بحق مریض سندھ کےاسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔

24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کیسزکی شرح 2.24فیصد رہی جبکہ کورونا کے زیرعلاج 175مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 3.91 فیصد شرح پنجاب میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کے پی میں کورونا کی یومیہ شرح 0.48، سندھ میں1.04 فیصد رہی۔

طلبی کا نوٹس : فرح خان نے نیب کو جواب بھجوادیا

0

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کو20 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو 20 جولائی کو طلبی کے نوٹس جاری کیے جس کے جواب میں فرح خان کی جانب سے جواب دے دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے فرح خان کو طلبی کے نوٹس پر کارروائی روکنے کے لیے نیب کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

فرح خان کی جانب سے نوٹس اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو ایک پرائیویٹ شخص کے خلاف انکوائری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلبی نوٹس میں کرپشن کا کوئی ثبوت نیب کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا اور نیب قائم مقام چیئرمین اس قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا۔

مراسلہ کے مطابق نیب میں کی گئی حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں لہٰذا ، نیب کے نوٹسز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

نیب کا فرح خان کو نوٹس، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت

فرح خان کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرنیب میں طلبی کا نوٹس فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تواعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند

0

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ائی ایف ایف کے تحت 7ویں،8ویں مشترکہ ریویو کے معاملات طے پا گئے، توسیعی پروگرام کے تحت 4ارب 20کروڑ ڈالر مزید فراہم کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ برس جون تک رقم 7ارب ڈالر کردی جائے گی، تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقراررکھنا ہوگا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مہنگائی اور اہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے، زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر دستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کو حالیہ بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلیے یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا، رواں مالی سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب رقم رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان

0
پیٹرول کی نئی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

حکومت کی جانب سے ‏پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر لیوی جب کہ ‏ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین آئل اور لائیٹ ڈیزل پر پانچ پانچ روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔

اتحادی حکومت اقتدار میں آ کر 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 132 روپے، ‏کیروسین آئل کی قیمت میں 111 روپے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا، پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی آئے گی، کوشش ہے کل سے قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی یکم جولائی والی ہی رہے گی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں، ہم نے ایک دن میں 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا اب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی تھیں تو اس کے ثمرات عوام کو بھی دیں گے۔

سمیع خان کی بارش میں بھانجوں کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کی بارش میں اپنے بھانجوں کے ساتھ دلچسپ کھیل کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹا گرام پر سمیع خان نے ایک ویڈیو شیئر ہوئے لکھا ہے کہ ”دکھیں آج بارش میں میرے بھانجوں نے مجھ سے کیا کروایا، سچ کہوں تو مجھے یہ بہت پسند آیا اور مجھے اپنے اندر کے بچے کو باہر لانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے“۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیع خان اور ان کے بھانجے تیز بارش کے دوران گھر کے لان میں کھڑے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بھانجوں کے اسرار پر اداکار لان میں جمع بارش کے پانی میں سلائیڈ کرتے ہیں۔

سمیع خان بھی دیگر اداکاروں کی طرح انسٹا گرام پر متحرک رہے ہیں۔ گزشتہ سال اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں سمیع خان نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ انجینیئرنگ کر رہے تھے اور ان کا ارادہ امریکا جا کر پڑھنے اور سیٹل ہونے کا تھا لیکن فائنل ایئر میں انہیں ایک فلم کی آفر آئی جس کے بعد وہ اسی شعبے سے وابستہ ہوگئے۔

‘سائفر عدالت کو نہیں دکھایا گیا’ عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی قرار

0

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے وزیراعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیرقانونی اور کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اکثریتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا پی ٹی آئی وکیل کے مطابق مراسلے کے تحت حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی مبینہ بیرونی مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویز ہے سفارتی تعلقات کے پیش نظر عدالت مراسلے سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

فیصلے کے مطابق قومی سلامتی اجلاس میں اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو تسلیم کیا گیا اعلامیےمیں واضح تھا اپوزیشن جماعتوں نےتحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش کی بیرونی سازش کیخلاف کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی عدالتیں مصدقہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرناایگزیکٹیو کا کام ہے۔

سپریم کورٹ کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے سپریم کورٹ متحرک ہوئی چیف جسٹس کے گھر پر اجلاس میں 12 ججز نے از خود نوٹس کی سفارش کی عدالت نےآئین کومقدم رکھنے اور اسکے تحفظ کیلئے اسپیکر روپنگ پر از خود نوٹس لیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم کی ایڈوائس پرصدرنے اسمبلی توڑی ان اقدامات سےاپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

فیصلے کے مطابق از خود نوٹس کی کارروائی کے دوران سائفرپرفریقین نےدلائل دئے سائفرعدالت کو دکھایانہیں گیا، صرف اجزا بتائےگئے این ایس سی اعلامیہ میں مداخلت جانچنےکیلئے سائفر پرتحقیقات کا نہیں کہا گیا اعلامیے میں اپوزیشن کے بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر عدم اعتماد لانے کا ذکر نہیں۔

حرا خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں ‘رومی’ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھانے والی حرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ”بلیک سپریمیسی“۔

View this post on Instagram

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

حرا خان دیگر شوبز شخصیات کی طرح انسٹا گرام پر اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 86 ہزار سے زائد ہے جب کہ اداکارہ خود 805 صارفین کو فالو کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

View this post on Instagram

A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

‘پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری آج ہی بھجواؤں گا’

0
پیٹرولیم مصنوعات

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کےتیل کی قیمت میں کمی آئےگی قیمتوں میں کمی کی سمری آج وزیراعظم کو بھجواؤں گا کوشش ہےکل سےقیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول ،ڈیزل پر لیوی یکم جولائی والی ہی رہےگی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں ہم نے ایک دن میں 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا اب عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی تھیں تو اس کے ثمرات عوام کو بھی دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین نےآئی ایم ایف سے جو وعدے کیے پورےنہیں کیے آئی ایم ایف سےمزیدبات نہیں ہورہی،کوئی اختلافی نکتہ نہیں، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط مانی ہیں، کچھ باتیں منوائی بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا سیاست کا کوئی تعلق نہیں عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں میں تبدیلیوں پر ہی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

بابرغوری بیرون ملک روانہ ہو گئے

0

ایم کیو ایم کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دے کر مقدمہ سی کلاس کیے جانے کے بعد بابر غوری دبئی روانہ ہو گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بابرغوری کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ اہلیہ بھی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن ای کے 603 سے دبئی روانہ ہوائے جہاں سے وہ امریکا روانہ ہو جائیں گے۔

بدھ کی صبح پولیس نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ بابر غوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ قانون کے مطابق رپورٹ بنا کر لائیں، رپورٹ دفعہ 497 کے مطابق نہیں دفعہ 169 کے تحت بنے گی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شواہد نہیں ملے اور ملزم کا مقدمے میں نام نہیں تو رہا کیوں نہیں کیا؟ عدالت نے تفتیشی افسر کو 20 منٹ میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا تاہم تفتیشی افسر وہاں موجود نہیں تھا۔

خیال رہے کہ بابر غوری کو 4 جولائی کی صبح امریکا سے واپسی پر پولیس نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

بابر غوری کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں بابر غوری پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام تھا۔

عدالت نے بابر غوری کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیا تھا۔ اس دوران بابر غوری نے ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے بھی رجوع کرلیا تھا۔

عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے بابر غوری کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔