ہوم بلاگ صفحہ 7210

قطر فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت

0

دوحہ: فیفا فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکٹوں کی خریداری کے لیے چار کروڑ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے قطر اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ‘ریکارڈ توڑ’ فروخت ہوئی ہے، جہاں تقریباً 1.2 ملین ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹکٹوں کی آن لائن مراحل کے دوران تقریباً 40 ملین درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تشہیر کیلئے قطر ایئرویز کا انوکھا اقدام

انہوں نے کہا کہ فٹ بال ورلڈکپ کے حوالے سے لوگ نہایت پُرجوش ہیں اور قبل از وقت ٹکٹیں خرید رہے ہیں تاکہ سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، مزید 10 لاکھ ٹکٹ عالمی ادارہ فیفا اور اسپانسرز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت فٹ بال میلے کا میزبان ہے، جہاں 32 ٹیمیں ٹرافی کے حصول میں رواں سال نومبر دسمبر میں آمنے سامنے ہونگی۔

کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

0
بجلی مہنگی

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے ایک بار پھر بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو ایک اور درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے کہا ہے کہ بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دائر درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں ہے، جس پر نیپرا تاریخی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 4 جولائی کو سماعت کرے گی۔

درخواست منظور ہونے پر کراچی کے عوام کو 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، تاہم درخواست کی سماعت کے بعد ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی بنیادوں پر صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا، عوام سے جولائی سے ستمبر تک بجلی کے بلز میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔

کراچی : معمولی بارش نے کارکردگی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی

0
بارش

کراچی : شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی معمولی بارش نے مقامیہ انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی، نالے ابل پڑے جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لیے زحمت بنا دیا ہے معمولی سی بارش نے ان کے دعوؤں اور کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

آغا خان سوئم روڈ سے متصل نالہ معمولی بارش میں ابل پڑا، گزشتہ دنوں ہی نالوں کی صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی اخراجات کیے گئے تھے۔

بارش کے بعد نالے کا پانی باہر آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریڈیو پاکستان کے قریب بھی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق پانی کھڑا ہونے کے باعث دو ٹرک گڑھے میں پھنس گئے، ایک ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث نکالنے میں امدادی کارکنان کو مشکلات پیش آئیں۔

اس کے علاوہ شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار رہے جبکہ جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور پانی کے جمع ہونے سے سفر کرنا عذاب بنا دیا۔

شہر کی اہم سڑکیں اور شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور نئی تعمیر شدہ سڑکیں زمین میں دھنس کر رہ گئیں، پمپنگ اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں پانی کی قلت سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔

بوٹ بیسن کے قریب جھیل میں 6 افراد ڈوب گئے

0
جھیل

کراچی : بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب سمندر میں6 افراد کے ڈوب گئے ایک کو بچانے کیلئے جانے والے 5افراد بھی واپس نہ آسکے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب جھیل میں 6 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھیل میں ڈوبنے والے6افراد میں سے ایک کی لاش کو جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا، 3 تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ دوپہر17سالہ سیف اللہ نامی نوجوان جھیل میں ڈوبا تھا، ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش میں جھیل میں 5افراد اترے، نوجوان کی تلاش کرنے والے پانچوں افراد بھی جھیل میں ڈوبے۔

اس موقع پر ڈوبنے والے افراد کے رشتے دار اور عزیز و اقارب میں سے 5 افراد جھیل میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں خود ہی کود گئے اور پانی میں پھنس گئے۔

جھیل سے ایک شخص کی لاش اور دو کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا، ڈوبنے والے دیگرافراد کی تلاش کا کام اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

جھیل میں ڈوبنے والے3افراد کی تلاش کا کام آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا، کشتی میں سوار فلاحی ادارے کے رضا کار لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کراچی آنے والے ایئر بلیو پرواز کی اچانک نواب شاہ میں لینڈنگ، مسافروں پر 9 گھنٹے کڑا وقت گزر گیا

0

کراچی: لاہور سے کراچی آنے والے ایئر بلیو پرواز کی اچانک نواب شاہ میں لینڈنگ سے مسافروں پر 9 گھنٹے کا کڑا وقت گزر گیا، کولنگ کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں لینڈ کرنے والا ایئر بلیو کا طیارہ نوگھنٹے بعد 186 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے، مسافروں کو بتایا گیا کہ جہاز خراب موسم کے باعث نواب شاہ میں اتارا جا رہا ہے۔

تاہم، موسم صاف ہونے کے بعد بھی جب طیارے نے اڑان نہیں بھری تو بتایا گیا کہ طیارے کے معائنے کے لیے انجنیئر کو بلوایا گیا ہے، بعد ازاں ایئر بلیو کا ایک اور طیارہ انجنیئر کو لے کر نواب شاہ ایئر پورٹ پہنچا، ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز پی اے 405 کی روانگی این او سی ملنے کے بعد ہی ہوگی۔

انجنیئر نے ایئر بلیو کے طیارے کو پرواز کے لیے کلیئر قرار دیا تو تقریباً 9 گھنٹے بعد مسافروں کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔

قبل ازیں، نواب شاہ اترنے کے بعد جہاز میں کولنگ کم ہونے اور سانس لینے میں دشواری کے باعث خواتین اور بچے شدید پریشانی میں مبتلا رہے، 3 گھنٹوں تک مسافروں کو جہاز سے اترنے نہیں دیا گیا، مسافروں کی جانب سے مزاحمت کے بعد ایئر لائن عملے نے جہاز سے انھیں اترنے کی اجازت دی، اور انھیں لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔

ایئر بلیو پرواز میں سوار مسافر تنویر آفریدی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور سے پرواز میں پونے 6 بجے سوار ہوئے تھے، ہمیں خراب موسم کا کہہ کر انھوں نے پرواز کو نواب شاہ میں اتارا، لیکن مبینہ طور پر ری فیولنگ کا تنازع تھا، اور ہمیں خراب موسم کا کہا گیا۔

مسافر نے بتایا کہ ایئر بلیو عملے نے 3 گھنٹے تک مسافروں کو جہاز میں قید رکھا، تین گھنٹوں تک مسافروں کو سیٹ سے اٹھنے بھی نہیں دیا گیا، مسافروں نے مزاحمت کی تو اے ایس ایف اہل کاروں نے آ کر ہمیں پرواز سے اتارا۔

تنویر آفریدی نے کہا کہ پرواز میں سوار ایک بزرگ خاتون نے رونا شروع کیا کہ باہر نکالا جائے، جب نکالا گیا ہے تو یہاں چھوٹا سا لاؤنج ہے، کھانے تک کا انتظام نہیں، ہمیں یہ بھی بتایاگیا کہ کراچی سے جہاز آ رہا ہے جس میں ایک انجینئر سوار ہے۔

امریکا میں فائرنگ کے مسلسل واقعات کے بعد ’گن کنٹرول‘ کے حوالے سے اچھی خبر

0

واشنگٹن: امریکا میں 30 سال بعد حکومت اور اپوزیشن گن کنٹرول کے لیے قانون سازی پر متفق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے مسلسل واقعات کے بعد ‘گن کنٹرول’ کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی ہے، حکومت اور اپوزیشن گن کنٹرول کے لیے قانون سازی پر متفق ہو گئے۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز سینیٹرز نے گن کنٹرول کے ایک بل کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے، دونوں جماعتوں کے 20 سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی نے مذاکرات میں حصہ لیا۔

مجوزہ مسودے میں اسلحہ خریدنے کے لیے 21 سال عمر، اور سخت بیک گراؤنڈ چیک شامل ہیں، اسلحہ اسمگلروں کے لیے سخت سزا مقرر کی گئی ہے جب کہ گھریلو تشدد میں ملوث افراد کے اسلحہ خریدنے پر پابندی عائد ہوگی۔

گن کنٹرول کے اس مسودے کو باقاعدہ قانون بنانے کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں سے اس کی منظوری تاحال باقی ہے، تاہم اگلے ہفتے اس پر دستخط کیے جا سکتے ہیں، خیال رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے مسلسل واقعات کے بعد گن کنٹرول کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

ڈیموکریٹ رہنما اور پاکستان کاکس کے رکن ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ گن کنٹرول کے لیے قانون سازی پر اتفاق ایک بڑی کامیابی ہے۔

اگرچہ مجوزہ بل میں موجود تجاویز اس سے کہیں کم ہیں، جن کا مطالبہ بہت سے ڈیموکریٹس اور کارکنوں نے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے بعد کیا، تاہم بل میں 21 سال سے کم عمر خریداروں کے لیے پس منظر کی سخت جانچ کو شامل کر دیا گیا ہے۔

اس بل میں ریاستوں کو "ریڈ فلیگ” قوانین پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دینے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، تاکہ ان لوگوں سے آتشیں اسلحہ لیا جا سکے جنھیں خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ اس ایکٹ میں دماغی صحت کے پروگراموں اور اسکول سیکیورٹی اپ گریڈ کے لیے بھی وفاقی فنڈنگ میں 15 ارب ڈالر کا مطالبہ شامل کیا گیا ہے۔

کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

0
بارش

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے، اس لیے آج جمعرات کو شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28 جون کو شہر میں تیز بارش متوقع ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کے برعکس کراچی میں اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گئی تھی۔

کراچی میں اچانک بارش، محکمہ موسمیات کی غلط پیشگوئیاں

ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں موسم کی صورت حال اچانک تبدیل ہو گئی تھی، بارش برسانے والے سسٹم کا زیادہ تر حصہ اپر سندھ سے آگے نکل گیا تھا، لیکن جو اچانک بارش ہوئی وہ لسبیلہ کی طرف سیلز بننے سے ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ منگل سے صورت حال تبدیل تھی، کہ کراچی میں بارش نہیں ہوگی، لیکن بدھ کو دوپہر سے لسبیلہ اور سونمیانی سائیڈ پر سیلز بننا شروع ہوئے، اور گرمی کی وجہ سے ان سیلز کو سپورٹ ملی، جس کی وجہ سے اچانک بارش ہو گئی۔

فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

0

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کا انتقال ہوگیا، ان کی عمر 94 برس تھی۔

فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے، کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور وسیم اختر نے فاروق ستار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

سابق صدر آصف زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد، انیس ایڈووکیٹ اور حیدر عباس رضوی نے بھی فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

تیل کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

0

واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمت 2.91 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے۔

ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران آئل کی قیمت 107.03 ڈالر فی بیرل تک آگئی تھی تاہم دن کے اختتام تک قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا اور قیمت 111.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد یعنی 3.33 ڈالر کم ہوکر 106.19 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے پیٹرول پر فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دینے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ٹیکس ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

افغان اسپنر کا زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

0

کابل: افغانستان کے مایہ ناز اسپنر نے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

افغان اسپنر راشد خان نے زلزلے سے متاثر لوگوں کیلئے 2 ملین افغانی پیسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل موقع پر متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ہے، زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔

زلزلہ کے نتیجے میں اب تک ایک افراد سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

امریکی جیولوجیکل کے مطابق 6 اعشاریہ ایک شدت کے آنے والے زلزلے کا مرکز افغان شہر خوست سے 27 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 31 میل تھی۔