ہوم بلاگ صفحہ 7233

”فاسٹ اینڈ فیوریس“ کے پال واکر کیلیے بڑا اعزاز

0

”فاسٹ اینڈ فیوریس“ فلموں کے آنجہانی اداکار پال واکر کے نام کا ستارہ ہالی وڈ واک آف فیم پر بنایا جائے گا جس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

یہ اعزاز پال واکر کو انتقال کے نو سال بعد دیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ آنجہانی گلوکارہ جینی رویرا کو بھی ستارہ ملے گا۔

پال واکر کا ستارہ 2023 میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ چسپاں کیا جائے گا جن میں اما تھرمن، کرسٹوفر برجز، بل پل مین، ونس وان، جان واٹرس، جون فیوریو، مینڈی کلنگ، مارٹن لارنس، رالف ماچیو، گیریٹ مورس اور ایلن پومپیو شامل ہیں۔

پال واکر 2013 میں کار حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں ”فاسٹ اینڈ فیوریس“ میں ”برائن“ کا کردار نبھانے سے شہرت ملی۔

فلم میں برائن کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جارڈانا بریوسٹر نے آنجہانی اداکار کی دو پرانی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے واک آف فیم کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by jordanabrewster (@jordanabrewster)

‘پرویزمشرف کے علاج کی سہولت فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں’

0

سابق صدر کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا علاج فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وطن واپسی کیلئے سہولت کی پیشکش کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق پرویز مشرف کی واپسی کیلئے سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع سے رابطہ کیا گیا اہل خانہ کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہو گا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کو جو دوا دی جا رہی ہے وہ پاکستان میں دستیاب نہیں متعلقہ دوا کی بلاتعطل فراہمی اور علاج سے متعلق انتظامات کی ضرورت ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کا 4 سال سے دبئی میں علاج چل رہا ہے اور گزشتہ دنوں کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ نے ان کی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لیے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی اجازت کے بعد ہی واپسی کے تمام انتظامات کیے جائیں گے۔

سابق صدر کی دبئی سے پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز طے کریں گے کہ پرویز مشرف اس حالت میں سفر کر سکتے ہیں یا نہیں، پرویز مشرف کی صحت تشویش ناک ہے پاکستان واپس آ جائیں تو خوشی ہوگی۔

”امریکا سے رعایت کے بدلے میں ملکی سلامتی اور آزادی پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا“

0

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل جان لیں امریکا کبھی کوئی رعایت مفت میں نہیں کرتا اگر ان سے کوئی رعایت ملی تو ملکی سلامتی اور آزادی پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج میں شریک عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد فرض ہے، ملک میں مہنگائی کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے غریب عوام بہت متاثر ہورہی ہے جبکہ مہنگائی آگے مزید بڑھنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمت بہت اوپر چلی گئی ہے، ہمارے دور میں پٹرول 12 روپے بڑھا تھا تو مہنگائی مارچ شروع کردیا گیا خود انہوں نے پٹرول کی قیمت 85 اور ڈیزل 115 روپے مہنگا کردیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کہتے ہیں عمران خان ہمارے لیے باردوی سرنگیں بچھا کر گیا ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، جس کی وجہ سے ہمیں پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑھ رہی ہیں اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے بھی معاہدہ کیا تھا، لیکن ہم نے ان کے دباؤ کے باوجود قیمتیں کنٹرول میں رکھی، ہم نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پٹرول 10 روپے سستا کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسی آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے ہم نے صحت کارڈ دیا، جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فلاحی کام ہے، ہیلتھ کارڈ جیسا کامیاب پروگرام پاکستان میں پہلے کبھی نہیں آیا، ہم نے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو احساس راشن کارڈ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا، یہ کہتے ہیں عالمی مہنگائی کی وجہ سے قیمتیں بڑھائیں عالمی مہنگائی تو پچھلے ایک سال سے ہے، اب ایسا کیا ہوگیا کہ مہنگائی کا اتنا بڑا طوفان آگیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمیں مشکل پاکستان ملا، مشکل پاکستان تو ہمیں ملا تھا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارا 20 ارب ڈالر چھوڑ کر گئے، کرونا میں ہماری حکومت نے بہترین کام کیا، معیشت کو سہارا دیا، کورونا کے باوجود شرح ترقی میں 5.97 فیصد رہی، جبکہ بھارت کی معیشت منفی میں چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کا اتنا بڑا مسئلہ ہمارے دور میں حل ہوا، اس حوالے حماد اظہر نے بہت اچھا کام کیا، انہوں نے کہا کہ فیٹف کی قانون سازی کے دوران مجھ سے این آر او 2 مانگا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فیٹف قانون ترامیم میں تب ووٹ کریں گے جب ہمارے مطالبات مانیں گے، انکار پر انہوں نے اجلاس سے بائیکاٹ کردیا جس کے بعد ہماری کوششوں کی وجہ سے فیٹف کی قانون سازی کی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امریکا میں سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرانے کا منصوبہ بنایا گیا جس میں پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز سے کہا سازش کامیاب ہوگئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، معیشت تباہ ہوئی تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا، شوکت ترین کے ذریعے کہا یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہورہا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں آنے کا مقصد ہی کچھ اور تھا، یہ عوام کیلئے نہیں آئے، ان کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، خرم دستگیر نےکہا کہ عمران خان رہتے تو ہم سب نے جیلوں میں جانا تھا، ہم ان کی طرح نہیں ہیں کہ اداروں پر حملہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بنگلادیش اور سری لنکا روس سے سستا تیل لے رہا ہے، لیکن امریکا کے غلام روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے، یہ ملک کو سری لنکاکی طرح بنانا چاہتے ہیں، عدم اعتماد سے پہلے ڈالر 178 اور اب 208 کا ہوگیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل امریکی سفیر کے پاس گیا اور کہا رعایت دلوائیں، شہباز اور مفتاح جان لیں امریکی کبھی کوئی رعایت مفت میں نہیں کرتے، امریکا سے کوئی رعایت ملی تو ملکی سلامتی اور آزادی پر سمجھوتہ کرنا ہوگا، بھارت، امریکا، اسرائیل کا ایجنڈہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، سلیم مانڈوی والا کہتا ہے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے میں کیا حرج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر تیاری کرنی ہے، جلدکال دوں گا، ہمیں صاف اور شفاف  الیکشن کی تاریخ چاہئے، دھاندلی زدہ الیکشن نہیں چاہئے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے سب نے ملکر جدوجہد کرنی ہے، صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

سنبل اقبال کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں جب کہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سنبل اقبال نے اپنی دو نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

سنبل اقبال نے کیپشن میں ”LOOKER“ لکھا ہے۔ انہوں نے بلیک ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تب کیا ہے۔ ٹیشرٹ پر ”BABY GIRL“ لکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sumbuliqbalkhan (@sumbuliqbalkhan)

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میں ہاری پیا“ میں ”فروہ“ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سنبل اقبال انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جب کہ ہاتھ میں چائے کا کپ بھی تھا۔

فادرز ڈے پر فیروز خان کی بیٹے کیساتھ تصاویر وائرل

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی فادرز ڈے کے موقع پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 19 جون کو فادرز ڈے منایا جا رہا ہے، اسی دن کی مناسبت سے فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سلطان اور شوہر فیروز خان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں فیروز خان اپنے بیٹے کے ہمراہ بائیک چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ ان کا بیٹا خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں علیزہ فیروز نے بیٹے کی جانب سے ‘ہیپی فادرزڈے ٹو دا بیسٹ ڈیڈ آف دی ورلڈ’ لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر کے چرچے

 

پولیس کا پی پی167 میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر چھاپہ

0

لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں قائم تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار شبر گجر کا کہنا ہے کہ 15 پولیس گاڑیوں پر آئی نفری نےاللہ ہو چوک پر واقع ان کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے اور ہمارے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لےلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نفری نے مرکزی دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کا لاہور میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس

خیال رہے کہ پی پی 167 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم جاری ہے، اس دوران رات گئے لیگی امیدوار نے پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی تھی، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر کے بھائی خالد گجر کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی امیدوار نذیر چوہان نے ہمارے دفتر پر حملہ کیا اور ہمارے انتخابی پوسٹر اتار دیے، ان کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان کے ہمراہ ڈولفن فورس اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

خالد گجر کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے ان کا بیٹا زخمی ہوا جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، انھوں نے بتایا کہ دفتر پر حملے کے مقدمے کے لیے ان کی جانب سے تھانے میں درخواست بھی دے دی گئی ہے، تاہم پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کررہی ہے۔

دوسری جانب امیدوار مسلم لیگ ن نذیر چوہان نے بھی الزام لگایا تھا کہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

”کرن جوہر بھی ہمارے نشانے پر تھے“ گینگسٹر کا انکشاف

0

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اگلا نشانہ فلمساز کرن جوہر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گرفتار رکن مہاکال نے تفتیش کے دوران اہم انکشاف کیا ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق مہاکال نے بتایا کہ گروپ کا اگلا نشانہ فلمساز کرن جوہر تھے، وہ انہیں دھمکی دے کر کروڑوں روپے وصول کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور والد کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی موصول

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے اس بات کی تصدیق تو نہیں کی لیکن یہ ضرور بتایا ہے اس بات کا امکان ہے کہ کرن جوہر گینگسٹر گروپ کی لسٹ میں تھے۔

ایک اور پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے اعترافِ جرم کا مقصد مشہوری حاصل کرنا ہے، گینگسٹرز چاہتے ہیں کہ ان کا نام ہمیشہ ہائی پروفائل کیسز سے جڑا رہے، مہاکال ایک چھوٹی مچھلی ہے۔

محمد بن سلمان کے دورہ ترکی کا اعلان

0

سعودی عرب اور ترکی کے باہمی تعلقات میں بہتری آنے لگی، طیب اردوان کے دورہ سعودی عرب کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے انقرہ پہنچیں گے۔

سنہ 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ولی عہد 22 جون کو انقرہ پہنچیں گے جہاں ان کی آمد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اردوان نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیں یہ اندازہ کرنے کا موقع ملے گا کہ ہم ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کو کس بلندی پر لے جا سکتے ہیں۔

ترک صدر اردوان پہلے ہی اپریل کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں خاشقجی کے قتل کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ تھا،جہاں انہوں نے مکہ جانے سے پہلے ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

مکران: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد ہلاک

0

راولپنڈی: مکران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے وسطی مکران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا تھا، جس کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی پر اشنا شاہ کا ردعمل آگیا

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اشنا شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کے عدالتی حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے لکھا کہ محروم کو دنیا سے جانے کے بعد آرام کرنے دو، قبر کشائی سے ان کے بچوں کو مزید اذیت پہنچے گی جس سے وہ پہلے ہی گزر چکے ہیں۔

https://twitter.com/ushnashah/status/1538251766625669121?s=20&t=XhJBlZcwV1OV9p-nuZPkRQ

گزشتہ روز سٹی کورٹ کراچی نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست پر حکم جاری کیا تھا کہ مرحوم کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عامر لیاقت کے ورثا کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد کی روح کو تکلیف ہوگی، اس لیے وہ پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے۔

جب کہ پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیا جائے گا موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں گی۔