ہوم بلاگ صفحہ 7446

مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی عجیب منطق پیش کردی

0
مفتاح

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی وجہ روس پر پابندیوں کو قرار دے دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک طرف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس پر پابندیاں ہیں اس وجہ سے ان سے تیل نہیں خریدا جا سکتا، اگر ہم روس سے تیل خریدتے تو پابندیوں کی وجہ سے انہیں ادائیگیاں کیسے کرتے، وہیں دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ روس سے گندم خریدنے کیلئے رابطے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت سمیت متعدد ممالک روس سے سستا تیل خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے گندم کی خریداری؛ حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر

مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پہلے ہمیں گالیاں دیتے ہیں پھر ہماری ہی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں، اگر روس پر پابندیاں ہوتی تو بھارت روس سے تیل کیسے خرید رہا ہے، اس حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روس پر پابندیاں ہیں تو حکومت روس سے گندم خریدنے کیلئے کیسے رابطے کررہی ہے ، اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی۔

سوتے شخص پر سانپ لپٹ گئے، ویڈیو وائرل

0

سوتے ہوئے شخص پر دو سانپ لپٹ گئے جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو دیوہیکل سانپ سوتے ہوئے شخص سے لپٹ گئے لیکن نوجوان نیند سے بیدار نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کو خوش قسمتی سے سانپوں نے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا۔

گزشتہ دنوں شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ میرے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سانپ بہت اچھے ہیں میں بھی ایک سانپ بطور پالتو جانور رکھنے کا خواہشمند ہوں۔‘

ایک تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ ناشتہ بہت خوبصورت ہے لیکن مجھے اس سے ڈر لگتا ہے وہ بہت خطرناک ہیں آپ ان سانپوں کے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں۔‘

پیپلزپارٹی کی بلوچستان میں بڑی سیاسی انٹری

0

کراچی: پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں بڑی سیاسی انٹری کا اعلان کر دیا۔ صوبے کی کئی اہم شخصیات نے پی پی شمولیت اختیار کر لی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پی پی پی میں شامل ہوئیں۔

سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور اکبر خان مندوخیل پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔

Image

آصف زرداری سے ملاقات کے بعد سردار اورنگزیب رخشانی، میر شبیر بنگلزئی، میر قادر بخش بنگلزئی، آغا اورنگزیب پٹھان، سردار نور بنگلزئی، سردار رب نواز کرد، نوابزادہ شاہزین خان شاہوانی و دیگر نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Image

آصف علی زرداری جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان کابینہ کے اہم وزرا بھی آصف زرداری سےرابطےمیں آگئے جو آصف زرداری کےکوئٹہ پہنچنے پر پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیا لا ہو گا بلوچستان کےعوام ہماری جان ہیں آئندہ بلوچستان کےعام انتخابات میں بڑا سرپرائز دیں گے۔

نامور بھارتی گلوکار پرفارمنس کے بعد چل بسے

0

نامور بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ گلوکار کے کے کو کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بتایا جارہا ہے کہ کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Singer KK

واضح رہے کہ کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔

 کے کے نے بالی ووڈ فلموں میں 2000 کے دوران ایک کے بعد ایک ہٹ گانا گایا ان کے یہ گیت آج بھی مداحوں کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں۔

ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔ گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔

ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

حکومت کی نااہلی، عوام مزید لوڈشیڈنگ کیلئے ہوجائیں تیار

0

حکومتی نااہلی کے باعث پاکستان کی 3 بڑی پاورکمپنیوں سمیت 16 پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں، جس کے باعث ملک میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 3 بڑی پاور کمپنیوں حبکو، لال پیر اور پاک جین نے تیل کی عدم فراہمی پر اپنے پاور پلانٹس بند کردیے ہیں جبکہ تربیلا، جامشورو اور لاکھڑا پاور پلانٹ بھی بند ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ تیل کی ترسیل میں بدانتظامی کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔

پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی ترسیل بند ہونے سے شارٹ فال مزید بڑھے گا، جس کے باعث پہلے سے جاری لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پہلے ہی 6 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، بجلی کی طلب 25 ہزار500 میگاواٹ جبکہ پیداوار 18 ہزار 700 میگا واٹ کے لگ بھگ ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال جاری ہے، شہروں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

نایاب بیماری نومولود بچی کی پہچان بن گئی

0

آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں بچی کی پیدائش ہوئی جس کے چہرے پر ’مستقل مسکراہٹ‘ ہے تاہم ڈاکٹر کے مطابق یہ نایاب مرض ہے جس میں چند درجن افراد ہی مبتلا ہوتے ہیں تاہم یہ نایاب مرض اب بچی کی پہچان بن چکا ہے اور اس کی ویڈیو کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈیلڈ میں خاتون کرسٹینا ورشر اور ان کے شوہر بلیز میوشا نے جب اپنی پہلی بچی کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ اس کا منہ کھلا ہوا تھا اور ہونٹوں کے دونوں اطراف لکیریں تھی جس سے وہ مسلسل مسکراتی ہوئی لگ رہی تھی۔

والدین نے اسے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا اور جینیاتی ٹیسٹ سے بھی اس مرض کی تصدیق ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا واحد علاج ایک طرح کی سرجری ہے جس میں منہ کا دہانہ بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس کے بعد والدین نے ایک ٹِک ٹاک چینل بنایا تاکہ لوگوں کو اس مرض سے آگہی فراہم کی جائے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ چینل اتنا مقبول ہوا کہ صرف ایک چھوٹی ویڈیو کو اب تک 4 کروڑ 60 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ لوگوں نے بچی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے اس کی مزید ویڈیو کی فرمائش کی ہے۔

Baby girl born with permanent smile due to bilateral macrostomia; know more  about the rare condition | Lifestyle News,The Indian Express

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ’بائی لیٹرل میکرواسٹومیا‘ کی شکار ہیں جس میں دونوں ہونٹوں کے کنارے آپس میں باہم نہیں مل پاتے۔ اب تک دنیا میں چند درجن افراد ہی اس مرض کے شکار دیکھے گئے ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ ماں کے پیٹ میں ہی اس کے دونوں ہونٹ اچھی طرح نہ جڑ سکے اور اب ہمہ وقت اس بچی کا منہ کھلا رہتا ہے۔

عامر خان کا محبت میں ناکامی پر سر منڈوانے کا انکشاف

0

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور اداکار المعروف ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ عامر خان نے ماضی میں محبت میں ناکام ہونے پر سر منڈوانے کا اعتراف کرلیا۔

عامر خان طویل عرصے بعد بہت جلد فلم ”لال سنگھ چڈھا“ میں نظر آئیں گے۔ اپنے چار دہائیوں پر محیط اداکاری کے کیرئیر میں عامر خان کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ”یادوں کی بارات“ اور ”مدہوش“ میں بطور چائلڈ اداکار نظر آنے کے بعد عامر خان نے 1984 کی فلم ”ہولی“ سے ڈیبیو کیا۔

اس کے بعد ایک فلم میں اداکار کو گنجا دکھایا گیا جس پر بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ فلم کے لیے عامر خان نے اپنا سر مڈوایا لیکن اس کے پیچھے ایک کہانی چھپی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے شراب کیسے چھوڑی؟ اداکار نے بتا دیا

عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں نے ہدایت کار کیتن مہتا کو سر منڈوا کر حیران کر دیا تھا، میں نے ایک لڑکی کو کھو دیا تھا جس سے میں بےحد محبت کرتا تھا، ایک دن اس نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی اور اس کے ردعمل میں، میں نے سر منڈوا لیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہدایت کار کیتن مہتا سے ملنے گیا تو وہ مجھے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ”آپ کے بال کہاں ہیں؟“

انٹرویو میں عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنی سابقہ بیوی رینا دتہ کو خون سے ایک خط لکھا تھا۔

ایک سال میں کتنا ٹیکس جمع ہوا؟ تفصیلات جانیے

0
ایف بی آر تنظیم نو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2022-2021 کے محصولات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رواں سال ایف بی آر نے 5349 ارب کے محصولات اکٹھےکئے ہیں۔ ادائیگی رسیدوں، اسٹیٹ بینک سےحساب کتاب یکسو کے بعد بڑھوتری متوقع ہے۔

یہ اضافہ گزشتہ سال کےدوران جمع ہونے والے محصولات سے 28.4 فیصد زیادہ ہے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ محصولات 4164 ارب روپےتھے۔

رواں سال مئی کے مہینے میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں26.8فیصدزیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں مئی کےمہینےمیں387ارب جمع ہوئے تھے۔

طالبان نے غیر معیاری تیل لانے پر ایرانی ٹینکروں کے ساتھ کیا کیا؟

0

نمروز: طالبان نے خراب کوالٹی کا تیل لانے پر 12 ایرانی آئل ٹینکرز کو افغانستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

افغان میڈیا کے مبطابق افغان صوبہ نمروز میں تعینات طالبان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  ایران سے درآمد کیے گئے تیل کے 12 ٹرکوں میں غیر معیاری ایندھن پایا گیا، جس کی بنیاد پر انہیں افغانستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

نمروز میں طالبان چیف آف پولیس آفس میں کرائم کنٹرول کے ڈائریکٹر قاری عبدالرحیم حذیفہ نے کہا کہ ایران سے آنے والے تیل کی نارم اینڈ اسٹینڈرڈ ڈپارٹمنٹ کی لیبارٹری میں جانچ کی گئی،  لیبارٹری میں جانچ  کے دوران ایران سے درآمد کیے گئے 5 لاکھ لیٹر تیل کے 12 ٹینکروں میں ناقص معیار کا تیل پایا گیا جس کے بعد ٹینکروں کو واپس ایران بھیج دیا گیا ہے۔

ٹرک ڈرائیوروں نے طالبان حکومت کی جانب سے آئل ٹینکرز کو واپس بھیجنے کے فیصلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صوبہ نمروز کے متعدد مقامی لوگوں نے طالبان کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ناقص معیار کا تیل فضائی آلودگی میں معاون اور شہریوں کیلئے سنگین مسائل کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی چین کو ’تمام خدشات‘ دور کرنے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کی زیر صدارت اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ بالا ٹیم خراب کوالٹی کے پیٹرولیم اور گیس مصنوعات کی نشاندہی کرنے اور ان کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0
پٹرولیم مصنوعات پر لیوی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 148 روپے 31 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز بعد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔