پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7631

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو تباہ ہوجائیں‌ گے، عمران خان

0

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف امریکا، اسرائیل اور بھارت کا اتحاد ہے، تینوں ممالک کا پروگرام پاکستان کو مضبوط نہ ہونے دینا ہے, اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو تباہ ہوجائیں‌ گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے، لانگ مارچ سے 2 دن پہلے یہی مافیا حرکت میں آگیا تھا،  ڈکٹیٹر شپ میں بھی ایسا ظلم نہیں ہوا جو اس حکومت نے لانگ مارچ میں ہمارے لوگوں کے ساتھ کیا، خواتین پر بھی تشدد کیا گیا جس کی مجھے توقع ہی نہیں تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے انہوں نے 14 لوگوں کو قتل کیا، اگر ہمارے انصاف کے نظام میں ان کو سزائیں مل جاتی تو آج یہ حرکتیں نہ ہوتیں، ساڑھے 3 سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس حل کرانے کی کوشش کرتا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو بہت کمزور تھی، اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے تھے، حکومت تو ہماری ذمہ داری تھی لیکن اختیارات کہیں اور تھے، پورے پاکستان کو پتہ ہے جن کے ہاتھ میں پاور ہے وہ ہی اداروں کو کنٹرول کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو دشمنوں سے بہت خطرہ ہے ہمیں طاقتور فوج چاہیے، پاکستان کی فوج مضبوط نہ ہوتی تو دیکھ لیں مسلمان ممالک میں کیا ہورہا ہے، لیبیا، عراق، شام، یمن دیکھ لیں چن چن کرمسلمان ممالک کو تباہ کیا گیا، اللہ کی نعمت ہے کہ ہماری فوج تگڑی ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، تگڑی فوج کے ساتھ تگڑی حکومت بھی ہو تو پاکستان حقیقی آزاد ملک ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے، اب فیصلہ نہیں کیا تو ہم تباہی کی طرف جائیں گے، اس وقت پاکستان کا مسئلہ ہے، اسٹیبلشمنٹ درست فیصلے نہیں کرتی تو ملک تباہ ہوگا، اس وقت پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف جارہا ہے، دیوالیہ ہونے کے بعد سب سے پہلا ادارہ فوج ہٹ ہوگا، مغربی تھنک ٹینکس کو دیکھ لیں پہلے سے ہی پاکستان کے ٹکڑے کرکے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز کو میں نے اور شوکت ترین نے بھی بریفنگ دی کہ حکومت چلی گئی تو معاشی حالت خراب ہوسکتی ہے، اب دیکھ لیں جیسے ہی حکومت گئی معاشی حالات آپ کے سامنے ہیں، مہنگائی کی ابھی ابتدا ہے آگے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیخلاف امریکا، اسرائیل اور بھارت کا اتحاد ہے، تینوں ممالک کا پروگرام پاکستان کو مضبوط نہ ہونے دینا ہے، موجودہ سیٹ اپ نے امریکا کی ہر بات ماننی ہے، میرے جانے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئی، میں آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا جس کیلئے کئی مرتبہ نہ کرنا پڑتی ہے لیکن موجودہ حکومت ہر قسم کی غلامی کرے گی، نواز شریف اور زرداری ماضی میں بھی انہیں ہمیشہ خوش کرتے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر عالمی سطح پر بات کی تو ایک مڈل ایسٹ کے رہنما آئے انہوں نے کہا اب یہ لوگ تمہارے پیچھے پڑجائیں گے، دیکھو مہاتیر محمد کو فارغ کردیا، اردوان کے پیچھے بھی پڑے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، ایف آئی اے نے مضبوط کیس بنایا لیکن جانا تو عدالت میں ہی تھا، جہاں سے کبھی کمر درد اور کبھی کچھ بہانہ کرکے تاریخ لے لی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پشاور میں قیام کرنے کی وجہ بتا دی

عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ کے ہوتے قومی اسمبلی میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، قومی اسمبلی میں جائیں گے تو اس کا مطلب ہم نے سازش قبول کرلی، کوئی سمجھتا ہے ہم ان چوروں کو قبول کرلیں گے تو یہ ملک سے غداری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ان کا ارادہ اگلے الیکشن کمیشن کے ذریعے دھاندلی کرنے کا ہے، ان کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے، یہ پوری ایسی پلاننگ کرینگے تاکہ دوبارہ اقتدار میں آجائیں۔

’یہ نہیں جانتا کب سے لیکن تم سے بہت محبت کرتا ہوں‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں احسن اور مہک کا رومینٹک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی چوتھی قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ڈرامے کی کہانی دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک) اور حماد شعیب (احسن) کے گرد گھومتی ہے مہک کے کزن احسن اس سے محبت کرتے ہیں جبکہ شمشیر اپنے رعب اور دبدے کی بنیاد پر اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مہک سے کزن احسن محبت کا اظہار کرتے ہیں جسے مہک بھی خلوص دل سے قبول کرلیتی ہیں۔

نکاح کی بات ہونے کے بعد مہک احسن کو گھر بلاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’میں تو خودکشی کرنا چاہتی ہوں اس بدنامی کے بعد میں اور کیا کرسکتی ہوں۔‘

اس پر مہک احسن کو سمجھاتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بچپن میں جب میں سائیکل سے گرتا تھا تو تم نے مجھے سائیکل چلانا سکھائی جب بڑا ہوا تو کتابوں سے ڈر لگتا تھا تو تم مجھے حساب سمجھاتی تھیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ لیکن تم یہ نہیں جانتی میں سائیکل چلانا جانتا تھا اور میتھ بھی مجھے آتی تھی میں صرف تمہاری توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتا تھا تھوڑا شرمیلا تھا ناں اس لیے محبت کا اظہار نہیں کرسکا تھا۔

احسن مزید کہتے ہیں کہ ’لیکن میں یہ نہیں جانتا کب سے بس اتنا جانتا ہوں کہ تم سے بے پناہ محبت کرتا ہوں کیا تم مجھے قبول کرو گی اس مہک بھی اثبات میں سر ہلاتے ہوئے مسکرا دیتی ہیں۔‘

ڈرامے کی پانچویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ احسن کے نکاح سے انکار کرنے کے بعد مہک ٹوٹ گئی ہے اور ان کے والدین بھی اس اچانک انکار پر حیران رہیں لیکن احسن بھی شمشیر کی دھمکیوں میں آنے کے بعد اتنا بڑا فیصلہ کرتا ہے۔

سوات میں پاک فوج کا قیام امن کیلیے تاریخی کردار

0

راولپنڈی: سوات میں پاک فوج کی پندرہ سالہ کوششوں سے قیام امن کے بعد علاقے میں امن و امان کی ذمے داری فرنٹیئر کور خیبرپختون خوا (شمالی) کے حوالے کردی گئی۔

فوج نے اپنے ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کو سوات سے الگ کر دیا جس نے پندرہ سال تک علاقے کے لیے خدمات انجام دیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کانجو چھاؤنی سوات میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں ضلع سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سول اور فوجی حکام، عمائدین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کمسن لڑکی نے ماں سے لڑنے والی خاتون کو گولیاں مار دیں

0

امریکا میں 10 سالہ لڑکی نے اپنی ماں سے جھگڑا کرنے والی خاتون کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون پر جھگڑے کے دوران دوسری خاتون کو قتل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 41 سالہ لاشون راجرز اور 31 سالہ لکریشا آئزک کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران لکریشا آئزک نے اپنی بیٹی کی جانب بیگ پھینکا جس میں بندوق تھی، لکریشا کی بیٹی نے بندوق نکال کر لاشون راجرز کو دو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں خواتین کے درمیان کس بات پر لڑائی ہوئی تھی اور ان کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے۔

لکریشا کی بیٹی پر اس وقت کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم ریاستی اٹارنی کا دفتر اس کیس کا جائزہ لے رہا ہے۔ مجرمہ کی 10 سالہ بیٹی اس وقت فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف چلڈرن اینڈ فیملیز کی تحویل میں ہے۔

ٹیکساس اسکول میں‌ فائرنگ کا واقعہ نیا رُخ اختیار کرگیا

0

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 19 کمسن طالبعلم اور 2 ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے لیکن اب معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا ہے کہ روب ایلیمنٹری اسکول کا ایک بیرونی دروازہ اس وقت بند نہیں ہوا جب اسے ایک استاد نے بند کردیا تھا اس سے کچھ دیر قبل ایک مسلح شخص اندر داخل ہوا اور 19 طلبا اور دو اساتذہ کو قتل کردیا۔

ریاستی پولیس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ 24 مئی کو 18 سالہ ملزم سلواڈور راموس کے اسکول میں داخل ہونے سے کچھ دیر پہلے ایک استاد نے دروازہ کھولا تھا۔

انہوں نے اب اس بات کا تعین کیا ہے کہ ٹیچر جس کی شناخت نہیں کی گئی ہے اس نے دروازہ کھولا لیکن پھر دروازہ بند کر دیا جب اسے احساس ہوا کہ کیمپس میں ایک شوٹر موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دروازہ جو بند ہونے پر لاک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا وہ لاک نہیں ہوتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہم نے تصدیق کی کہ اس نے دروازہ بند کر دیا تھا لیکن دروازہ لاک نہیں تھا اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ اس نے تالا کیوں نہیں لگایا تھا۔

آسٹریلیا میں پہلی بار 2 مسلمان وزیر بن گئے

0

کینبرا: آسٹریلیا میں پہلی بار دو مسلمان کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیو میڈیا کے مطابق نو منتخب وزیراعظم انتھونی البانیس کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے، حلف برداری کی تقریب دارالحکومت کینبیرا میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم انتھونی البانیس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

وزیر اعظم انتھونی البانیس کی کابینہ میں ریکارڈ 10 خواتین اور پہلی بار 2 مسلمان وزراء ایڈ ہیوزک اور این ایلی بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایڈ ہیوزک کو وزارت صنعت اور سائنس جبکہ این ایلی کو وزیر برائے یوتھ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں، ایڈہیوسک بوسنیائی مسلمان تارک وطن کے بیٹے ہیں جبکہ این ایلی کا تعلق مصر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت نے میدان مارلیا

آسٹریلین مسلم ایڈووکیسی نیٹ ورک نے وزیراعظم البانی کی جانب سے مسلم ارکان پارلیمنٹ کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی، آسٹریلیا کی 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی نے 77 نشستیں حاصل کی تھیں،

بلی کو ’کک‘ مارنے والے معروف فٹبالر کو سزا مل گئی

0

انگلینڈ کے فٹبالر زوما نے ایک بلی کو ’کک‘ ماری تھی جس کا معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔

انگلینڈ میں جج نے فٹبالر زوما کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک سو اسی گھنٹے کمیونٹی سروس کرنے کی سزا دے دی اور ان پر پانچ سال تک بلی رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

فٹبالر کی دوست کی اس واقعے پر شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے بھی بلی کو مارنے کی ویڈیو دیکھ کر ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے سے انکار کردیا۔

Adidas drop Zouma after disturbing video shows West Ham defender hitting  cat | Goal.com

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹبالر کمرے میں آئے بلی کو اٹھایا اور اسے نیچے رکھ کر کک ماری جس کے باعث وہ دور جاگری۔

فٹبالر نے اس پر ہی بس نہیں کیا بلکہ بلی کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے دوبارہ بھاگے۔

زوما نے اپنے اس فعل پر معافی مانگی اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ الگ واقعہ طرح سے بیان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس ویڈیو سے پریشان ہونے والے ہر شخص سے معذرت خواہ ہوں، میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری دو بلیاں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔‘

یورپ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ

0
ڈالر

برسلز: اٹلی اور یونان سمیت دیگر یورپی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل کے دوران 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

یورپی یونین میں سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد ہے، اور اس کا اثر ترسیلات زر میں بھی نظر آتا ہے، اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 71 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 295.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق دوسرے نمبر سب سے زیادہ اضافہ یونان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں دیکھا گیا، یونان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پہلے دس ماہ میں بھیجی گئی ترسیلات زر میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 215 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا تھا۔

تیسرے نمبر پر جولائی تا اپریل 2022 کی مدت میں ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اپریل میں ہالینڈ سے ترسیلات زر کا حجم 6.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل میں 4.8 ملین ڈالر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ ترسیلات اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجا ہے، اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 42 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.1 فیصد زیادہ ہے۔

’چالان‘ سے بچنے کیلیے نوجوان نے پولیس کو چکما دے دیا، ویڈیو وائرل

0

موٹر سائیکل سوار نے چالان سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو بھارت سے سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس اہلکار تیز رفتار پر موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کررہے ہیں تاکہ اس کا چالان کرسکیں لیکن نوجوان نے چالان سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔

پولیس اہلکاروں نے جب موٹر سائیکل سوار کو روک لیا تو وہ بھی رکنے کی اداکاری کرتا رہا اور جیسے ہی ایک اہلکار موٹر سائیکل سے اترا تو اس نے دوسری سائیڈ سے موٹر سائیکل دوڑا دی۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ پیچھے دو اور پولیس اہلکار آرہے تھے وہ بھی اسے پکڑنے میں ناکام رہے اور وہ ان سے اپنی جان چھڑا کر بھاگ نکلا۔

مذکورہ ویڈیو کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جسے اب تک 19 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’موٹر سائیکل سوار جان ابراہیم کی فلم دھوم سے متاثر لگتا ہے۔‘ اور ایک صارف نے لکھا کہ یہ اسے نہیں پکڑسکے تو ملزمان کو کیسے پکڑیں گے۔‘

مسافروں کے سامان میں زم زم سے متعلق اہم فیصلہ

0

سعودی عرب نے آبِ زم زم مسافروں کے سامان میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

سعودی محکمہ شہری ہوبازی نے واضح کیا ہے کہ مملکت کے کسی بھی ایئرپورٹس سے مسافروں کو لگیج میں زم زم کے کین لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے محکمے نے ایئرپورٹس سے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایئرپورٹس سے مسافر کو اپنے لگیج میں زم زم کے کین ساتھ لے جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ایئرلائنز کو خبردار کیا گیا ہے کہ سرکاری احکام کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی لہذا اس پر پابندی پر سختی سے عمل کروایا جائے۔