ہوم بلاگ صفحہ 7642

حج کیلیے کتنے پاکستانیوں نے درخواست جمع کروادی؟

0

پاکستان میں سرکاری حج اسکیم کے تحت بینکوں میں حج 2022 کے لیے درخواستیں جمع کروانے کا عمل جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اعلان کردہ تاریخ کے دو روز میں اب تک 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں۔

آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں وزارت کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے دو دن میں 14،247 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری حج کا کہنا ہے کہ درخواست جمع کروانے والے لیے سپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکٹ، سعودی منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ، ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے تاہم سعودی عرب سے لازمی حج اخراجات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 9 مئی سے شروع ہوئی ہے، جو 13 مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کرائی جائیں گی، 15 مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی، ہر درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا لازمی ہے۔

گورنمنٹ حج 2022 کے لیے سرکاری اسکیم کا حج پیکج ابھی تک جاری نہیں ہو سکا ہے، وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی تھی۔

اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہو سکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔

’سوال اٹھایا جارہا ہے فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہیے یا نہیں‘

0

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آج کل سیاست فوج موضوع بحث بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں سینیٹر کامل علی آغا، جواد بھلی، شافع حسین، رضوان ممتاز شامل تھے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار ہونا چاہئے یا نہیں، سیاست کا ڈکشنری میں مطلب اصلاح احوال ہے اس کا مطلب سیاسی، معاشی، سماجی حالات درست کرنا ہے، ملکی سلامتی کیلئے لازم ہے فوج، حکومت باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں۔

انہوں ںے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے دفاعی اخراجات کو جواز بنا کرسیاست چمکانا غیرذمہ دارانہ رویہ ہوگا، افسوس ایسے افراد قومی مفاد مدنظر رکھنے کےبجائے جلسوں میں تالیاں بجواتے ہیں اور ایسےافراد ملک دشمن قوتوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی سلامتی، بقا یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے، ضرورت پڑے تو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئےایجنسیوں کو مدد کیلئے طلب کرے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام مالی ودیگر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حکومت معاملات سلجھانے میں ناکام ہوجاتی ہے توملکی سلامتی کو خطرات ہو سکتے ہیں، حکومت کی ناکامی پرفوج، ایجنسیزملک کو ایسےخطرات سے نکالنے کی ذمہ دار ٹھہرائی جائیں گی۔

‘صدر علوی کو ہینڈل کرلیں گے، مراسلہ عمران خان کا سیاسی ڈراما ہے’

0

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے مراسلہ نہیں پڑھا لیکن وہ عمران خان کا سیاسی ڈراما ہے جب کہ ہم صدر علوی کو ہینڈل کرلیں گے۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں ان دنوں ملک میں زیربحث بیرونی سازش پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اتنی سازش ہوتی رہی کہ ہمارےخون میں آگیا کہ ہر چیز میں سازش تلاش کرتے ہیں، میں نے مراسلہ نہیں پڑھا لیکن یہ سب عمران خان کا سیاسی ڈراما ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن میرا دوست ہے ایسی بات ہوتی تو وہ مجھے فون کرتا، اگر یہ بات تھی تو کیا ہمیں کہیں سے فائدہ ہوا، ایسا نہیں ہے، ہمیں تو کوئی پیکج نہیں ملا وہ خود اسوقت معاشی مسائل سے دوچار ہیں، امریکا کو کیا پڑی کیا اسکے پاس ہمارے لئے اتنا وقت ہے، امریکا کو تو خود اس وقت ڈالر پر دباؤ اور روس یوکرین جنگ کی صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا مراسلے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ عام طورپر امریکی اہلکار ایسی زبان استعمال نہیں کرتے اور میرا نہیں خیال اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار ایسی غیرسفارتی گفتگو کرسکتا ہے، یہ سفارتی گفتگو ہوتی ہے، مراسلہ سراسر سیاسی بیانیہ ہے اور یہ کہانی انہوں نے خود گھڑی ہے کیونکہ ان کی مدت پوری نہیں ہورہی تھی بلکہ سسک رہی تھی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ علوی صاحب ڈینٹسٹ ہیں ان کی سوچ کم ہے ان کو کیا پتہ سیاست کیا ہے، ہم علوی صاحب کو ہینڈل کرلیں گے۔

’کوئی بھی شخص عمران خان کو فولو کیے بنا نہیں رہ سکتا‘

0

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری ایک بار پھر عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عمران خان کی حمایت میں بیان دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ’عمران خان ایک سچے انسان ہیں اور جس طرح ان کا کہنا ہے کہ وہ انشاء اللہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنائیں گے، کوئی بھی شخص عمران خان کو فولو کیے بنا نہیں رہ سکتا، اگر آپ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ کوئی بھی انسان عمران خان کو فولو نہ کرے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان چونکہ پہلی بار سیاست میں آئے تھے لہٰذا سیاست تو انہوں نے اب سیکھی ہے، لوگ بچیں اس دن سے جب عمران خان دوبارہ پاور میں آئیں گے، اب تو معروف شخصیات بھی تسلیم کرچکی ہیں کہ عمران خان اپوزیشن کیلئے زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں کیوں کہ انہوں نے اب سیاست سیکھی ہے‘۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فولو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ‘۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد فنکار برادری کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں کئی بیانات سامنے آچکے ہیں اس دوران عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے معروف شخصیات کو بھی عمران خان کے حمایتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

”حکومت بھارت کے ساتھ تجارت کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرے“

0

سابق وزیرخارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں لایا گیا شہباز حکومت نے ہندوستان کیساتھ تجارت کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، اور  بھارت میں کامرس افسر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جو اقدامات اٹھائے گئے تھے وہ غیرقانونی تھے، وہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روح کے برعکس تھے، اس وقت بھی ہمارا سفارتخانہ 50 فیصد پر کام کررہا ہے، حکومت نے تن تنہا بہت بڑا فیصلہ کیا ہے، حکومت بھارت سے تجارت کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرے، حکومت کے فیصلے سے کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے پر بلاول بھٹو کی خاموشی افسوسناک ہے، لوگ سوال اٹھارہے ہیں، بھارت سے تجارت کی بحالی کے فیصلے پر آزاد کشمیر اسمبلی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت پانی کا حساس مسئلہ بھی موجود ہے، اس وقت پانی کاسنگین بحران ہے، سندھ کا ہاری سراپا احتجاج ہے پانی کی شدید قلت ہے، دوسری جانب بھارت نے دریائے چناب پر نیا پراجیکٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے ڈیزائن شیئر کرنا ہے، لیکن اب تک نہیں کیا، کیا بلاول بھٹو نے اس کا نوٹس لیا؟، یہ نوٹس کون لے گا؟، آپ امریکا جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ پانی کے مسئلے پر بات روک دی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں پانی کاسنگین بحران ہے،بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب میں پانی کا بدترین بحران ہے، بھارت پاکستان آنے والے دریا پر بجلی کا نیا منصوبہ شروع کررہا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، بلاول بھٹو کوعالمی سطح پر بھارت کی آبی جارحیت کا مسئلہ اٹھانا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے بلاول امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرینگے، ہماری خارجہ پالیسی میں یکسوئی رہی ہے۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملے کیے، بلاول خاموش رہے، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے چڑھائی کی، بلاول کی خاموشی معنی خیز ہے، ان کی طرف سے کیوں مذمت نہیں کی گئی، فلسطین میں نہتے نمازیوں پر تشدد کیا گیا،  بلاول آپ خاموش کیوں ہیں؟، مسئلہ فلسطین پر آپ کی جماعت کا مؤقف بھی رہا ہے، آج وہاں تشدد ہوتا ہے لوگ زخمی ہوتے ہیں آپ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کی قلت ہونے والی ہے، کیا حکومت نے گندم کی درآمد پر کوئی فیصلہ کیا ہے، 2200 روپے من گندم کا سرکاری نرخ ہے، وزیراعظم ماسکو گئے تھے روس سے گندم پر بات کی تھی، روس 2 ملین ٹن گندم دینے کیلئے آمادہ ہوگیا تھا، ملک میں گندم کی پیداوار ضرورت سے کم ہوئی ہے، گندم کی طلب و رسد میں 3 ملین ٹن کا فرق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری حکومت نے روس سے سستے داموں تیل کے حصول کی بھی بات کی تھی، خرم دستگیر نے کہا کہ یہ تو باتیں کررہے ہیں، حماد اظہر نے دستاویز پیش کردیئے خرم دستگیر کوغلط ثابت کیا، اس وقت پاکستان میں تیل کا بحران بھی سر اٹھا رہا ہے، ڈیزل کی شارٹیج ہے کاشتکار بہت پریشان ہیں۔

امیتابھ بچن کا ٹوئٹ مذاق بن گیا

0

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار المعروف ”شہنشاہ“ امیتابھ بچن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا گیا ایک مختصر سا ٹوئٹ مذاق بن گیا۔

اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر ”NEVER“ لکھا جس کا اردو میں مطلب ”کبھی نہیں“ ہے۔ ان کے اس ٹوئٹ پر میمرز کھل کر ہاتھ صاف کر دیا۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کی فلم دیکھ کر عامر خان آبدیدہ ہوگئے

امیتابھ بچن کا ٹوئٹ بالکل غیر واضح ہے اور اس میں اشارے کے طور پر کسی ایموجی کا بھی استعمال نہیں کیا گیا۔

میمرز نے اداکار کے ٹوئٹ پر ایسے جواب دیے جس سے جملہ مکمل نظر آنے لگا۔ ملاحظہ کیجیے:

https://twitter.com/itsoutrageeyash/status/1523747865465876480?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523747865465876480%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1084872

https://twitter.com/the_noicee_guy/status/1523845274069778434?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1523845274069778434%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1084872

 

ایم کیو ایم نے اتحاد کیلیے کیا شرط رکھی تھی؟ آصف زرداری کا انکشاف

0

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اتحاد کیلیے شرط رکھی تھی کہ گورنر ان کا ہوگا اور ہمیں ان کی یہ شرط ماننا پڑی۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ انکشاف کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہم سے اتحاد کیلیے سندھ میں اپنا گورنر بنائے جانے کی شرط عائد کی تھی اور ہمیں ان کی یہ شرط ماننی پڑی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ اپنےدوستوں، ایم کیو ایم کو بھی ہم نے صحیح راستے پر لگا کر کام لینا ہے، ہم ایم کیوایم سے بھی کراچی میں کام لیں گے اور گورنر سے بھی کام لیں گے۔

پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی درست عمر کا پتہ لگا لیا

0

تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پی سی بی نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈ 19 پچاس اوورز ٹورنامنٹ میں شریک 2976 کھلاڑیوں کے جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق لیے جانے والے ایج ویریفیکیشن ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں۔

اس ضمن میں ملک کے معروف ریڈیولوجسٹ کی مشاورت کے ساتھ ساتھ عمر کا اندازہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر توثیق شدہ طریقہ کارکا استعمال کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے مالیت سے مکمل کیے جانے والے ان ٹیسٹ کےدوران ہر کھلاڑی کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسریز کروائے گئے ہیں، جن کا جائزہ ممتاز ریڈیالوجسٹ نے خود لیاہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں کی درست عمر جاننے کے لیے صرف کلائی کے ایکسرے کروائے جاتے تھے۔

گزشتہ سال چند کھلاڑیوں کی جانب سے ایج گروپ کرکٹ میں غیرمنصفانہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنی عمر میں ردوبدل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس سے متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں اور کھیل کی ساکھ کو نقصان ہوا تھا۔

ا س اقدام کا مقصد ایچ گروپ کرکٹ میں شریک نو عمر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس میں شرکت کرتے وقت درست عمر بتانے کی ترغیب دینا ہے۔

پی سی بی اس سے قبل جنوری میں ایسوسی ایشنز کے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑیوں کی بھی درست عمر جاننے کے لیے ایک بھرپورکاروائی کرچکا ہے۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس:

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کاکہنا ہے کہ زائدالعمر کھلاڑیوں کی شرکت خود ایج گروپ کرکٹ کے لیے ایک خطرہ ہے جو اس سطح کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے سیزن میں شفافیت لانے کے لیے اٹھایا گیا یہ اقدام بہت اہم ہے۔ پی سی بی نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے خطیر اخراجات اسی لیے برداشت کیے ہیں تاکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کی ساکھ کو بلند کیا جاسکے۔

پی سی بی نے پہلی مرتبہ کم عمر کی حد بھی متعارف کروادی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے سرکاری دستاویزات پر عمر کم کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد یا یکم ستمبر 2007 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی ہی آئندہ سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

یہ ٹورنامنٹ21 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گا۔

انگلش کاؤنٹی میں حسن علی نے دھوم مچادی

0

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں قومی فاسٹ بولر حسن علی کا جنریٹر چل پڑا اور وہ ڈویژن ون کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بن گئے۔

حسن علی نے چارمیچوں کی آٹھ اننگزمیں اب تک 24 شکار کیے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر دومرتبہ اننگزمیں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

وزیر اعظم کی لندن آمد، پی ٹی آئی کا ایون فیلڈ کے باہر مظاہرہ

0

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن آمد پر پاکستان تحریک انصاف لندن کے کارکنوں نے ایون فیلڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے باعث مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اجلاس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر منعقد کیا۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر ریلوے اور ہوا بازی سعد رفیق، ایاز صادق، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے اس ملاقات کو خفیہ رکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ان کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی میاں وحید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے، مظاہرہ دن 4 بجے کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے اندر سے قبل ازوقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں پارٹی رہنماؤں سے الیکشن کے لیے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو فوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا جب کہ الیکشن اصلاحات میں تاخیر پر بھی بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔