منگل, مئی 28, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 8018

گورنرپنجاب کے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے انتظامات ختم کرنے کے احکامات جاری

0
سرفراز چیمہ

لاہور : گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے انتظامات ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور کہا میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حلف برداری کے انتظامات ختم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ن لیگ کےغنڈوں نےگورنرہاؤس پرقبضہ کرلیاہے، یہ میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکن وزیر اعظم ہاوس پرقبضہ کر لیں، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور بد معاشی کرکے انتظامات کر رہے ہیں۔

یاد رہے گورنرپنجاب سے پوچھے بغیر حلف برداری کے انتظامات کیےگئے ، انتظامیہ نے رات گئے گورنرہاؤس کے انتظامات سنبھال لیے اور گورنرہاؤس جانے والے راستے بند کرکے 1400پولیس اہلکار تعینات کردیئے۔

خیال رہے گورنر ہاؤس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب ہوگی ، جس میں عدالتی حکم پرحمزہ شہبازگورنرہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

سعودی عرب: عید کی شاپنگ پر جانے والی 7 سالہ بچی پر آوارہ کتوں کا حملہ، شدید زخمی

0

ریاض: سعودی عرب میں آوارہ کتوں نے 7 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا، بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خریداری کے لیے نکلی تھی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں جازان کی عوامی مارکیٹ سے عید کے کپڑے خریدنے کے لیے جانے والی 7 سالہ بچی کو آوارہ کتوں نے حملہ کر کے زخمی کردیا۔

بچی کے والد ابراہیم زیلع کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی عرفات عید کے کپڑے خریدنے کے لیے مارکیٹ گئی تھی، راستے میں کتوں نے حملہ کر کے اس کی دونوں ٹانگوں کو لہولہان کردیا۔

ابراہیم زیلع کے مطابق حملے کے وقت بچی بہت زیادہ گھبرا گئی تھی، گھر والوں نے اسے بڑی مشکل سے کتوں سے بچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آوارہ کتے سب کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری اور مؤثر حل نکالیں۔

حمزہ شہباز کاحلف آج ہر حال میں ہوگا، عطا تارڑ

0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف آج ہرحال میں ہوگا اور وہ عدالتی حکم کے مطابق حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آئینی بحران نہیں ہے ہم پرسکون ہیں، اگر یہ میچ ہار گئے ہیں تو انہیں پچ کو اکھاڑنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز آرٹیکل 130 کے تحت الیکشن میں نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور وہ آج عدالتی حکم کے مطابق حلف اٹھائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس وقت گورنر ہاؤس میں موجود ہیں جو حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

نئےوزیراعلیٰ کانوٹیفکیشن جاری ہوا، ہم نےآئین کو فالو کیا لیکن کورٹ کے 2 آرڈر نہیں مانے گئے، ہم نےاتنےدن انتظار کیا کہ حلف برداری ہوسکے لیکن ان کی ضد کا کوئی حل نہیں ہے، ان کاجودل چاہے کریں ، آئین اور قانون واضح ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کی چارج شیٹ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، عمر سرفراز چیمہ نے 4 دن کی گورنری کےلیےآئین توڑا۔ ان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ بن رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنرراج تووفاقی حکومت لگا سکتی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑ رہے تھے اس وقت انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ استعفیٰ غلط ہے، اسمبلی کا نوٹی فکیشن کہاں ہے جس پر کابینہ اجلاس بلایا گیا، عثمان بزدار بھی چابی والے کھلونا ہیں، یہ علامتی اجلاس بلائیں لوگ شوق سے دیکھیں گے کیونکہ لوگوں کوتفریح کی ضرورت ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے آج ہائی کورٹ کے آرڈر کو ماننے سے انکار کردیا ہے، پچھلے29 دن سےپنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے،اب ان کےغیر آئینی حربوں کی گنجائش نہیں ہے۔ آج صرف وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں گے، وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد کابینہ تشکیل کا معاملہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر پنجاب میں انتظامات کرنے ہیں، حمزہ شہبازکا پہلا اجلاس عید کے دوران امن وامان صورتحال پرہوگا، دوسرااجلاس ڈیزل کی کمی پر ہوگا۔

 عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ دینے کی نیت سے دیا گیا تھا اب جتنے بھی اجلاس کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہے آپ میچ ہار چکے ہیں۔

تحریک انصاف کی اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر

0
اوگرا

لاہور : تحریک انصاف نے اسپیکرقومی اسمبلی کےذریعےحمزہ شہبازسے حلف لینے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ، پی ٹی آئی کے17 اراکین نےاظہر صدیق کےتوسط سے اپیل دائر کی۔

لاہورہائی کورٹ میں دائرانٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا، الیکشن میں پی ٹی آئی کےاراکین کی پارٹی کے خلاف جانےکی حوصلہ افزائی ہوئی۔

انٹراکورٹ اپیل میں کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا ، لاہورہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کااختیار نہیں ، لاہورہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں ، لارجر بینچ سنگل رکنی بینچ کےفیصلےکو کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی کے وکیل ااظہر صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہم نےفیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے3فیصلے حقائق کے برعکس ہیں، گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی۔

اظہر صدیق نے مزید کہا کہ تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے چاہیے، گورنر اور صدر کو ہدایات نہیں دی جاسکتی، کوشش ہے انٹرا کورٹ اپیل آج سماعت کیلئےمقررکی جائے۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے، 11 بجے سے پہلے اس اپیل پرسماعت ہونی چاہیے، اظہر صدیق

گورنر نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کردیا ، پنجاب کابینہ بحال

0

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب عمرچیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کردیا ، گورنر نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدارکااستعفیٰ آرٹیکل 130کےسب سیکشن 8کے تقاضے پورے نہیں کرتا ، عثمان بزدارنے استعفیٰ گورنر کےنام دیاہی نہیں، انھوں نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

اس حوالے سے ماہرقانون اظہرصدیق نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں آئینی غلطیاں ہوئیں، گورنرپنجاب نےاپنےاختیارات استعمال کرتےہوئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کوبحال کردیا۔

اظہرصدیق کا کہنا تھا کہ سابق گورنر اور ن لیگ کے رہنماؤں نے گزشتہ استعفے پر تحفظات کا اظہار کیاتھا، جب استعفیٰ ہی منظورنہیں ہواتوانتخاب کی وجہ ختم ہوگئی، اب پوزیشن استعفے سے پہلے والی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوگا، آئین میں لکھاہےاستعفیٰ گورنر کے نام ہوگا، عثمان بزدار کا استعفی ہاتھ سےلکھا تھااورنہ ہی گورنر کے نام تھا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ گورنر چیمہ نےاس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی رائے لی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رائےکی روشنی میں غیرآئینی اقدام معطل کیا۔

حمزہ شہباز کا حلف: تحریک انصاف کا 3 آپشنز پر غور

0

لاہورہائی کورٹ کے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لینے سے متعلق فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 3 آپشن پر غور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ٹیم نے گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کو آئینی نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گورنر وزیراعلیٰ کا استعفیٰ غیرقانونی قرار دے کر پوزیشن بحال کر سکتےہیں۔

آئینی ماہرین کا ماننا ہے کہ گورنر پنجاب دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتے ہیں۔ آئینی ماہرین نےگورنرکواسمبلی تحلیل کرنےکےآپشن سےمتعلق بھی بریفنگ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے پر آئینی اعتراضات کر چکے ہیں گورنر اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیرقانونی قرار دے کر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

گورنر کو ماہرین نے انٹراکورٹ اپیل کےحوالےسے بھی بریف کیا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔

جرمنی میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ، عوام پریشان

0

برلن: دنیا بھر میں جاری مہنگائی کی لہر سے جرمنی بھی متاثر ہورہا ہے اور وہاں بھی ہر ماہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، رواں ماہ جرمنی میں مہنگائی چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے اور دنیا کے بڑے بڑے ممالک بھی اس مسئلہ پر پریشان دکھائی دیتے ہیں، اس صورتحال کا سامنا یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کو بھی ہے، جہاں گزشتہ روز سامنے والے اعدادو شمار سے پتا چلا ہے کہ جرمنی میں افراطِ زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جرمن ایجنسی ڈیسٹیٹس کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ شرح ایسٹ اور ویسٹ جرمنی کے دوبارہ متحد ہونے کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، اس سے قبل 1981 کی دوسری سہ ماہی میں سابق مغربی جرمنی میں مہنگائی میں اتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جرمن ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافہ کی بڑی روس- یوکرین جنگ اور کرونا وبا کے باعث عالمی مارکیٹ میں بڑھتی تیل و گیس کی قیمتوں کو قرار دیا ہے، ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ادارے نے کہا کہ ’’خاص طور پر یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے توانائی کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔‘‘

کی شرح ملک کے دوبارہ متحد ہونے کے بعد پہلی بار تیز ترین رفتار سے بڑھی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کی اہم وجہ یوکرین پر روسی حملے کے سبب توانائی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے۔ تاہم اس کے علاوہ بھی اس کے کئی اہم اسباب ہیں۔

شماریات سے متعلق جرمن ایجنسی ڈیسٹیٹس نے اپنے ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر اعلان کیا کہ گزشتہ برس کے اپریل کے مقابلے میں اس وقت صارفین کے لیے عام اشیا کی قیمتیں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔ اس ادارے نے کہا کہ ’’خاص طور پر یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے توانائی کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔‘‘

جرمنی میں آخری بار عام اشیاء کی قیمتوں میں اتنی تیزی سے اضافہ سن 1981 کی دوسری سہ ماہی میں سابق مغربی جرمنی میں ہوا تھا۔ جرمنی کے دوبارہ اتحاد سے نو برس قبل، اس وقت ایران اور عراق جنگ کی وجہ سے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور اسی وجہ سے افراط زر کی شرح بھی بڑھ گئی تھی۔

گزشتہ مارچ میں ہی افراط زر کی شرح سات اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی تھی اور اب اپریل میں یہ سات اعشاریہ چار فیصد ہو گئی ہے۔

’جرمنی کو روس کی جانب سے ممکنہ گیس کی معطلی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سپلائی کے ممکنہ بند ہونے کے خطرے کے سبب مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا کہ ممکن ہے کہ روس جرمنی کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر دے جیسا کہ اس نے پولینڈ اور بلغاریہ کے ساتھ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس پر صرف ’’قیاس آرائیاں‘‘ ہی کی جا سکتی ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ قیاس آرائیاں مددگار بھی ثابت ہوں۔ تاہم  وفاقی حکومت کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی کو اس منظر نامے کے لیے بھی ’’تیاری‘‘ کرنی ہو گی۔

بھارت میں خواتین پر حملے کرنے والے بندر کی تلاش

0

بھارت میں ایک ایسے بندر کی تلاش جاری ہے جس نے اب تک 10 سے زائد غیر شادی شدہ خواتین کو حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے۔

ریاست کرناٹک کی پولیس اور شہری بندر کو پکڑنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بندر نے 10 سے زائد خواتین پر حملہ کیا ہے۔

بندر کے حملے سے بچنے کے لیے شہری ہاتھ میں لاٹھی لے کر چلنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔ بندر لوگوں پر اچانک حملے کرتا ہے اور خصوصاً غیر شادی شدہ خواتین اس کی زیادہ شکار ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جادو دکھانے پر بندر کا دلچسپ ردعمل دیکھیں

یہ لوگوں کو کاٹتا ہے۔ شہریوں کے صبر کا باندھ اُس وقت ٹوٹ گیا جب بندر نے ایک بزرگ خاتون پر حملہ کر کے اسے بُری طرح زخمی کر دیا۔

محکمہ جنگلات کے افسر اور انستھیٹک ماہر کی ٹیم بندر کو پکڑنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

والدین اپنے بچوں کو گھروں سے نکالنے پر خوف زدہ ہیں۔ شہریوں نے اپنا کام کاج چھوڑ کر بندر پر توجہ دینا شروع کر دیا ہے۔

حدیقہ کیانی اپنا گانا کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ پر برہم

0

پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اپنا مشہور گانا ’بوہے باریاں‘ کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور پر برہم ہوگئیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں حال ہی میں کانیکا کپور کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے ’بوہے باریاں‘ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان پر برہمی کا اظہار کیا۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو ان کی اجازت کے بغیر اور انہیں کوئی معاوضہ دیے بغیر ہی شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا جب کہ ان کے گانے کو متعدد بھارتی گلوکار بھی بغیر اجازت گا چکے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بعض بھارتی گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے ان کے گانے ’بوہے باریاں‘ کو یوٹیوب پر 20 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے مگر انہیں کسی طرح کی کوئی رائلٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے پیشگی اجازت لی گئی تھی۔

گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں ’بوہے باریاں‘ گانا چوری کرنے والی گلوکارہ کانیکا کپور سے کوئی مسئلہ نہیں، بس وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ان کے گیت کو گانے سے قبل ان سے اجازت لی جانی چاہیے۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ بھارتی گلوکاروں کی جانب سے ان کے مقبول ترین گیت کو کاپی کیے جانے کے معاملے پر ان کے احتجاج کے بعد بعض لوگوں نے انہیں کریڈٹ دیا اور یوٹیوب پر لکھا کہ مذکورہ گانے کو پہلے حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے ’بوہے باریاں‘ کو 1999 میں ریلیز کیا تھا، ان کا مذکورہ گانا ان کے ایلبم ’روشنی‘ میں شامل تھا۔

حمزہ شہباز کی حلف برداری، ‘صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا’

0

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے اے آر وائی کے پروگرام "سوال یہ ہے” میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، ہوسکتا ہے ہمارے وکلا آج رات ہی پٹیشن دائر کردیں، صبح عدالتیں کھلیں گی تو وکلا پیش ہوں گے اور پوچھیں گے آپ نے یہ کیا کردیا ہے، مجھے اللہ تعالٰی کی ذات پر اعتماد ہے، اللہ کی عدالت ہر وقت کھلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا، اس طرح نہیں ہوسکتا کہ چیزوں کو بلڈروز کرکے یکطرفہ فیصلہ کردیا جائے، اس حلف کا کوئی فائدہ نہیں، اس طرح گوالمنڈی میں جا کر حلف لے لیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ معاملے کا آئینی اور قانونی حل نکالنا ہوگا کہ تاکہ فیصلے میں لگے انصاف ہوا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے آئینی بحران پیدا ہوجائے گا، یہ تو خواہ مخواہ کی نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو 22 دن تک انتظار کرنا چاہیے تھا، یہ معاملات عدالتوں میں لے گئے، ابھی تک 26 منحرف ارکان کا فیصلہ نہیں آیا، منحرف ارکان کا فیصلہ آجاتا ہے تو پورا الیکشن ختم ہوجائے گا، 26 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ان کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن گیلری میں ہونا غلط ہے، مجھ پر حملہ کیا گیا، یکطرفہ الیکشن نہیں ہوسکتا، شہبازشریف نے اسمبلی پر حملے کی ہدایت دی، آج انہوں نے سیکریٹری اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اسمبلی اسٹاف کو جیل میں ڈال دیا جائے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں۔