منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8034

صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

0
صبا قمر

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش ٹھکرا دی تھیں، یہ انکشاف انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کیا۔

ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے پاکستان اور بیرون ملک اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، ان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستانی شوبز انڈسٹری رہی ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں۔ صبا کی اداکاری میں جذبات اس قدر نمایاں دکھائی دیتے ہیں کہ ناظرین ان کے ہر کردار میں کھو جاتے ہیں۔

صبا قمر نے بتایا کہ انہیں ایک نہیں بلکہ متعدد بار بولی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی، بھارتی اداکار سیف علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘۔ ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’’دلی 6‘‘ اور ایکتاکپور کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ تاہم انہوں نے ان تمام فلموں کو ٹھکرا دیا تھا۔

صبا کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ یہی تھی کہ اگر انہیں بولی وڈ کے سپراسٹارز جیسے کسی ’’خان‘‘ یا ’’کپور‘‘ کے ساتھ کام کی پیشکش کی جاتی تو وہ اسے ضرور قبول کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو محب وطن فنکارہ سمجھتی ہوں، ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ2017ء میں صبا نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں شاندار اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں صبا کی اداکاری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ بھارت سے انہیں متعدد فلموں کی پیشکش ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کو دیکھتے ہوئے صبا نے کسی بولی وڈ فلم ساز کی پیشکش قبول نہیں  کی۔

رندیپ ہُدا نے 26 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

0
رندیپ ہدا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہُدا نے فلم کے لیے 26 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رندیپ ہُدا بھارتی سیاست ویر سرکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ایک کھجور، ایک گلاس دودھ چار ماہ تک کھایا۔

فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ جب رندیپ کو یہ فلم آفر کی گئی تو اس وقت ان کا وزن 86 کلو گرام تھا تاہم انہیں فلم آفر کرنے کے لیے وزن کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ رندیپ ہدا نے فلم کیلئے 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کر کے انہیں بھی حیران کر دیا۔

پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے رندیپ نے 4 ماہ تک روزانہ صرف ایک کھجور اور 1 گلاس دودھ پیا اور وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ رندیپ ہودا خود ہی اس فلم کے ہدایتکار اور شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رندیپ ہدا کے وزن کم کرنے پر مداحوں بھی حیرت کا اظہار کیااور لکھا کہ ’غضب ہے بھائی۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘

پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں اہم انکشاف

0
پی آئی اے مالی

کراچی : پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا جبکہ صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج سامنے آگئے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زائد ہے جبکہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا۔

مالی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 2022 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے 2023 میں کے خسارے میں 171 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمت، شرح سود اور روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتظامی نااہلی سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب روپے ہوگئی ہے۔

جس کو ووٹ ڈالیں گے اس ہی طرح گنا جائے گا، خرم دستگیر

0
جس کو ووٹ ڈالیں گے اس ہی طرح گنا جائے گا، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جس کو ووٹ ڈالیں گے اس ہی طرح گنا جائے گا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سیاسی جماعتوں کو فراہم کریں گے، اس سال کے آخر میں نئی صوبائی اور وفاقی حکومتیں قائم ہو جائیں گی۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ خواتین کی حرمت کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جنہوں نے بستر مرگ پر کلثوم نواز (سابق خاتون اول) کا مذاق اڑایا، بلوے کے ذمہ داروں پر قانون کا اطلاق ہوگا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حیدر آباد گوجرانوالہ کے بعد میرا دوسرا گھر بن چکا ہے، مٹیاری جا کر 20 ارب لاگت کی تیز ترین ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے، 220 کلو میٹر طویل بجلی کی ٹرانسمیشن لائن مٹیاری سے تھر تک تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لائن کو 4 سال قبل مکمل ہونا تھا جسے 4 ماہ میں مکمل کیا گیا، 2017 میں اس پراجیکٹ کیلیے 21 ارب رکھے گئے تھے، ایک ارب کی بچت کر کے منصوبے کو کم وقت میں این ٹی ڈی سی نے مکمل کیا، منصوبے سے تھر میں ایک ہزار 980 میگاواٹ کی نئی بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا۔

9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آج حالات بے حد مشکل ہیں اور جان لیوا مہنگائی ہے، 9 اور 10 مئی کو جن حالات کا سامنا کیا ہتھیار نہیں ڈالے، وہ آگ لگاتے جائیں گے ہم تعمیر کرتے جائیں گے، وہ تنصیبات کو توڑتے جائیں گے ہم ٹرانسمیشن لائنیں بچھاتے جائیں گے۔

‘گرفتار ملزمان میں نہ کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی’

0
عامر میر

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے لیے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیسا ہے، قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔

عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کار بھی قانون میں دیا گیا ہے، قانون کے مطابق ملزم کو شناخت سے پہلے گواہ یا کسی اور کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔

کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں سے متعلق اہم سہولت مل گئی

0
اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی

اسٹیٹ بینک نے انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے ذریعےکریڈٹ کارڈز سیٹلمنٹ کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب کریڈٹ کارڈز کی سیٹلمنٹ انٹربینک کاؤنٹر سے کی جائےگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سے قبل تمام کریڈٹ سیٹلمنٹ اوپن مارکیٹ ریٹ کےذریعےکی جاتی تھیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صدور اور چیف ایگزیکٹو کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ مجاز ڈیلرز کو کارڈبیس ٹرانزیکشن سیٹلمنٹ کے ڈالر انٹربینک سے خریدنے کی محدود اجازت ہو گی۔

انٹرنیشنل پیمنٹ اسکیم کی سیٹلمنٹ کے ڈالرخریداری کی اجازت 31جولائی تک ہو گی۔ کارڈبیس ٹرانزیکشن کے ڈالر انٹربینک سے خریدنےکی اجازت اسٹیک ہولڈر مشاورت کے بعد دی گئی۔

9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ عمران خان ہے، طلال چوہدری

0

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ اور سرغنہ عمران خان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت واقعات ہوئے، عمران خان نے کہا مجھے گرفتار کیا تو ایسا ہی ہونا تھا، جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی رہنما، کارکنوں نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بہکاوے کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے لوگوں کے مستقبل تباہ ہوگئے عمران خان کو ہمدردی کرنی چاہیے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے لیے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، ملوث عناصر کو سزا سے بچانے کے لیے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کسی کو بھی پارٹی میں شمولیت پر جلد بازی نہیں کرے گی جن کے پاس امیدوار نہیں وہ پی ٹی آئی کے سابقہ رہنماؤں کو شامل کریں، کسی پریس کانفرنس کرنے والے کو اپنی پارٹی کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد اداروں کے خلاف دوبارہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو ہوا اس کی پلاننگ کئی سال کی ہے اب ان واقعات عناصر کو سزائیں دلانا ریاست کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔

سعودی خلاء باز مشن مکمل کرکے زمین پر واپس، ویڈیو دیکھیں

0
سعودی خلاء باز

سعودی عرب کے دو خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی اور دیگر تاریخی خلائی مشن کی تکمیل کے بعد زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آٹھ دنوں کے تحقیقاتی مشن مکمل کرکے خلانوردوں کی ٹیم منگل کو رات گئے زمین پر بحفاظت اتر گئی۔ اس ٹیم میں دو امریکی اور پہلی مرتبہ ایک عرب خاتون سمیت دو سعودی خلا نورد شامل تھے۔

دوسرے ’آل پرائیویٹ مشن‘جس میں دو سعودی خلاباز بھی شامل ہیں خلائی اسٹیشن پر آٹھ روزہ سائنسی ریسرچ کے بعد بدھ کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب اُترے، ریانہ برناوی، علی القرنی اور ان کے ساتھیوں نے چودہ سائنسی تحقیقی تجربات کیے۔

اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول جو انہیں لے کر آیا نے 12 گھنٹے کی واپسی کی پرواز کی
اور خلاء سے زمین کی فضا میں داخلے کے بعد خیلج میکسیکو میں پیرا شوٹ کے ذریعے اُتارا۔ یہ علاقہ فلوریڈا کے ساحل کے قریب پانامہ سٹی میں میں ہے۔

واپسی کی اس پرواز کو سپیس ایکس اور مشن کے پیچھے موجود کمپنی ایکژیوم سپیس کی طرف سے مشترکہ ویب کاسٹ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔

سعودی عرب نے کروڑوں ڈالر کے اس پرائیوٹ پروجیکٹ پر اپنے دو خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کو بھیجا تھا، ان کے ساتھ امریکی خلا باز پیگی وائٹسن اور جان شوفنر بھی موجود تھے۔

اس مہم کی کامیابی کے ساتھ ہی ریانہ پہلی سعودی خلا باز بن گئی ہیں۔ وہ اسٹیم سیل پر تحقیقات کرتی ہیں جب کہ القرنی سعودی ایئر فورس میں لڑاکا پائلٹ ہیں۔

عوام کو آصف زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چوہدری

0
فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو آصف علی زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا اس کی سخت مذمت کی ہے، نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے جسے آصف علی زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے رحم و کرم پر عوام کو چھوڑ دیا جائے، ان حالات میں اپوزیشن خالی نہیں چھوڑی جا سکتی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ لیڈرشپ سے گفتگو ہوئی، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر، علی زیدی اور دیگر سے رابطہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی سے کچھ دیر پہلے اڈیالہ جیل میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو مستحکم حل کی طرف جانا ہوگا، ہم مسائل کے حل کی طرف جائیں گے، جو کچھ ہوا ہماری ذمہ داری تھی کہ وہ نہ ہوتا مگر بدقسمتی سے وہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں سے اچھی گفتگو ہوئی ہے ہم اس کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں جو بے یقینی کی کیفیت ہے اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم پر ہے، ان حالات میں پی ڈی ایم کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

9مئی کو جلنے والی گاڑیوں کےمالکان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

0

سندھ حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں جلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے متاثرین کے لیے سندھ حکومت نے ریلیف پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مظاہرین کی جانب سے نذرآتش کی جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دیا جائے گا۔

کراچی میں 9مئی کو شارع فیصل پر موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی جلانےکا واقعہ رپوٹ ہوا تھا جن افراد کی موٹرسائیکلیں جلائی گئیں ان کو نئی موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ 9مئی کو پی ٹی آئی شرپسندوں نے نجی و سرکاری املاک کونقصان پہنچایا، موٹرسائیکل مالکان تفصیلات پولیس کےساتھ شیئر کر لیں۔