منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8035

10 ماہ کے دوران معاشی کارگردگی کیا رہی ؟ آؤٹ لک رپورٹ جاری

0
معاشی رپورٹ

اسلام‌ آباد : وزارت خزانہ نے معاشی کارگردگی کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں ترسیلات زر میں تیرہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور خسارہ 2565 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہ اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ خسارہ ، سرمایہ کاری، بڑی فصلوں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار کم ہو گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ دس ماہ میں وفاق کا خسارہ دوہزار پانچ سو پینسٹھ ارب روپے تک پہنچ گیا، سال دوہزار بائیس تئیس جولائی تااپریل ترسیلات زر میں تیرہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترسیلات زرکاحجم 22.7 ارب ڈالررہا جو گزشتہ سال 26.1 ارب ڈالر تھی جبکہ جولائی تا اپریل برآمدات میں تیرہ اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور حجم تئیس اعشاریہ دو ارب ڈالر رہا۔

اسی طرح درآمدات میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، حجم 45.2 ارب ڈالر رہیں جبکہ پہلے آٹھ ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں چھہتر اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی اور جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں تئیس اعشاریہ دو فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب ایک کروڑ ڈالر رہیں۔

کچے کے آپریشن سے واپس آنیوالی پولیس وین کو حادثہ، اے ایس آئی جاں بحق

0
پولیس وین

کراچی : کچے کے آپریشن سے واپس آنیوالی پولیس وین کو حادثے کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق اور کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی پولیس وین کو ٹول پلازہ کراچی کے قریب ڈمپر نے ٹکرمار دی۔

ڈمپر کی ٹکر سے ایس آئی جاں بحق اور کئی اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس وین کچے میں جاری آپریشن میں شامل اہلکاروں کو لے کر کراچی واپس آرہی تھی۔

حادثہ کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم جاں بحق اےایس آئی اور زخمی پولیس اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر

0
خدیجہ شاہ

لاہور : سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں پولیس اور نگران حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا اور شناخت پریڈ کے بعد پولیس نے خدیجہ شاہ کو عدالت پیش نہیں کیا۔

والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، خدیجہ شاہ سے فیملی اور لیگل ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، استدعا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے دو روز قبل اے ٹی سی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور خدیجہ شاہ کی فیملی کوجیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

0
جہانگیر ترین

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں جہانگیر ترین سے مزید اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی گزشتہ رات پی ٹی آئی چھوڑنے والی مزید 2 اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں جہانگیر ترین سے جنوبی پنجاب کی بھی اہم شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں میں جہانگیر ترین نے ان شخصیات سے نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی۔

جہانگیر ترین سےآج سندھ،کےپی سے تعلق رکھنےوالےرہنما ملاقات کریں گے جبکہ اسلام آباد میں مشن مکمل کرنے کے بعد کل لاہور پہنچیں گے۔

جہانگیر ترین سے راجہ ریاض، ملتان سےسلمان نعیم نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے نئے نام کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

یاد رہے جہانگیرترین گروپ میں نئی پارٹی بنانے پر اتفاق ہوا تھا، جہانگیرترین اور علیم خان سمیت کئی رہنماؤں نے نئی جماعت بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔

لاہور میں ہونے والی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پریشرگروپ کے بجائے نئی جماعت بنانی چاہئے کیونکہ مزید رہنما بھی تحریک انصاف چھوڑناچاہ رہےہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔

جہانگیرترین کی جانب سے جلد پریس کانفرنس اور نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

ترین گروپ کےرہنما اسحاق خاکوانی نے پروگرام دی رپورٹرز میں نئی جماعت میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری، عامرکیانی اور عمران اسماعیل حصہ ہوں گے تاہم چندروزمیں معاملات فائنل ہوجائیں گے۔

نیلم منیر انسٹاگرام پر چھاگئیں

0
نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں صبح کے وقت خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ صبح کے 7 بجے ایک خوشگوار موڈ میں، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نیلم منیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان (اسد)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد: صفائی کے ٹھیکے میں 20 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

0
ڈی جی ایف آئی اے اوور بلنگ dg fia over billing

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی میونسپل کارپوریشن میں، صفائی کے ٹھیکے میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد ایف آئی نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں صفائی کے ٹھیکے میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 7 افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹھیکے کے ایوارڈ سے قبل سب کمیٹیوں کو تمام مشینری اور رجسٹریشن کی تصدیق کا کام سونپا گیا، سب کمیٹی کی رپورٹس منفی ہونے کے باوجود متعلقہ ٹھیکہ ایوارڈ کیا گیا۔

ایف اے آئی کے مطابق سب کمیٹی کی رپورٹس کو ریکارڈ سے غائب کردیا گیا۔

ایف آئی آر میں کئی افسران نامزد کر دیے گئے ہیں، مقدمے کی مزید تحقیقات کے لیے کسی بھی افسر کو بلایا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا

0
سپریم کورٹ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔

تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ، جس میں پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون کوغیر آئینی قرار دیا جائے اور قانون کی شقوں 2،3،4،5،7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

خیال رہے سپریم کورٹ میں پروسیجربل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہو گی ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

نور الفلاح 82 سالہ ال پچینو کے بچے کی ماں بننے والی ہیں، انکشاف

0

ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ال پچینو 82 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بننے والے ہیں، ان کے چوتھے بچے کی ماں نوجوان پروڈیوسر 29 سالہ نور الفلاح ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’گاڈ فادر‘ کے ہیرو ال پچینو نے منگل کو یہ اعلان کر کے اپنے مداحوں کو شدید طور پر حیران کر دیا ہے کہ نور الفلاح ان کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

ال پچینو اور نور الفلاح اپریل 2022 سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، معمر اداکار نے بتایا کہ نور کا حمل آٹھویں ماہ میں ہے، اداکار کی ٹیم کے ایک نمائندے نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ال پچینو کے پہلے ہی 3 بچے ہیں، 2 بیورلی ڈی اینجیلو سے اور ایک اداکارہ جان ٹارنٹ سے، کہا جا رہا ہے کہ جب تک نیا آنے والا بچہ ہائی اسکول سے فارغ ہوگا، ال پچینو کی عمر 100 سال ہو چکی ہوگی۔

واضح رہے کہ نور الفلاح کویتی امریکی ہیں، ان کے والد کویتی اور ماں امریکی ہیں، اس سے قبل ان کے تعلقات 2017 میں لیجنڈری موسیقار مک جیگر سے بھی رہے، انھوں نے کالج میں فلم کی تعلیم حاصل کی، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے اسکول آف سنیمیٹک آرٹس سے اپنی انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کی، اور UCLA سے فلم اور ٹی وی پروڈکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے بلی نائٹ، لٹل ڈیتھ، اور بروسا نوسٹرا فلمیں پروڈیوس کیں۔

عمران خان کی مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

0
عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر ڈاکٹر رضوان تاج کو دس ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ طور پر جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے میں سہولت کاری کے معاملے پر میڈیکل رپورٹ تیار کرنے اور خلاف قانون جاری کرنے پر ڈاکٹرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔

عمران خان کی منظوری سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ، پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس عمران خان کےوکیل بیرسٹرمحمداحمدپنسوتاایڈووکیٹ کی جانب سےبھجوایا گیا ، جس میں ڈاکٹر رضوان تاج سے جعلی اور من گھڑت رپورٹ تیارکرنے پر 10 ارب روپے ہر جانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان تاج عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور میڈیا پرنشر کریں ، ڈاکٹر رضوان تاج 14 روز میں معافی مانگیں بصورت دیگر قانون کا سامنا کرنے کیلئےتیار رہیں۔

ڈاکٹر رضوان کیخلاف دیوانی اور فوجداری قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ساتھ ہی جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری و اجرا پر پروفیسر ڈاکٹر رضوان کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا

نوٹس میں کہنا ہے کہ جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری اور اجرا پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سےبھی رجوع کیا جائے گا۔

ہاشم آملہ کے لیے سب سے مشکل بولر کون رہا؟

0

جنوبی افریقا سابق بیٹر ہاشم آملہ نے پاکستان کے محمد آصف کو اپنے کیریئر کا سب سے مشکل ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی جادوئی بولنگ کبھی نہیں دیکھی۔

دنیائے کرکٹ میں بیٹنگ کے کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کو مشکل ترین بولر قرار دیا اور کہا ہے کہ ان جیسی جادوئی بولنگ میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھی۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ محمد آصف ایک جادوگر بولر تھے، وہ جب گیند کو ڈلیور کرتے تھے تو یہ پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ گیند اندر کی جانب آئے گی یا باہر کی جانب۔

سابق جنوبی افریقی بلے باز کا کہنا تھا کہ آصف گیند کو بہت ہی مہارت سے اوپر اٹھاتے تھے، میں گیند کو چھوڑنے کے لیے بلا اوپر اٹھاتا تھا تو کبھی گیند اندر آکر بلے کو چھوتے ہوئے چلی جاتی تھی اور کبھی گیند اتنی اوپر اٹھ جاتی تھی کہ ایج نکل جاتا تھا۔

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے محمد آصف گیند کو اچھی لینتھ سے اٹھانے کی صلاحیت رکھتے تھے، ان کی بولنگ کو دیکھ کر بہت مزہ آتا تھا اور ان کا سامنا کرنا مجھے کبھی اچھا نہیں لگا کیونکہ انہیں کھیلتے ہوئے مجھے مشکل پیش آتی تھی۔

واضح رہے کہ ہاشم آملہ نے جنوبی افریقا کی جانب سے 124 ٹیسٹ میچوں میں 9282 جب کہ 181 ایک روزہ میچوں میں 8113 اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1277 رنز بنائے تھے۔