پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8185

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ

0
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی ای سی فیصل آباد عرفان کوثر نے سکندر سلطان راجہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں اور اس ضمن میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

عرفان کوثر نے خط میں لکھا کہ سکندر سلطان راجہ کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ درخواست گزار نے چیف الیکشن کمشنر کے بڑے بیٹے کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگیں۔

خط میں کہا گیا کہ ڈی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ کے منٹس اور پی ڈبلیو ڈی کو فنڈز کی تفصیلات اور الیکشن کمیشن میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کی سنیارٹی لسٹ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

ڈی ای سی نے کہا کہ تمام معلومات 5 مئی تک فراہم کی جائیں۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

0
مذاکرات

لاہور : پاکستان تحریک انصاف ملک بھر انتخابات کے متعلق حکومت سے ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر ہونے والے پولیس آپریشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر، محمود خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر غور و خوص کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا ہے یا نہیں؟ تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

‘عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں’

0
مریم نواز

لاہور :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کے طاقتور لوگوں کے ریٹائر ہوکر حالات دیکھ لیں، سوچیں دور اقتدار میں کس طرح اختیارات کاناجائزاستعمال کررہے ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف چپ ہے لیکن اللہ کی قدرت سے سازشیوں کا گھناؤناچہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے، عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرارواقعی سزا کےمستحق بھی ہیں، ریاست انصاف کی منتظر ہے۔

یاد رہے دو روز قبل مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں تھیں، مریم نواز چند روز میں اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

جماعت نہم کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر، بڑا فیصلہ ہوگیا

0
میٹرک امتحانات نتائج

میٹرک بورڈ نے جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا، اسکول انتظامیہ اپنے طلبہ و طالبات  کے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سالانہ امتحانات سال 2023ء جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول ایڈمٹ کارڈ اپنے اسکول کے کوڈ سے پورٹل کو لاگ ان کر کے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈ کی آفیشل ویب پورٹل online.bsek.edu.pk سے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ناظم امتحانات نے تمام اسکول سربراہان سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے درپیش آنے بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔

حبیب اللہ سہاگ نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا 14مئی کو انعقاد ناممکن ہوگیا

0
پنجاب اسمبلی انتخابات

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روکتے ہوئے بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طورپر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےانتخابات کا 14مئی کوانعقاد ناممکن ہوگیا ، الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طور پر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا ، کل تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوبیلٹ پیپرز کی چھپائی اورترسیل کے لئے کم از کم 14 روز درکار ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فنڈزکی عدم فراہمی کی وجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہ کی۔

الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کے لئے کم از کم ڈیڑھ ارب روپے درکارہیں، الیکشن کمیشن نے صرف پنجاب اسمبلی کے لئے ساڑھے 7کروڑبیلٹ پیپرز چھاپنے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تصاویر والی ووٹرلسٹیں بھی چھاپنی ہیں، انتخابات سے متعلق دو اہم امور کی تیاریاں روکی گئیں ہیں۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے 14مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

پاسپورٹ بنوانے والوں کی مشکل آسان ، بڑی خبر آگئی

0
لیبر ویزے ایاٹا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاسپورٹ ملنے کی مدت کا پرانا نظام بحال کردیا ، اب نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ ایک ماہ کے بجائے 10روز میں مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسپورٹ ڈلیوری کی مدت میں 3 ہفتوں کی تاخیر کا خاتمہ کرتے ہوئے پاسپورٹ ملنے کی مدت کا پرانا نظام بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ڈلیوری مدت کی بحالی کا حکمنامہ جاری کردیا ، جس کے تحت نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ ڈلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی۔

حکمنامے میں بتایا گیا کہ ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈلیوری 10 کے بجائے 4 دنوں اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈلیوری 5 کے بجائے 2 روز میں ہو گی۔

خیال رہے درخواستوں میں اضافے کے باعث پاسپورٹ ڈلیوری میں تاخیر ہورہی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو درخواست دہندگان کی سہولت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف عام لوگوں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی خزانے پر بوجھ بھی کم ہوگا۔

انہوں نے نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے کہا ہے کہ وہ تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے وسائل کا اشتراک کریں اور پہلے سے منظور شدہ تمام نئے پاسپورٹ دفاتر کو نادرا مراکز میں کاؤنٹرز کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

ماں کا ہولناک اقدام، کمسن بیٹے کو قتل کر کے لاش پکا کر کھا گئی

0

مصر میں نفسیاتی عارضوں کا شکار ایک ماں نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو قتل کیا اور لاش کے کچھ حصے پکا کر کھا گئی، 30 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مصر کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کو پکا کر کچھ حصے کھا لیے۔

مصر کے ابو شلبی گاؤں میں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھا گئی۔

رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا جرم اس وقت کیا جب وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سعودی شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

0
سعودی عرب

ریاض : سعودی شہریوں کو سنگاپور حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی، سعودی شہری آئندہ ماہ سے سنگاپور میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکام نے سعودی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی منظوری دے دی ہے مذکورہ سہولت انہیں یکم جون 2023 سے میسر ہوگی۔

سعودی ادارے عاجل ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں قائم سنگاپور کے سفارت خانے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور امیگریشن اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی شہری ویزا فری انٹری کرسکتے ہیں۔

بیان کے مطابق سعودی شہریوں کو یکم جون 2023 سے سنگاپور جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

سنگاپور حکام نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو پہلے ہی سے انٹری ویزے سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم جو سعودی شہری یکم جون سے قبل سنگاپور جائیں گے انہیں سفر سے قبل ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

سنگاپور امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جو لوگ استثنیٰ کے فیصلے سے قبل سنگاپور کا ویزہ حاصل کرچکے ہیں یا ویزہ حاصل کرنے کے لیے فیس جمع کراچکے ہیں انہیں ویزہ فیس واپس نہیں ملے گی۔

‌‌کراچی میں نالوں کی صفائی کیلئے1 ارب روپے مانگ لیے گئے

0

کراچی : شہر قائد میں نالوں کی صفائی کیلئے 1 ارب روپے مانگ لیے گئے تاہم محکمہ خزانہ نے سمری اعتراض لگا کر واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے حکومت سے نالوں کی صفائی کیلئے 1 ارب روپے مانگ لیے۔

محکمہ خزانہ نے محکمہ بلدیات کی سمری پر اعتراض لگادیے اور کہا کے ایم سی اورڈی ایم سیز کے بجٹ میں پہلے ہی 15 فیصد رقم بڑھائی تھی اور گزشتہ سال نالوں کی صفائی کے لیے 63 کروڑ روپے دیے تھے۔

محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ راستوں کی مرمت ، تعمیر کیلئےڈیڑھ ارب بھی دیےگئے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیزنالے اپنےوسائل سے صاٖف کراسکتےہیں۔

محکمہ بلدیات کی1ارب روپے کی سمری پر محکمہ خزانہ نے اعتراض لگا کر واپس کردیا اور کہا مالی مشکلات ہیں مزید1ارب دینے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

0

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں8رکنی بینچ2مئی کو سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت9سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے گئے، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 13اپریل کو عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تا حکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا۔

<p>مقدمے کی سماعت 8 رکنی لارجر بینچ کرے گا— فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ</p>

عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو کم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یا دوسری صورت میں اس کے ایکٹ بننے کی صورت میں یہ مؤثر نہیں ہوگا، نہ ہی کسی بھی طرح سے اس پر عمل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عمل درآمد روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ ایکٹ بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

حکم نامے کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تا حکم ثانی کسی بھی طریقے سے عمل درآمد نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت عدلیہ اور خصوصی طور پر سپریم کورٹ کی ادارہ جاتی آزادی کے لیے متفکر ہے۔