پیر, جون 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8186

سیالکوٹ : پروفیسر کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم کا اعتراف جرم

0

سیالکوٹ : پولیس نے کچہری روڈ پروفیسر کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا سوتیلا ماموں نکلا۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے انتہائی باریک بینی سے تمام معاملات کا جائزہ لیا، ملزم کی عینک قاتل تک پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوئی۔،

ترجمان کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر موجود کچھ شواہد اور 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے ملنے والی فوٹیج کی مدد سے قاتل تک پہنچی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم صغیر بٹ کو اس کی عینک اور جوتوں سے پہچانا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم نے اپنے سوتیلے بھانجے کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا تھا، چند روز قبل کچہری روڈ پر ایک دکان پر فائرنگ سے پروفیسر فیصل نامی شخص کو قتل کیا گیا تھا۔

امتحان میں A نہیں صرف A-1 گریڈ، گھر کرائے پر دینے کی انوکھی شرط

0

گھر کرائے پر دیتے وقت عموماً ڈیپازٹ اور کرائے کے معاملات طے ہوتے ہیں لیکن ایک شخص نے اپنا گھر کرائے پر دینے سے اسلیے انکار کیا اس کا اے گریڈ تھا۔

یہ انوکھا اور دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں بنگلورو شہر کے علاقے سلیکون ویلی میں ایک شخص نے اپنا گھر نوجوان کو صرف اس لیے دینے سے انکار کر دیا کہ اس نے بارھویں جماعت کے امتحانات میں 75 فیصد نمبر (اے گریڈ) حاصل کیے تھے۔

اے گریڈ کو بھی اچھا نتیجہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن مذکورہ مالک مکان کا معیار اس سے بہت اونچا تھا اور وہ چاہتا ہے کہ جو کرایہ دار اس کا گھر کرائے پر لے اس نے کم از کم 90 فیصد نمبروں سے امتحان پاس کیا ہوا ہو۔

اس حوالے سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ شبھ نامی صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’میں یقین نہیں کر سکتا کہ میرے کزن کو مالک مکان نے کرائے کا فلیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اسے 12 ویں جماعت میں 75% ملے اور مالک مکان کو کم از کم 90% کی توقع تھی۔

 

شوب نے گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جہاں مالک مکان نے ایک ممکنہ کرایہ دار کو مسترد کر دیا کیونکہ اس کے 12ویں جماعت کے نمبر اتنے زیادہ نہیں تھے جتنے مالک مکان چاہتا تھا۔

ایک بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلورو ’سلیکون ویلی‘ کہ وجہ شہرت یہاں دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کا کرائے پر گھر لینا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سوفٹ ویئر انجینئرز ملازمت کے دوران کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ تاہم کرایہ داروں کے لیے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ مالک مکان بہت زیادہ غیر ضروری تفصیلات اور زیادہ کرایہ مانگتے ہیں۔ محققین کے مطابق سلیکون ویلی میں ممبئی سے زیادہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

ایس آئی یو ٹی میں5 سالہ بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری

0

کراچی:سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں نوعمر بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بروز بدھ 26 اپریل کو5 سالہ بچی زینب کی اوپن ہارٹ سرجری کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

زینب دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا تھا اور اسے بار بار سینے میں انفیکشن ہوتا تھا۔

اس سرجری کو انجام دینے کے لیے 9 ڈاکٹروں 2 پرفیوژنسٹ (جو دل اور پھیپھڑوں کی مشین چلاتے ہیں) اور 8 نرسوں کی ایک ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد زینب کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی اور صحتیابی کے بعد کل ہسپتال سے چھٹی کر دی گئی۔

ایس آئی یو ٹی میں پہلی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی گئی۔ ابتدائی طور پر ماہرینِ امراض قلب اور ان کے معاون عملے کی ایک ٹیم کے ذریعے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ادارے میں اس نئےشعبے کے قیام کا مقصد بین الاقوامی طرز کا شعبہ بنانا تھا جہاں بچوںمیں پیدا ئش کے دوران دل کی بیماری کا علاج ہو سکے۔

ایس آئی یو ٹی مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مفت و اعلیٰ معیاری علاج عزت نفس کے ساتھ فراہم کرتا ہے، جہاں مریضوں کے پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نئی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

8بستروں سے شروع ہونے والے ایک وارڈ کو انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، سینٹر فار روبوٹک سرجری اور اب پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری میں تبدیل کرنا، دراصل پروفیسر ادیب رضوی کے خواب کا عملی مظاہر ہ ہے۔

ایس آئی یو ٹی میں زینب کے دل کی سرجری کا سہرا ان والدین کو جاتا ہے جنہوں نے ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی اور ان کی ٹیم پر بے پناہ اعتماد کیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 3 روز میں کاروبار میں اضافہ

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 روز کے دوران کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز کاروبار ہوا جس کے دوران مثبت رجحان رہا۔

26 سے 28 اپریل 2023 (بدھ تا جمعہ) کے دوران 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1.40 فیصد اضافے سے 41 ہزار 580 کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 62 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ 21 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 6289 ارب روپے ہوگئی۔

دنیا اب ہمیں پیسے دینے کو تیار نہیں ہے، مفتاح اسماعیل کا اعتراف

0

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا  کہ دنیا اب ہمیں پیسے دینے کو تیار نہیں ہے کیونکہ ہم ایک سے قرضہ لے کر دوسرے کو دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں پھنسےہیں نکلنےمیں 2سے3 سال لگیں گے کیونکہ پاکستان لانگ ٹرم مسائل میں پھنسا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم گورننس میں بھارت ،بنگلادیش سے بھی پیچھے ہیں، گورننس کاسسٹم ناقص اورفرسودہ ہوچکاہے، اس سال 6 ہزار ارب روپے سود کی مد میں دینے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سسٹم کو تبدیل نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے، ہم ایک سے قرضہ لے کر دوسرے کودیتےہیں، اب دنیا آپ کو پیسے دینے کو تیارنہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس سال ہزارارب روپے کا بجٹ کا خسارہ اور 7500ارب روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھاہوگا جبکہ صوبوں کو 4500ارب اور وفاق کے پاس 3 ہزار ارب رہ جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیکس نیٹ اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، جب وزیرخزانہ تھا تو کوشش تھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچالیں گے۔

‘ اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط کس کے کہنے پر بھجوایا’

0
اسپیکر یونان کشتی

لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو لکھے خط کو واپس لینے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اور ماہر قانون اظہر صدیق نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مراسلہ بھجوایا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر آئین کے منافی اقدام کیا، چیف جسٹس پاکستان کو سوموٹو لینے بارے میں خط لکھنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

مراسلے میں سوال کیا گیا بتایا جائے کہ یہ خط کس کے کہنے پر بھجوایا گیا، اسپیکر نے جان بوجھ کر توہین آمیز خط بھیجا جس پر ان کے خلاف کاررواٸی بھی ہو سکتی ہے ۔

مراسلے کے متن میں کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف اپنی خط فوریب واپس لیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مذاکرات جاری رکھیں یا ختم کریں، تحریک انصاف کی رائے تقسیم

0

ملک میں بیک وقت الیکشن کے معاملے پر حکومتی اتحاد سے جاری مذاکرات جاری رکھنے یا ختم کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی رائے تقسیم ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں بیک وقت الیکشن کے معاملے پر پی ٹی ایم کی اتحادی حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم مذاکرات کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں پر اس حوالے سے پارٹی میں رائے تقسیم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی میں اکثریت کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے بعد بھی مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں کیونکہ گرفتاریاں اور چھاپے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں اس لیے اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

مذاکراتی کمیٹی میں شامل تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر ایڈووکیٹ بھی مذاکرات جاری رکھنے کے حق میں ہیں اور پارٹی کے اکثریتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ بھی دیکھ لیا جائے کہ حکومتی سیاسی لوگ کتنا وزن اپنے کاندھوں پر اٹھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چند سینیئر رہنما ماحول بہتر بنانے تک مذاکرات کے خلاف ہیں۔ ایک سینیئر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر چھاپے سے واضح ہوگیا کہ مذاکرات کرنے والے سیاستدان کمزور ہیں۔

مذکورہ رہنما کا دعویٰ ہے کہ مذاکرات میں معاملہ ستمبر یا جولائی کا نہیں بلکہ بجٹ دینے کا ہےجس پر اختلاف ہے۔ اسحاق ڈار بجٹ دینا چاہتے ہیں جو کہ عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت کے خلاف ہوگا۔ موجودہ حکومت ایسے بجٹ سے نئی آنے والی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نگراں حکوتم تین ماہ کا بجٹ دے اور پھر نئی حکومت سالانہ بجٹ لائے۔ تاہم ان تمام معاملات پر حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان میٹنگ کے بعد کریں گے۔

لاہور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

0
سی ٹی ڈی

لاہور : پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم القاعدہ سے وابستہ دو دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کالعدم القاعدہ اورٹی ٹی پی کے3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عرفان اللہ اور الیاس کے نام سےہوئی جبکہ گرفتاردہشت گردوں میں حارث،سیف اور ابرار شامل ہیں۔

گرفتاردہشت گردوں سےبارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانےکا سامان اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے ، 48انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے دوران 49مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

اس سے قبل پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

عمران خان کیخلاف 121 درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

0
عمران خان

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف 121 درج مقدمات خارج کرنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ 2 مئی کو عمران خان کی درخواست پر سماعت سماعت کرے گا، پانچ رکنی بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی عناد پر عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف 121 مقدمے درج کیے گئے ہیں اور ایک وقوعہ پر بار بار مقدمہ درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ حکام کو ایک ہی نوعیت کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکنے اور غیر قانونی مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جاٸے ۔

’’مودی کے دیس میں خواتین ریسلر بھی محفوظ نہیں‘‘ بھارتی کرکٹرز بھی بول پڑے

0

بھارت میں خواتین ریسلر بھی محفوظ نہیں رہیں اور انہیں فیڈریشن کے صدر کی جانب سے بھی ہراسانی کا سامنا ہے لیکن مقدمہ درج نہیں ہو رہا انڈین کرکٹرز نے بھی آواز اٹھا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کے بھارت میں ریسلر خواتین بھی محفوظ نہیں رہیں۔ انہیں فیڈریشن کے صدر کی جانب سے ہراسائی کا سامنا ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن کا صدر چونکہ حکمراں جماعت بی جے پی کا رہنما برج بھوجن شرن سنگھ ہے اس لیے اس کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج نہیں کر رہی ہے۔

متاثرہ ریسلر خواتین کے ساتھ اس ناروا سلوک پر اب بھارتی کرکٹرز اور سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بول پڑی ہیں اور بی جے پی رہنما کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

بھارت کو پہلی بار ورلڈ چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ یہاں خواتین ریسلر بھی محفوظ‌ نہیں‌ تو عام خواتین کا کیا اپنے ملک کے حکام سے سوال اٹھا دیا کہ کیا ان ایتھلیٹس کو انصاف ملے گا۔

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ یہ کھلاڑی ہندوستان کا فخر ہیں۔ انہیں اپنے حق کیلیے سڑکوں پر احتجاج کرتا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ملک کا نام روشن کرنے والے آج سڑکوں پر ہیں۔