ہوم بلاگ صفحہ 8585

ایف آئی اے کے اہم افسران کےتبادلوں پر وفاقی وزرا کا اظہارِتشویش

0

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہم افسران کے تبادلوں پر چند وفاقی وزرا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند وفاقی وزرا نے ایف آئی اے افسران کے تبادلوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

وزراء نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ایف آئی اے کے افسران کے تبادلےکیوں کیےجارہےہیں اسے روکا جائے اہم تحقیقاتی افسران کے تبادلےاحتسابی عمل کو نقصان پہنچائیں گے۔

ہیڈانویسٹی گیشن سیل کے مطابق 5 افسران ایسے ہیں جن پر روٹیشن پالیسی اپلائی نہیں ہوتی، 6افسران شوگراسکینڈل سے متعلق تحقیقات کررہےتھے۔

یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو بھی ان تبادلوں کاعلم نہیں تھا جب کہ افسران کے تبادلوں سےڈائریکٹرایف ائی اےلاہورکولاعلم رکھاگیا۔

اےآروائی کےمؤقف جاننے پر ڈائریکٹر ڈاکٹررضوان نے تبادلوں سےاظہار لاعلمی کیا۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت 10سال کے بعد صوبے سے باہر تبادلہ کیاجاسکتاہے 9میں سے5افسران کوصرف 5سال پنجاب میں ہوئےہیں پانچوں افسران شوگراسکینڈل کی تفتیش کر رہےتھے۔

ملتان سلطانز کے سامنے یونائیٹڈ بھی ڈھیر

0

کراچی: پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 20 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 218 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 19.4 اوورز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان شاداب خان کی 42 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی، الیکس 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 15 رنز بناسکے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جارح مزاج بلے باز اعظم خان اور آصف علی بالترتیب 12 اور 15 رنز بناسکے۔

مبثر خان 9 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر تین، تین رنز بناسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ولی نے تین، رومان رئیس اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیلے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیاتھا۔

ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور رلی روسو نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، رلی روسو نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان محمد رضوان 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 13 رنز بنا کر چلتے بنے، خوشدل شاہ 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور مرچنٹ دی لانگے اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہنواز دہانی اور عمران سینئر کی جگہ رومان رئیس اور انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں، ہماری ٹیم نے نے اب تک بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان آصف علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان کی ذمہ داری دینے پر شکر گزار ہوں، کوشش کروں گا بہتر اندز میں اس ذمہ داری کو نبھا سکوں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے جبکہ یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو برتری حاصل ہے، اب تک نو میچز کھیلے گئے پانچ شاداب الیون نے جیتے جبکہ چار میں رضوان کی ملتان سلطانز کامیاب رہی تھی۔

برطانوی طیارے کا انوکھا استعمال، دیکھنے والے حیران

0

برٹش ایئرویز کے  ریٹائرڈ بوئنگ 747 طیارے کو انتہائی معمولی قیمت میں خرید کر ایک پرتعیش ایونٹ وینیو ہوٹل اور میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوسٹ ولڈ ایئرپورٹ کی چیف ایگزیکٹو سوزانے ہاروے نے برٹش ایئرویز کے ریٹائرڈ 747 بوئنگ مسافر بردار طیارے کو صرف 1.35 ڈالر کی معمولی قیمت میں خریدا۔

ایک سال کی تزئین وآرائش کے بعد اب اسے پرتعیش ایونٹ وینیو ہوٹل اور میوزیم میں تبدیل کرکے جدت پسند لوگوں کی تفریح طبع کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس طیارے میں لوگوں کی تفریح کے لیے ایک مکمل طور پر فعال بار، ڈانسنگ ہال، ڈی جی ڈیک سمیت کئی تفریح سے بھرپور لوازمات رکھے گئے ہیں۔

 

لیکن ٹہر جائیں یہاں تفریح کا حصول ہر کسی کے بس کی بات نہیں!

غیرملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہاں کسی بھی تفریح سے محظوظ ہونے کے لیے آپ کو فی گھنٹہ ایک ہزار پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اس طیارے کی اندرونی اور بیرونی تزئین وآرائش پر ایک سال کے دوران تقریباْ 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈ خرچ کیے گئے۔

ایک سالہ تزئین وآرائش کے دوران اس طیارے کی نشستوں کو اتار کر یہاں خوبصورت لائٹس، ڈسکو اسٹروبس، ڈانس فلور اور ڈی جی ڈیک سمیت دیگر کی تنصیب کی گئی۔

اس پرتعیش طیارے کی مالک ایک نجی ایئرپورٹ کی چیف ایگزیکٹو سوزانے ہاروے ہیں جوکہ گلوسٹر شائر کے دیہی علاقے کیمبل کے قریب واقع ہے۔

گیس کھینچنے کی مشین استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی

0

کراچی: شہر قائد میں گیس کھینچنے کی مشینیں استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گیس سَکشن ڈیوائسز استعمال کرنے والی صنعتوں کے گیس کنکشنز منقطع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے آج گورنر ہاؤس کراچی میں تجارتی انجمنوں اور صنعتی اداروں کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دیگر مسائل کے علاوہ بعض صنعتوں کی طرف سے طاقت ور سَکشن بوسٹرز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس کھلم کھلا خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سَکشن ڈیوائسز کے استعمال سے کراچی میں گیس کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اور سَکشن بوسٹرز کا استعمال گیس کی چوری کے ارتکاب کے مترادف ہے۔

ترجمان کے مطابق سَکشن بوسٹرز کے ذریعے حاصل کی گئی اضافی گیس ادارے کے میٹرنگ سسٹم اور اس کی پیمائش کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

ملاقات کے موقع پر سوئی سدرن کی انتظامیہ نے تقریباً 189 صنعتوں کی فہرست پیش کی، جن پر غیر قانونی سکشن ڈیوائسز کے استعمال میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ گورنر نے اس مجرمانہ سرگرمی میں ملوث تمام یونٹس کو فوری طور پر گیس کا کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے کئی سو سال پرانے گمشدہ کالج کی باقیات دریافت

0

ماہرین آثار قدیمہ نے تقریباً 500 سال قبل ترک کی گئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے گمشدہ کالج کی باقیات دریافت کرلیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1435 میں قائم ہونے والا سینٹ میریز کالج بشمکل 100 سال تک قائم رہا، اس کالج کو آگسٹینین کینن کے مطالعے کے مرکز کے طورپر بنایا گیا تھا۔

لیکن التوا کی وجہ سے تعمیر میں مشکلات آئیں بالآخر 1520 کی دہائی میں ہینری ہشتم کے چیف مشیر کارڈِنل وولسے نے مداخلت کی۔

جس کے بعد کام تیزی سے بڑھا لیکن پھرعمارت ٹوٹ پھوٹ گئی اور جلد ہی 1536 سے 1541 کے درمیان ہینری ہشتم کے گرجوں اور خانقاہوں کو بند کرانے کے حکم کے نتیجے میں زبوں حالی کا شکار ہوگئی۔

The remains of Oxford University's so-called 'lost college' have been uncovered by archaeologists nearly 500 years after the building was abandoned

ماہرین کا ماننا ہے کہ انتہائی بڑی عمارت کی ایک دیوار کو سہارا دینے کے لیے چونے کی بڑی بنیاد موجود ہے۔

یہ ان کئی کیتھولک مذہبی فیسلیٹیز میں سے ایک ہے جن کو 1530 کی دہائی میں ہینری ہشتم کے خانقاہوں کے بند کرنے کے درمیان لُوٹا یا تباہ کیا گیا۔

A massive limestone foundation is believed to have supported a wall to a very significant stone building. Experts say it likely belonged to one of the buildings that formed St Mary's College, which became known as 'Oxford's lost college' because of its relative obscurity, possibly the south range of the cloister

ٹیوڈور کی بادشاہت میں ایسا انگلش چرچ کو کیتھولک چرچ سے الگ کرنے کے لیے کیا گیا تھا کیوں کہ وہ کیتھرین آف ایراگون سے ازدواجی رشتہ ختم کرنا چاہتا تھا، اس نے کسی بیٹے کو جنم نہیں دیا تھا جو بادشاہت کا جانشین ہوتا۔

پوپ نے مسلسل شادی کی منسوخی کو مسترد کیا لہٰذا ہینری ہشتم نے خود مختار چرچ آف انگلینڈ بنایا، جس میں وہ سربراہ تھا اور ان تمام گرجوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا گیا جن کی وفاداریاں رُوم کی پاپایت کے ساتھ تھیں۔

The college was one of many Catholic religious facilities to be looted or destroyed during Henry VIII's dissolution of the monasteries in the 1530s. Archaeologists excavating the site ahead of the planned erection of 30 student flats have now found part of the lost college's building works

’ساری لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہیں‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی گزشتہ روز پانچویں قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل یہ نہ تھی ہماری قسمت کو سگ سگما پلس کے بینر تلے بنایا گیا ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض سید علی رضا اسامہ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری سیما مناف ہیں۔

ڈرامے میں حرا مانی (منتہا)، منیب بٹ (ایان)، عائزہ اعوان (علیشبہ) اور نور الحسن (یاسر) کا کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی کہانی میں کزن کے درمیان ہونے والی شادی کے بعد تعلقات میں اتار چڑھاؤ کو دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ قسطوں میں دکھایا گیا کہ ایک حادثے کی وجہ سے یاسر کی شادی منتہا سے ہونے کی بجائے کزن ایان سے ہوجاتی ہے جبکہ علیشبہ کی شادی یاسر کے ساتھ کردی جاتی ہے۔

ایان گزشتہ قسط میں کہہ رہے ہیں کہ صحیح کیا میں نے اس کو (منتہا) کو نوکری کرنے سے منع کردیا، اگر یہ جاب پر جاتی تو میری تو عزت گئی تھی پیسے کماتی تھی بلا وجہ کا رعب جھاڑتی۔

ایان کہتے ہیں کہ نوکری کرنے کے بعد پیسے کا گھمنڈ دکھاتی ہیں اور کہتی کہ آپ تو کچھ کرتے نہیں ہیں پیسے تو میں کما کر لاتی ہوں، ہاں ٹھیک ہے نہ بھئی کون سا میرے لیے کما کر لاتیں میرے ہاتھ پر تھوڑی رکھتیں۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ یہ ساری لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہیں، جو لڑکی گھر سے باہر نکل کر کام کرتی ہے وہ بلا وجہ کا میاں (شوہر) پر رعب جھاڑتی ہے، بہت اچھا فیصلہ کیا ہے میں نے بالکل ٹھیک کیا ہے۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

سائنوویک اور سائنوفارم ویکسینز سے متعلق نئی تحقیق

0

بیجنگ: سائنوویک اور سائنوفارم ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو گئی ہیں۔

چین کی دو سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرونا ویکسینز، سائنوویک اور سائنوفارم کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو گئی ہیں، اس تحقیق کے نتائج حقیقی دنیا کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں، یعنی اسپتالوں میں موجود کرونا کے مریضوں میں ان ویکسینوں کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔

محققین نے مقالے میں لکھا کہ مذکورہ دونوں ویکسینز ڈیلٹا انفیکشن کے خلاف 52 فی صد اور علاماتی بیماری کے لیے 60 فی صد مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والے مقالے میں چینی یونیورسٹیوں کے محققین نے کہا کہ اس ریسرچ اسٹڈی میں ان ویکسینوں کے لیے الگ الگ تاثیر کے نتائج کا ڈیٹا تیار نہیں کیا گیا، نہ عمر کے الگ الگ گروپس میں الگ الگ ڈیٹا کو دیکھا گیا۔

یہ اعداد و شمار گزشتہ سال مئی اور جون میں جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ڈیلٹا پھیلنے کے دوران 100 سے زیادہ انفیکشنز اور ان کے 10 ہزار سے زیادہ قریبی روابط کے تجزیے پر مبنی ہیں۔

تحقیقی مطالعے کے دوران دیکھا گیا کہ یہ دونوں ویکسینز نمونیا کے لیے بھی 78 فی صد اور شدید یا سنگین کرونا انفیکشن کے لیے 100 فی صد مؤثر تھیں۔

اسٹڈی میں شامل وہ افراد جو مکمل ویکسینیٹڈ تھے، ان میں سے صرف 6 افراد کی عمریں 60 سال یا اس سے زیادہ تھیں۔

میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو بڑی پیشکش کر دی

0

عدالتی فیصلے کے بعد اداکارہ میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

میرا کی والدہ بیٹی کو عتیق الرحمان کے ساتھ رخصتی پر تیار ہو گئیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلےکا احترام کرتی ہوں اور میرا کی رخصتی کےلئےتیار ہوں، عتیق الرحمان اپنی دلہن کولےجائے۔

والدہ میرا نے کہا کہ دونوں میں صلح کرانےکےلئے کردار ادا کروں گی۔ عدالت نے نکاح نامہ درست قرار دے کر میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ اپنے نکاح کی تکذیب کی اپیل دائر کر رکھی تھی، ایڈیشنل سیشن جج محمد مظہر عباس نے میرا کی اپیل کی سماعت کی، سماعت مکمل ہونے پر سیش عدالت نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست ہے۔

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

یاد رہے کہ میرا نے 6 مارچ 2019 کو فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور کی فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے 2018 میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا، عدالت کے مطابق اداکارہ اور عتیق الرحمان کے درمیان وجہ تنازع ڈیفنس میں واقع گھر تھا، جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے، اور جو گزشتہ دس برسوں سے عدالتوں میں زیر التوا رہے۔

اداکارہ میرا کا مؤقف تھا کہ وہ عتیق الرحمن کو نہیں جانتی، عتیق سے نکاح نہیں ہوا، نکاح نامہ اور دکھائی جانے والی تصاویر جعلی ہیں۔ تاہم فیملی کورٹ کے فیصلے کے بعد انھوں نے اسے چیلنج کرنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی، ان کا مؤقف تھا کہ فریقِ ثانی نے فیملی کورٹ کو دھوکے میں رکھ کر فیصلہ لیا۔

افغانستان: طالبان حکومت کا بینکاری سے متعلق اہم فیصلہ

0

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے بینکاری کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے، سرکاری سطح پر اب تمام مالیاتی انتظام بینکوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کابینہ کونسل کا اکیسواں اجلاس آج یکم فروری کو منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر دفاع اور وزیر زراعت نے اپنے شمالی علاقوں کے دوروں کی کارگزاری پیش کی، جب کہ وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ ناروے کی کارکردگی پیش کی۔

اجلاس میں شمالی علاقوں کے کسانوں کے مسائل اور مطالبات پر بھی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل پر بحث ہوئی۔

کابینہ نے مالیاتی اور غیر مالیاتی آمدنی کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ ساری آمدنی اب بینکوں کے ذریعے جمع کی جائے گی، اور کسی بھی ادارے کو اپنی آمدنی میں سے خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کابینہ میں وزارت عدلیہ کی جانب سے غیر سرکاری رفاہی اداروں کے لیے تیار کی گئی پالیسی اور طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے جلال آباد تا پشاور اور قندہار تا کوئٹہ بس سروس کی منظوری دے دی، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ اس حوالے سے بقیہ مراحل جلد از جلد طے کر لیں۔

شہدا اور معذوروں کے لیے قائم وزارت کو ذمہ داری سونپی گئی کہ سابقہ انتظامیہ کے معذور اور مفلوج اہل کاروں اور مرنے والے اہل کاروں کے پسماندگان سے تعاون کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے کر کابینہ کو پیش کی جائے۔

وزارت زراعت کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے زمین متعین کی جائے اور سروے رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے۔

خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں‌ کورونا سے7 افراد جاں بحق

0

صوبہ خیرپخیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیز ہوگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 7 مریض انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید  7 مریض انتقال کرگئے جب کہ مزید ایک ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 796 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار672 ہوگئی ہے۔

کے پی میں اب تک کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد6900ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار348 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے سنگین پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے آج سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاذ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج سے گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز