ہوم بلاگ صفحہ 9330

پنجابی فلموں کے مقبول اداکار اقبال حسن کی برسی

0

آج اقبال حسن کی برسی ہے جو 1984ء میں کار کے حادثے میں‌ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

پاکستانی فلمی صنعت کے اس مشہور و معروف اداکار کے تذکرے کے ساتھ ہی اسلم پرویز کی جدائی کا زخم بھی تازہ ہو جاتا ہے جو کار میں اُن کے ساتھ تھے۔ اس حادثے میں شدید زخمی ہو جانے والے اسلم پرویز بھی ایک ہفتے بعد خالقِ‌ حقیقی سے جاملے۔

اقبال حسن فلم جھورا کی عکس بندی کے بعد اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ فیروز پور روڈ، لاہور سے اپنی کار میں گزر رہے تھے جو ایک ویگن سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم کے نتیجے میں اقبال حسن جاں بحق ہوگئے تھے۔

پاکستان کی فلمی تاریخ میں یوں تو پنجابی فلموں کے ٹائٹل کردار نبھا کر کئی فن کاروں نے نام پیدا کیا، لیکن جو مقام فلم ’’شیر خان‘‘ کی ریلیز کے بعد اقبال حسن کو ملا، وہ ایک مثال ہے۔

فلم انڈسٹری میں اقبال حسن نے اپنے کیریئر کے دوران 285 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور مقبول ہوئے۔ ان کی فلمی زندگی کا آغاز ہدایت کار ریاض احمد کی پنجابی فلم سستی پنوں سے ہوا تھا۔ انھوں نے چند اردو فلموں میں بھی کام کیا لیکن ان کی وجہِ شہرت علاقائی زبان میں بننے والی فلمیں ہی بنیں۔ وہ بلاشبہ پنجابی فلموں کے ایک مقبول اداکار تھے۔

اقبال حسن کی مشہور فلموں میں یار مستانے، سر دھڑ دی بازی، وحشی جٹ، طوفان، گوگا شیر، وحشی گجر، شیرتے دلیر، دو نشان، سر اچے سرداراں دے، میری غیرت تیری عزت، ہتھکڑی ،ایمان تے فرنگی، بغاوت، سجن دشمن، مرزا جٹ، شامل ہیں۔

فخرزمان کا حسن علی کے نام پیغام

0

پاکستان کے جارح مزاج بلےباز فخزمان نے حسن علی کو فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سر اونچا رکھو۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فخرزمان نے لکھا کہ میرے دوست حسن علی تم چیمپئن ہے اور فائٹر ہو، دنیا میں ‏تمہارے جیسی سخت محنت اور عزم و ہمت رکھنے والے کھلاڑی بہت زیادہ نہیں ہیں۔

فخرزمان نے لکھا کہ حسن علی اپنا سر اونچا رکھیں ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد حسن علی کو تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر وہ ‏بہت زیادہ دلبرداشتہ بھی ہوئے تھے

‏ حسن علی نے حوصلہ افزائی اور تنقید کرنے والوں کے نام پیغام جاری کیا جس کے ساتھ انہوں نے مشہور قومی ‏نغمے کا کے چار اشعار پر مشتمل ایک بندھ لکھا۔

‏’’میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،

میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار

میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،

اے میرے پیارے وطن‘‘‏💚🇵

اس کے ساتھ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میری کارکردگی کی ‏وجہ سے آپ مایوس ہوئے کیونکہ میں آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا، مگر آپ کو شاید مجھ سے زیادہ ‏مایوسی نہیں ہوئی ہوگی‘۔

بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

0

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم کو ‏گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر ڈی پی او نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم اور اس کے ساتھی کو ‏گرفتار کیا ہے۔ ‏

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم مجاہد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیاگیاہے ملزمان کو قرار ‏واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواتین اور بچوں سےزیادتی کےواقعات ‏کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

چند روز قبل پنجاب کے دو اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات پیش ‏آئے، کمالیہ میں ایک شخص نے 80 سال کی بے سہارا خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ اوکاڑہ میں دورانِ ‏ڈکیتی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق افسوسناک واقعہ کمالیہ کے نواحی گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا، جہاں بلال نامی ‏شخص نے بے سہارا خاتون کو رات کی تاریکی میں درندگی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ اشنا شاہ کیوں پریشان ہیں؟

0

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام عوام کی طرح ملک میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کا شکوہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں‘۔

اداکارہ کی اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین ان مسائل پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ‘سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے’۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ سکون صرف قبر میں ہے‘۔

خیال رہے کہ شہرقائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ رہا ہے، کراچی کے عوام تو پانی کو بھی ترستے ہیں جبکہ مستقبل میں گیس بحران کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

عالمِ دین، شعلہ بیاں مقرر شاعر اور مصنّف مولانا ظہورُ‌الحسن درس کا یومِ وفات

0

مولانا ظہورُ الحسن اسلامیانِ ہند کے خیر خواہ اور ایسے راہ نما تھے جنھوں نے تحریکِ پاکستان اور مسلم لیگ کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ انھیں قائدِ اعظم محمد علی جناح نسبتِ خاطر رہی۔ وہ ایک باکردار، جرأت مند، کھرے اور سچّے انسان مشہور تھے۔

مولانا ظہورُ‌الحسن عالمِ دین اور شعلہ بیاں خطیب ہی نہیں شاعر اور متعدد کتب کے مصنّف بھی تھے۔ آج ان کا یومِ وفات ہے۔

وہ 9 فروری 1905ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ظہورُ الحسن کے والد بھی اپنے وقت کے جیّد و نام وَر عالمِ دین تھے۔ مولانا نے اپنے بزرگوں کے قائم کردہ مدرسہ میں تعلیم حاصل کی۔

مولانا ظہور الحسن درس نے بھی اپنے والد کی طرح عالمِ دین بننے کے بعد مسلمانوں کی دینی تعلیم و تربیت اور راہ نمائی میں مشغول ہوگئے۔ انھوں نے بعد میں بندر روڈ کراچی میں واقع عید گاہ میں ہر جمعہ اور عیدین کے اجتماعات میں‌ امامت و خطابت کی اور اپنے علم سے لوگوں کی راہ نمائی اور فکروعمل سے ان کے لیے مثال بنے۔

بندر روڈ کا عید گاہ میدان، برصغیر کے مسلمانوں کی مذہبی و سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ تحریکِ پاکستان کے سلسلے میں 11 اکتوبر 1938ء کو صوبائی مسلم لیگ کانفرنس قائد اعظم محمد علی جناح کی زیرِ صدارت اسی میدان میں منعقد ہوئی تھی۔ 15 اکتوبر 1939ء کو علامہ درس کی کاوشوں سے اسی جگہ ایک تاریخی جلسہ بھی منعقد ہوا جس میں پاک و ہند سے صفِ اوّل کے راہ نماؤں اور علما نے شرکت کی۔ 15 دسمبر 1941ء کو اسی عید گاہ میں علامہ ظہور الحسن درس کی صدارت میں کراچی مسلم لیگ کانفرنس منعقد ہوئی۔

قیامِ پاکستان سے پہلے اور بعد میں بھی نمازِ جمعہ و عیدین کا سب سے بڑا اجتماع اسی عید گاہ میدان میں ہوا کرتا تھا اور یہ علامہ درس کی سحر انگیز شخصیت کا کمال تھا کی لوگ دور دراز کے علاقوں سے آتے اور ان اجتماعات میں شرکت کرتے۔

قیام پاکستان کے چند دن بعد 18 اگست 1947ء کو عید الفطر کے موقع پر نمازیوں کا ایک عظیم الشّان اجتماع اسی عید گاہ میں ہوا، جس میں قائدِاعظم محمد علی جناح، نواب زادہ لیاقت علی خان، سردار عبدالرّب نشتر، خواجہ ناظم الدین، راجہ غضنفر علی خان، حسین شہید سہروردی و دیگر اہم حکومتی شخصیات اور اکابرینِ ملت نے مولانا درس کی اقتدا میں نمازِ عید ادا کی اور خطبہ سنا۔

مولانا ظہور الحسن درس 14 نومبر 1972ء کو اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ قبرستان مخدوم صاحب، کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔

این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ

0

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 12تا 15 سالہ بچوں کی ویکسینیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کی ویکسینیشن 15تا 27نومبر معطل رہے گی۔

اس حوالے سے این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسینیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث ہوا۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا پابندیوں پر نظر ثانی، نرمی کا فیصلہ

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کورونا کی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا، کورونا کی پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی۔

مشیر خزانہ نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا

0

کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے روپے کی گراوٹ کی وجہ بھی بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرول مزید مہنگاہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول بھی مزید مہنگا ہوگا۔

شوکت ترین نے کہا کہ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کاہاتھ ہے، سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے جارہے ہیں ، یہ لوگ ڈالر افغانستان اسمگل کررہے ہیں۔

مشیرخزانہ شوکت ترین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں ملوث ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرنے والے ہیں، انہیں جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سامان بھی ضبط کیا جائےگا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ملک میں ڈالر نہیں تھے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے معیشت مضبوط ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر نے پانچ ہزار ملازمتوں کی خوش خبری سنادی

مشیر خزانہ نے بتایا کہ اس دوران کرونا کی وباء پھیل گئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وباء کا خوب مقابلہ کیا، عمران خان نے تعمیرات، زراعت اور برآمدی صنعتوں پر توجہ دی، جس طرح وزیراعظم نے کرونا کو ہینڈل کیا اس کی پوری دنیا نے تعریف کی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آگئی تھی تاہم ہماری حکمتِ عملی کی وجہ سے 2021-20 کی شرح نمو 4 فیصد پر آئی اور اب شرح نمو 5 اور 6 فیصد پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کے لیے فائدہ مند اور پائیدار بنیادوں پر ترقی چاہتے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں نے 20 سے 30 سال میں ترقی کی، معاشی ماہرین سے معلوم کیا کہ پائیدار ترقی کیوں نہیں ہوتی تو پتا چلا کہ قومی بچت کم، برآمدات اور درآمدات میں بہت فرق تھا۔

گھریلو صارفین کو گیس کب سے کب تک ملے گی؟

0
سوئی گیس

لاہور: وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرایع کے مطابق وزارت اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دے دیا، 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی، گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے5بجے سے ساڑھے8بجے تک گیس ملے گی۔

‘اس طرح دن ساڑھے11بجے سے دوپہر2بجے تک گیس ملے گی، شام 4سے رات 10بجے تک گیس آئے گی، گیس فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا۔’

صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی شیڈول کو مسترد کردیا اور کہا گیس فراہمی کا یہ شیڈول صارفین سے ظلم ہوگا، گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ متبادل فیول ایل پی جی کوئلہ تیل پہلےہی مہنگے ہیں، گیس عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا، وزیر اعظم گیس فراہمی کی اس صورت حال کا نوٹس لیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل: وسیم اکرم کی فیورٹ ٹیم کون سی؟

0

کراچی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کس ٹیم کو سپورٹ کرینگے، خود ہی لیجنڈ نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے ذیابیطس کےعالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں آسٹریلیا کوسپورٹ کروں گا، وجہ صاف ہے کہ میری بیوی شنیرا اکرم کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے، اسی لئے میں اپنی بیوی کوسپورٹ کروں گا۔

ذیابیطس پر گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابیطس کا مریض بن گیاتھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں تھی اس مرض سےکیسےبچاجائے؟ اب میں نے ایک روٹین ترتیب دی ہےتاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔

یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فاتح؟ فیصلہ آج ہوگا

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے، اب پہلی ترجیح صحت کی بہتری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 14نومبر کو انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) کے تحت شوگر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عام آگاہی پھیلانا اور انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا پابندیوں پر نظر ثانی، نرمی کا فیصلہ

0

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کورونا کی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا، کورونا کی پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کے لیے پابندیوں میں نرمی ہوگی، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی۔

ملک کے شہر پشاور، نارووال، جہلم میں نصف آبادی کی کوروناویکسی نیشن ہو چکی ہے اسی طرح منڈی بہاؤالدین، بھمبر، باغ اور میرپور میں بھی نصف آبادی نے ویکسین لگوا لی ہے۔

اسکردو، گلگت، غذرمیں نصف سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نصف سے زائد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کر لی گئی ہے۔

40فیصد سے کم ویکسی نیشن شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جبکہ شہر کی 40فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن پر پابندیوں کا خاتمہ ہوگا۔