جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9676

اقتدار کی بھوک میں لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں: کرسمس پر پوپ فرانسس کا خطاب

0

ویٹیکن سٹی: دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی۔

روئٹرز کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر انھوں نے عالمی برادری سے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر زوردیا۔

پوپ فرانسس نے یوکرین کا نام لیے بغیر جنگ کے حوالے سے کہا کہ اقتدار کی لالچ اور بھوک کی سطح ایسی ہے کہ کچھ لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں،

کئی ماہ سے گھٹنے کی بیماری کی وجہ سے پوپ فرانسس زیادہ دیر کھڑے نہیں‌ ہو پاتے، اس لیے ان کی جگہ ایک اور کارڈینل نے کرسمس کے مرکزی جشن کی رسم ادا کی۔

پوپ نے خطاب میں لالچ اور کھپت کے موضوع پر زور دیا، اور لوگوں سے کہا کہ وہ صارفیت کے حصار سے باہر نکلیں جس نے تہوار کو بھی ایک ’پیکج‘ بنا دیا ہے، اور اس کے اصل معنی کو سمجھیں، اور ان لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو جنگ اور غربت کا شکار ہیں۔

انھوں نے کہا ’’ہماری دنیا میں مرد اور عورتیں، دولت اور طاقت کی بھوک میں اپنے پڑوسیوں، اپنے بھائیوں اور بہنوں کو بھی کھا جاتے ہیں، کتنی جنگیں ہم نے دیکھی ہیں، اور کتنی جگہوں پر، آج بھی انسانی وقار اور آزادی کی توہین کی جاتی ہے۔‘‘

روئٹرز کے مطابق جب سے فروری میں روس نے اپنے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، فرانسس نے تقریباً ہر عوامی تقریب میں ہفتے میں کم از کم دو بار جنگ کے خلاف بات کی ہے، اور مظالم اور بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کی، تاہم انھوں نے ہفتہ کی رات یوکرین کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا۔

پوپ فرانسس نے پیسے، طاقت اور عیش و عشرت کی متمنی خطرناک دنیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس انسانی لالچ کا سب سے بڑا شکار کمزور لوگ ہوتے ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں پوپ نے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ کرسمس کی تقریبات اور تحائف پر کم خرچ کریں اور یوکرین کے باشندوں کو موسم سرما سے نمٹنے کے لیے امداد بھیجیں۔

جرمن قونصل جنرل بھی بانی پاکستان کے مداح نکلے

0

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مداح نکلے اور ان کے یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایک دنیا مداح ہے۔ دوست ہوں یا دشمن، حلیف ہوں یا حریف سب قائداعظم کی بااصول زندگی، ان کے کردار کے گن گاتے اور قیام پاکستان کے لیے ان کی جدوجہد کے معترف رہے ہیں۔

پاکستان میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی قائداعظم محمد علی جناح کے زبردست مداح نکلے اور انہوں نے بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم بانی پاکستان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

جرمن قونصل جنرل نے لکھا ہے کہ محمد علی جناح پاکستان کی عظیم قوم کے فادر آف نیشن تھے۔ امید ہے نوجوان نسل اپنے قائد کے نقش قدم پر چلے گی۔

علاوہ ازیں جرمن قونصل جنرل نے عیسائیوں کے تہوار کرسمس کی بھی مبارک باد  پیش کی ہے۔

ڈاکٹر روڈیگر نے کہا کہ سال 2022 آسان سال نہیں رہا۔ اس سال بھی کورونا وائرس کا سامنا رہا۔ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روس یوکرین کے درمیان جنگ بھی جاری رہی۔

جرمن قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ آنے والا نیا  سال 2023 خوشبو سے بھرا سال ہونے کے ساتھ  دنیا میں بہتری کی جانب بڑھے گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

0

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 واں یوم پیدائش صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کا عہد کریں۔

صدر علوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کوئی قوم اس کی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی خراج عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ اندرونی خلفشار ختم کرکے ملک کی ترقی کے لیے محنت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت دو قومی نظریے کی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس اور ایمان، اتحاد، تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

0

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز تھے جب کہ پاک فوج کے اعلیٰ افسران، ڈی جی رینجرز، ٓئی جی سندھ ودیگر بھی شریک تھے۔

گارڈ کی تقریب میں پاکستان ملٹری کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کےمہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مزار قائد پرحاضری دی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ اُمید کی کرن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی ترقی میں سب کا ساتھ ضروری ہے۔ پڑوسی ملک بھارت نہیں چاہتا پاکستان ترقی کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم متحد رہیں گے تو ہر بحران کا سامنا کر پائیں گے۔ قوم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔

علاوہ ازیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر زیارت  کی قائداعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ شریک ہوئے۔ قائداعظم ریزیڈنسی بانی پاکستان کی وہ رہائش گاہ ہے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے۔

تصویر میں موجود ’بادشاہ‘ پانچ سیکنڈز میں تلاش کریں؟

0

ایک تصاویری پہیلی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

وائرل تصویر میں بادشاہ موجود ہے آپ کو بتانا ہے کہ بادشاہ کہاں موجود ہے؟۔

اکثر صارفین کی جانب سے اس کا غلط ہی جواب دیا گیا ہے، کیا آپ نے اس دلچسپ پزل کو حل کرلیا ہے  اگر تلاش کرلیا ہے تو بتائیں بادشاہ کس لائن میں موجود ہے۔

ایک مرتبہ پھر کوشش کریں ہوسکتا ہے آپ اس کا درست جواب دے سکیں۔

image

کیا آپ اس تصاویری پہیلی کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، چلیں کوئی بات نہیں نیچے اسکرول کرے اور جواب حاضر ہے۔

’بادشاہ‘ پہلی لائن میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

احمد شہزاد کی فارم بحال، شاندار نصف سنچری جڑ دی

0

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے پاکستان کپ میں شاندار نصف سنچری جڑ دی۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد کی فارم بحال ہوگئی انہوں نے جاری پاکستان کپ کے 19ویں میچ میں ناردن کیخلاف 46 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

احمد شہزاد 54 رنز بنا کر اسپنر مبثر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ احمد شہزاد پاکستان کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی ٹیم کے کوچنگ پینل کے حوالے سے شکایات کی تھی۔

 مزید پڑھیں: احمد شہزاد نے شکایات کے انبار لگادیے

ذرائع کا بتانا تھا کہ خط  میں احمد شہزاد نے سینٹرل پنجاب کے کوچنگ پینل کے خلاف شکایت کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹر میں کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ٹی وی شو میں کسی کا نام لیے بغیر سلیکشن کمیٹی پر تنقید کی تھی۔

موسم سرما میں ٹماٹر کے حیرت انگیز فوائد

0

ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں کیا جاتا ہے جو مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جب کہ اسے صحت کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے، ٹماٹر کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پھل بھی کہا جاتا ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر، فولیٹ اور کیلشیم جیسے بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔

ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو ذیابیطس اور کینسر جیسی کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

کولیسٹرول، اعصابی تناؤ، ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچاؤ میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں وٹامن سی معاون ہے۔

tamator-kay-fawaid

موسم سرما میں اس پھل سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی وجہ سے ان طبی فوائد کے جسم پر اثرات زیادہ دیر تک برقرار رہتے ہیں۔

ان اجزاء میں وٹامن اے، بی، بی 3، بی6، آور بی 7 شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر میں میگنیشیم، آئرن، کرومیم، پوٹاشیم، زنک، اور کولین بھی پایا جاتا ہے۔

ٹماٹر کا سوپ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جانیں جو موٹاپے کو کرے ختم، ہڈیوں  کو بنائے مضبوط۔۔

اس کے علاوہ ٹماٹر میں پچانوے فیصد تک پانی پایا جاتا ہے جبکہ پانچ فیصد کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ ایک سو گرام ٹماٹر میں اٹھارہ کیلوریز، پچانوے فیصد پانی، ایک گرام پروٹین، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام شوگر، ڈیڑھ گرام فائبر، اور تقریباً آدھا گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔

ٹماٹر ایک ایسی سبزی یا پھل ہے جسے سلاد کے طور پر کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اس سے بننے والی چٹنیاں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں، ٹماٹر کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اسے سرد موسم میں زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

عالیہ علی انسٹاگرام پر چھا گئیں

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’ماہین‘ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ عالیہ علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالیہ علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں سفید اور نیلے رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نیلی زندہ ہے‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

عالیہ علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان، علیزے شاہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی، عینی زیدی، عاصم محمود، آمنہ ملک، حمزہ، عادل حسین، زین افضل، مریم نور، حنا رضوی اور مریم نور شامل ہیں۔

’تقدیر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی دوروے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے لکھی گئی ہے۔

ڈرامے کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر اور جمعرات کی رات 9 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

گریجویشن پارٹی کرنے والے طلبہ کیساتھ افسوسناک حادثہ پیش آگیا

0

لاطینی ملک پیرو میں گریجویشن پارٹی کرنے والے طلبا اور طالبات کے ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طلبا و طالبات گریجویشن پارٹی میں رقص کر رہے تھے کہ اچانک چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور جھومتے گاتے طلبہ ملبے سمیت نیچے جا گرے۔

اس افسوسناک حادثے کی ویڈیو ایک ٹک ٹاک صارف نے پوسٹ کی جسے ہزاروں افراد دیکھ چکے۔ پارٹی میں طلبہ کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گریجویٹ ہونے کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں 25 طلبہ زخمی ہوئے۔

شدید دھند : فضائی اور زمینی سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

0

ملتان / لاہور : پنجاب میں شدید دھند کے باعث فضائی اور زمینی سفر کرنے والے مسافر گھر سے نکلنے سے پہلے آگاہی ضرور حاصل کریں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، ملتان ائیرپورٹ پر مسقط اورجدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پروازوں کارخ موڑ دیا گیا۔

اس کے علاوہ مسقط سے آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ جدہ سے آنے والی پرواز کو لاہور روانہ کیا گیا ہے۔

ملتان ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ اور شارجہ جانے والی2 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، ملک اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر ایئر پورٹ پہنچنے سے قبل متعلقہ ایئر لائن سے ضرور رابطہ کریں۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملتان موٹروے بھی فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند جبکہ سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، لہٰذا شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹ کا استعمال اور تیزرفتاری سے حتی الامکان گریز کریں۔