جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9677

جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا

0

رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، یکم جمادی الثانی 1444ء ہجری کل 25 دسمبر 2022 کو ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

چاند کی شہادتیں کراچی اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے موصول ہوئیں۔لاہور میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ چاند کی رویت کا اعلان دیگر علاقوں کی شہادتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور میں موسمی آلودگی کے باعث گزشتہ 9 سال سے چاند نظر نہیں آرہا۔

’بنوں آپریشن کے بعد دشمنوں کو پیغام چلا گیا چھپنے نہیں دینا‘

0

اسلام آباد: بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ بنوں آپریشن کے بعد آرمی چیف کا عاصم منیر کا وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ہماری فورسز نے بنوں میں بہادری کی مثال قائم کی ہیں، ایس ایس جی کے کمانڈوز بڑی بہادری سے لڑے ہیں، ہمارے افسران فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں وہ ڈیوٹی کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار اپنے جوانوں، افسران کو سپورٹ کررہے ہیں، پیغام گیا ہے کہ دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دینا، دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں مارے جانے کو ٹی ٹی پی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو بھی پیغام گیا ہے کہ ہم آپریشن کریں گے، دشمن کو پتا ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ’افغان حکومت سے بھی مذاکرات ہورہے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان اور افسران ان تک پہنچ کر ان کو ماریں گے، ہماری فوج لڑاکا فوج ہے جس کی کمانڈ آرمی چیف کررہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

0

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافے کے پیشِ نظر اسکولوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق میدانی علاقوں کے اسکولز 25 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے جبکہ سرمائی علاقوں میں 25 دسمبر سے 15 فروری تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ چھٹیاں دینے کا فیصلہ سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے سے مشروط تھا۔

موبائل فونز درآمدات: 5 ماہ کے دوران نمایاں کمی

0

اسلام آباد : ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر2022 موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 291 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 857 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبر میں موبائل فونز کی درآمدات پر65ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 70فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 212ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلہ میں نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر66 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں کم ہوکر65ملین ڈالر ہوگیا۔

آصف علی زرداری لاہور میں ایک ہفتہ قیام کے بعد کراچی روانہ

0

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے دورہ لاہور مکمل کرلیا۔ وہ تقریباً ایک ہفتہ لاہور میں قیام پذیر رہے۔

سابق صدر پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے متحرک رہے جبکہ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

آصف علی زرداری 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے پروگراموں میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور آصف زرداری مجھ سے خوفزدہ ہیں، عمران خان

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو مشن لاہور میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ وہ چوہدری شجاعت حسین کے ذریعے مسلم لیگ (ق) کے اراکین پنجاب اسمبلی نہ توڑ سکے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کھل کر پارٹی کی مخالفت پر راضی نہ ہوئے جبکہ چوہدری شجاعت سے پرویز الٰہی کی گارنٹی لینے میں بھی ناکامی ہوئی۔

’سوچنا بھی منع ہے‘ فاسٹ بولر نے کپتان کے حق میں کیا گیا ’ٹوئٹ‘ ڈیلیٹ کردیا

0

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کے پوچھنے پر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ سے متعلق لاعلمی ظاہر کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شاہین نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’بابر اعظم پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سوچنا بھی منع ہے‘ شاہین آفریدی نے پوسٹ شیئر کردی

فاسٹ بولر نے مزید لکھا تھا کہ ’وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا، کچھ اور سوچنا بھی منع ہے کا انہوں نے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔‘

پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، فواد چوہدری

0

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، ہمارے پاس اس وقت 187 ممبران موجود ہیں۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ممبران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ووٹ دیں گے، پرویز الٰہی اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن موجودہ حکومت عوام کے پاس نہیں جا سکتی، اگر عوام میں گئے تو انہیں ٹماٹر پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا بڑھکیں مار رہے تھے کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور جب ہم اسمبلیاں توڑنے لگے تو سب بھاگ گئے، جب تک انتخابات نہیں ہوں گے ملک کے حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین وزیر اعظم شہباز شریف سے ملتے رہتے ہیں لیکن ان ملاقاتوں کا ابھی اور آئندہ بھی کوئی فائدہ نہیں ہونا، چوہدری شجاعت کو ہم سے ملاقات میں فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دیے، ہمارے اراکین کے استعفے منظور ہونے چاہئیں۔

مراد سعید کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، صدر کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو خط

0

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر مراد سعید نے سوات کی بگڑتی صورت حال کا مسئلہ اٹھایا گیا جس کے بعد انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کی بار بار درخواستوں کے باوجود اسلام پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسی کارروائیاں آئین اور قانون کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ’پوری ریاستی مشینری اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی ہے۔‘

انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق رولز سخت کرنے کیلیے ترامیم تیار

0
الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق رولز سخت کرنے کے لیے ترامیم تیار کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 171 میں اہم تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔ دستاویز کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جائیدادیں قرق ہوں گی، جرمانہ نہ جمع کرانے پر گرفتاری اور جائیداد نیلام کی جا سکے گی۔

مجوزہ رولز کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیل بھیجے بغیر دس روز تحویل میں لیا جائے گا، دس روز میں جرمانہ ادا نہ کیا تو ایک ماہ تک جیل بھی بھیجا جا سکے گا۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ جیل بھیجنے کے باوجود جرمانے کی رقم ادا نہ کی تو غیر منقولہ جائیداد ضبط کر کے قرقی کی جا سکے گا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ان لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت سزائیں ہوں گی، ڈی آر او ان ایکٹ کی سیکشن 80 کے تحت سزائیں دے سکے گا۔

حارث رؤف کی نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0

اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو  مزنا مسعود ملک سے آج نکاح کیا ہے۔

حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

حارث رؤف اور انکی نئی نویلی دلہن کی تصویر اب ایک ڈیجیٹل کریٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzah Shaheen Malik (@pictroizzah)

اس سے قبل حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں، دلہن کی کچھ ویڈیوز نجی بیوٹی سلون کے اونر کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔