ہوم بلاگ صفحہ 9931

بحری بیڑے کو کھینچنے والا دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس تیار!

0

امریکا میں تیار کیا جانے والا دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس فرانس پہنچ گیا جہاں اسے عالمی اشتراک سے بننے والے فیوژن ری ایکٹر یعنی ’’آئی ٹی ای آر‘‘ میں نصب کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ادارے جنرل اٹامکس کی جانب سے کئی برس کی جدوجہد کے بعد سینٹر سولینوئیڈ (مقناطیس) کو تیار کیا گیا ہے، جو 14 فٹ چوڑا اور 60 فٹ اونچا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سینٹرل سولینوئیڈ میں اتنی زیادہ مقناطیسی طاقت ہے کہ یہ طیارہ بردار بحری جہاز کو بھی کھینچ سکتا ہے۔

اس سینٹرل سولینوئیڈ کی قوت مبینہ طور پر زمینی مقناطیسی میدان کے مقابلے میں 28000 گنا زیادہ ہے۔

فرانس میں پہنچ جانے کے بعد اسے ’’انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر‘‘ (آئی ٹی ای آر) کی سائٹ تک پہنچایا جائے گا، جہاں یہ عملِ گداخت (فیوژن ری ایکشن) سے تجارتی پیمانے پر بجلی بنانے کے اوّلین عالمی منصوبے کا حصہ بن جائے گا۔

واضح رہے کہ فیوژن ری ایکٹر، جسے ’’تھرمو نیوکلیئر ری ایکٹر‘‘ بھی کہتے ہیں، عین اسی اصول پر کام کرتا ہے کہ جس پر نہ صرف سورج بلکہ کائنات کے تمام ستارے اربوں سال سے زبردست توانائی پیدا کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کامیابی سے تنصیب کے بعد 2026 میں تجرباتی پیدادار شروع کی جائے گی، اس کے بعد بھی تقریباً دس سال کا عرصہ مکمل بحالی میں لگے گا۔

کویتی حکومت کا شہریوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

0
کویت

کویت سٹی : عوام کی خوشحالی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کویتی حکومت نے شہریوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے شہریوں کے لیے 70 ہزار دینار تک کے غیر سودی قرضے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، چالیس ہزار سے 70 ہزار دینار تک کا قرضہ چار برس میں ادا کرنا ہوگا۔ اس دوران کسی طرح کا کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔

کویتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں بینکوں نے قرضوں کے سرکاری پروگرام پر عمل شروع کردیا ہےکر رہے ہیں اور بینک اس حوالے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں۔

اس وقت کویت میں سات بینک قرضہ اسکیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔ان میں سے قرضے کی کم از کم پیشکش پچیس ہزار دینار تک کی ہے بعض بینک قرض خواہوں کو نقد تحائف اور غیر معمولی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں۔

بینکاروں کا کہنا ہے کہ قرض حسنہ کے زمرے میں اعلیٰ تنخواہ والے ہی آئیں گے جو شخص 70 ہزار دینار کا قرضہ لے گا اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اس کی کم از کم تنخواہ 3645 دینار ہو تاکہ ماہانہ قسط 1458 دینار ادا کرسکے۔

کویت کا سینٹرل بینک یہ پابندی لگائے ہوئے ہے کہ ملازم کی تنخواہ کا چالیس فیصد قسط کی مد میں وصول کیا جاسکتا ہے اس سے زیادہ نہیں۔ ریٹائر افراد کی پینشن سے 30 فیصد تک قرضہ قسط وصول کرنے کی اجازت ہے۔

کراچی سے 1500 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس جمع

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 1500 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں جمع کیا گیا، صوبے میں موٹر وہیکل ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے موٹر وہیکل ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں، کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1509.112 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سے 64.973 ملین روپے اور سکھر سے 26.785 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، شہید بے نظیر آباد سے 10.436 ملین روپے اور لاڑکانہ سے 15.794 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں میرپور خاص سے 9.036 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس نادہندگان فوری طور پر اپنا ٹیکس جمع کروائیں۔ ٹیکس آن لائن بھی جمع کروایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر میں ٹیکس جمع کروانے والوں کی رہنمائی کے لیے عملہ موجود ہے، بروقت ٹیکسز جمع کروا کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کے لیے جلد روڈ چیکنگ مہم شروع کی جائے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے گاڑیوں کے مالکان اپنے ٹیکسز جمع کروائیں۔

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
ڈالر کی قدر

کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسےاضافے سے 168روپے94 پیسے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت بدستور ریکارڈ سطح پر ہے۔

روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہوگیا ، جس کے بعد ڈالر 168.10 روپے سے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند سطح 168.94 روپے پر تک جا پہنچا۔

یاد رہے رواں سال 7 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا اور چار ماہ میں ڈالر16 روپے 42 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 167.09 سے بڑھ کر 168.70 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی قدر میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

0

ریاض: سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے لائسنس دگنے ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت سرمایہ کاری نے بتایا کہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران سرمایہ کاری کے لائسنس دگنے ہوئے۔

وزارت سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ جون 2021 کے آخر میں لائسنسوں کی مجموعی تعداد 1054 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں لائسنسوں کی 108 فیصد تعداد بڑھ گئی ہے، ماضی کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں لائسنس کا اجرا ہوا ہے۔

سعودیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مشترکہ منصوبوں کے لائسنس 2020 کی پہلی ششماہی میں کل لائسنس کے 27 فیصد ہوگئے ہیں۔ سال رواں کی پہہلی ششماہی کے دوران ان کا تناسب 45 فیصد تک پہنچ گیا۔

سعودی وزارت سرمایہ کاری کا مزید کہنا تھا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 21 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کے تحت 40 سے 60 لاکھ خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔

‌تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگرہم قیمتوں کودیکھیں تودنیابھرمیں واویلاہے، ہماری قیمت4.18 پھر  6.81پھر10.46ہوگئی، چینی 2018 میں303ڈالرپرٹن تھی، اب چینی430ڈالرپرٹن پرچلی گئی ہے، اسی طرح 2018میں گندم188تھی اب 218پرچلی گئی اور پام آئل2018میں621تھااب1100سےاوپرہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ کہتےتھےکہ کاشتکاروں کوعالمی قیمتیں ملنی چاہییں، ہماراکام ہےکہ زرعی پیداوار بڑھائیں ، ہم گندم،دالیں،گھی درآمدکرتےہیں، مہنگائی کی شرح اس سال 8 فیصد کے قریب قریب ہوگی۔

چینی اور گندم کی قیمتوں کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی 2017ء میں 303 ڈالر سے بڑھ کر 430 ڈالر ٹن ہوگئی ہے، گندم 274 ڈالر فی ٹن پر پہنچ چکی ہے، خوردنی تیل کی قیمتیں بھی بڑھیں، کورونا وباکے باعث پیداوار کم ہوئی اور سپلائی چین بھی متاثرہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپہلے آئی ایم ایف کے پروگرام اور پھر کورونا سے مسائل ہوئے ، جولائی 2020میں شہری افراط زر 15.1 اور دیہی افراط زر17.1 فیصد تھی ، اس وقت اربن افراط زر 10.2 اور دیہی افراط زر9.1 فیصد ہے۔

شوکت ترین نے بتایا کہ ہم اسی ماہ سےٹارگٹڈسبسڈی دےرہےہیں، پہلےصرف بجلی اورگیس کی ٹارگٹڈسبسڈی دےرہےتھے، نچلی40 سے44 فیصد آبادی  کو سبسڈی دی جائے گی ، پہلے ہمارے پاس ڈیٹا نہیں تھااب احساس کےذریعے ڈیٹا آگیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نےکوشش کی کہ وہ قیمتیں نہ رکھیں جوعالمی سطح پرہیں، چینی کی قیمت میں2020سے2021تک41فیصدتک اضافہ ہوا، ہم نےچینی کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ کیا، گندم میں ایک سال کےاندر32فیصدقیمت بڑھی ہم نے15فیصدبڑھائی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں زراعت پر توجہ دینی ہوگی اور پسے کاشتکار کا خیال رکھنا ہوگا جبکہ ہمیں اپنے ہاں مہنگی اشیاکی درآمدکم کرنی ہوگی، گندم کی امدادی قیمت 1950 روپے کردی،امیدہےآٹےکی قیمت کم ہوگی، جب پرائسزبڑھ رہی تھیں توپٹرولیم لیوی ریلیزکرتےرہے۔

صحت کارڈ کے حوالے سے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی حکومت کابہت بڑااقدام ہے، غریب کاکوئی بیمارہوجائےتوپوراخاندان نیچے چلا جاتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو مجبوراً آئی ایم ایف پروگرام میں جاناپڑا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم نے چینی، گندم اور خوردنی تیل کی قیمتیں 15 سے 20 فیصد بڑھائیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں چینی،گندم اورخوردنی تیل کی قیمتیں 70 سے95 فیصد بڑھیں، چندسال سےہم نےلوگوں کی آمدن نہیں بڑھائی، آمدن میں اضافے کےاقدامات کرنا ہوں گے ، آمدن بڑھنے سے مہنگائی کا بوجھ کم محسوس ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری سے ریونیو بڑھ رہے ہیں، اس ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کردیں گے، جس سے 40 سے 60 لاکھ خاندانوں کو  اپنے  پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع ملے گا۔

ملکی قرضوں کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ قرضوں کا بوجھ معیشت پر بڑا مسئلہ ہے، مرکزی بنک کے ذخائر بڑھانے کےقرضے بھی اس میں شامل ہیں، آئی ایم ایف اور یورو بانڈ کے ذخائر نکالنے کےبعد 4 سے 5 ارب ڈالر بڑھے ، 2018میں غیر ملکی قرض بڑھ 81.1 ارب ہوچکا تھا جبکہ گورنمنٹ ڈیپازٹ 66.5 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد تک آچکے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پالیسی ریٹ 13.25 فیصد اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی، روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے قرضوں میں اضافہ ہوا، اب قرضے 39.9 ٹریلین روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ یہ قرضے 2018 میں 25.29 ٹریلین تھے، 4 سے 5 ارب ڈالر کے مالی ذخائر میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق قرض بلحاظ جی ڈی پی2020 میں 85.7 تھا اور 2021 میں 81.1 فیصدہوگیا، 2018 میں قرض بلحاظ جی ڈی پی 74 فیصد پر تھا، معیشت جب بڑھتی ہے تو قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے، 204 ارب کا حکومتی ملکیتی کامنافع 2018 میں 286 ارب کے نقصان میں بدل گیا، 2018 میں 226 ارب کا منافع تھا اور 2018 میں ہی 143 ارب کا نقصان ہوا۔

پاک افغان تجارت سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ طےہےکہ ہم نےافغانستان کی مددکرنی ہے، اگرکوئی ایکسپورٹ افغانستان میں کرنی ہےتوکرینگے، افغانستان سےکاروبار کے لیے مقامی کرنسی کےاستعمال کی بات چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلئٹی اسٹورز کے ذریعے لوگوں کو سبسڈی دی جائےگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے آمدن تبھی بڑھے گی جب معیشت میں بہتری آئے گی، عالمی  مارکیٹ سے ہماری قیمتیں منسلک ہیں جس سےقیمت بڑھتی ہے۔

تنہائی کو دور کرنے والا پالتو روبوٹ تیار

0

سائنس دانوں نے اکیلے پن کو دور کرنے کےلیے موفلن پالتو روبوٹ تیار کرلیا جو نت نئے کرتب دکھا کر تنہائی کو دور کرتا ہے۔

کرونا وائرس کی مہلک وبا نے انسانوں کو گھروں تک محدود تک کردیا ہے جس کے باعث انسانی زندگی میں تنہائیاں اور بڑھ گئی ہیں، اس اکیلے پن کو دیکھتے ہوئے جاپانی سائنس دانوں نے ایک چھوٹا سا پالتو روبوٹ تیار کیا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ اتنا چھوٹا ہے کہ ایک ہاتھ میں سما سکتا ہے اور اپنے مالک کے مزاج کے حساب سے اپنی شخصیت کو ترتیب دیتا ہے اور پھر نت نئے کرتب دکھا کر مالک کی تنہائی کو دور کرتا ہے۔

جیسے ہی آپ اسے اٹھاتے ہیں یہ خوش ہوتا ہے اور اپنا سرہلاتا ہے، اس کے سر کو تھپتھپائیں تو یہ مزید خوش ہوتا ہے اور اس کا اظہار کرے گا۔ اگر تیز آواز آئے تو یہ اس پر حیران ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کی ان حرکات کی وجہ اس کے الگورتھم میں شامل پالتو جانور جیسے احساسات ہیں۔

ایک روبوٹ کی قیمت 440 ڈالر رکھی گئی ہے جس میں چارجر اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

کراچی: گرفتاری کے خوف سے ٹارگٹ کلر نے خودکشی کرلی

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے خودکشی کرلی، ملزم کے ساتھی کو چند روز قبل گرفتار کیا جا چکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے خودکشی کرلی، شاہین بہاری نے ساتھی آصف بھایا کے ساتھ پولیس افسر کو شہید کیا تھا۔

شہید اے ایس آئی اکرم خان کی ٹارگٹ کلنگ 28 اگست کو کی گئی تھی، ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی، پولیس مسلسل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔

ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو چند روز قبل رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں شاہین بہاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا

0

ملتان: برصغیر کے معروف روحانی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر کل ضلع میں چھٹی کااعلان کردیا گیا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریش کل اختتامی دعا کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہے، تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا تھا۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہیں اور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بہاالدین زکریا کےعرس پرکل ضلع میں چھٹی کااعلان کردیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریش کل اختتامی دعا کرائیں گے۔

خیال رہے حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا۔ آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے ۔ آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔

حضرت خواجہ بہاؤالدین زکرياملتانی رحمتہ اللہ علیہہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں۔ حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

17 ارب ریال: سعودیوں اور غیرملکیوں کا برا انجام!

0

ریاض: سعودی عرب میں 17 ارب ریال کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان (مقامی وغیرملکی) کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ریاض اپیل کورٹ نے 17 ارب ریال کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث منظم گروہ کے خلاف سزا سنائی، گروپ میں سعودی اور غیرملکی شامل تھے۔

اپیل کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں مجرم ثابت ہونے والے سعودی شہریوں کو قید کی مدت کے بقدر بیرون مملکت سفر کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ غیرملکی مجرمان کی سزا مکمل ہونے پر انہیں سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا۔ عدالت نے چوبیس ملزمان پر 75 ملین ریال سے زیادہ جرمانے بھی کیے۔

عدالت نے اربوں ریال کے بقدر منی لانڈرنگ کے لیے جمع شدہ رقم ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ جرائم پیشہ عناصر تجارتی اداروں کے نام استعمال کرکے منی لانڈرنگ کررہے تھے۔ فیکٹریوں، کمپنیوں، اداروں اور میڈیکل کلینکس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا چکر چلائے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان میں سے بعض براہ راست منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔ دیگر شریک کار کے طور پر کام کررہے تھے جبکہ بعض رقمیں جمع کرکے باہر بھجوا رہے تھے۔