ہوم بلاگ صفحہ 9934

ایسا حیرت انگیز دانت جو اپنی صفائی خود کرتا ہے؟

0
دانت

پنسلوانیا : دانتوں کی تکلیف جسم کی دیگر تکالیف سے کہیں زیادہ اذیت ناک ہوتی ہے، جس سے بچنے کیلئے مریض یا تو دانت جڑ سے ہی نکلوا دیتا ہے اور پھر اس کی جگہ مصنوعی دانت لگوانا پڑتا ہے۔

مصنوعی دانت لگوانے کے بعد اکثر لوگوں کو مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں دانت کی صفائی اور مسوڑھوں پر پڑنے والے مضر اثرات ہیں۔

دنیا بھر میں لوگ مصنوعی دانت (ڈینٹل امپلانٹ) لگواتے ہیں لیکن ان کی عمر ایک حد تک ہی ہوتی اور دوسری جانب وہ مسوڑھوں کی مجموعی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

اب اس کا حال جامعہ پنسلوانیا کے ماہرین نے ایک ایسے مصنوعی دانت کی صورت میں پیش کیا ہے جو بجلی بناتا ہے جس سے میل نہیں جمتا اور مسوڑھے بھی تندرست رہتے ہیں۔

صرف امریکہ میں ہی 30 لاکھ لوگ ایسے ہیں جو مصنوعی دانت کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں، اب جامعہ پنسلوانیہ میں اسکول آف ڈینٹل میڈیسن سے وابستہ پروفیسر گیلسو ہوانگ اور ان کے ساتھیوں نے مصنوعی دانت بنایا ہے جو برش کرنے اور چبانے کے دوران خود اپنی بجلی بناتا ہے۔

اس بجلی سے دو کام لیتا ہے یعنی دانت پر میل کچیل کی تہہ نہیں جمتی اور دوم اطراف کے مسوڑھے تندرست رہتے ہیں اپنی بجلی کی بدولت مصنوعی دانت معمولی سی روشنی خارج کرتا رہتا ہے جو مسوڑھوں کی افزائش کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کی مصنوعی دانت کتنے بھی اچھے ہوں اکثر پانچ سے دس برس میں گرجاتے ہیں۔ یا پھر وہ مسوڑھوں میں جلن اور بیماریوں کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

مصنوعی دانت کا بیرونی خول خاص نینو ذرات سے بنا ہے جہاں بیکٹیریا جمع نہیں ہوسکتے دوم اس میں روشنی خارج کرنے والا نظام ہے جو فوٹوتھراپی کی طرز پر کام کرتا ہے۔

اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ چبانے اور مسواک کرتے ہوئے دانت بجلی بناتا رہتا ہے۔ اس کی تفصیلات اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریئلز اینڈ انٹرفیسس جرنل میں شائع ہوا ہے۔

پروفیسرگیلسو کے مطابق فوٹوتھراپی دانتوں کے کئی مسائل حل کرسکتی ہے۔ ضروری تھا کہ ایک ایسا دانت بنایا جائے جو داب برق (پیزوالیکٹرک) کی بدولت بجلی پیدا کرے۔

اس کام کے لیے الیکٹرانکس میں پہلے سے ہی استعمال ہونے والے مٹیریئل بیریئم ٹیٹانیٹ کا انتخاب کیا گیا۔ دوسری جانب یہ دانت اور مسوڑھوں پر بیکٹیریا جمع نہیں ہونے دیتا۔

پہلے تجربے میں سائنسدانوں نے بیریئم ٹیٹانیٹ پر دانتوں کو کیڑے لگانے والے بدنام بیکٹیریئم ’اسٹریپٹو کوکس میوٹانس‘ کو آزمایا۔ یہ دانتوں پر جمع ہوکر گہری پیلی پرت کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔

مصنوعی دانت کے مٹیریئل پر اس ڈھیٹ بیکٹیریا کی ایک نہ چلی اور وہ اپنی آبادی بڑھا کر جمع ہونے میں ناکام رہا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ بیرئیم ٹٰیٹانیٹ اس بیکٹیریا کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے مزید ثبوت دیکھنا ہوں گے۔

دوسری جانب مصنوعی دانت کی فوٹوتھراپی سے مسوڑھوں کو آرام ملے گا اور دیگر صحتمند مسوڑھوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ مصنوعی دانت جس مسوڑھے میں بٹھایا جائے گا وہ فوٹوتھراپی سے اسی جگہ کو مضبوط بنائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، اپوزیشن نے بڑا دعویٰ کردیا

0

کوئٹہ : اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کےلئے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا، اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ جام کمال کی پالیسیوں سے ان کی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کے لوگ نالاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کےلئےمطلوبہ تعداد پوری ہے، اپوزیشن کے 23ارکان ہیں مطلوبہ تعدادسےزیادہ لوگ ساتھ ہیں۔

اپوزیشن رہنما اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ اسپیکر7روزمیں اجلاس بلانےکےپابندہیں، جام کمال کی پالیسیوں سےانکی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کےلوگ نالاں ہیں، تحریک عدم اعتمادکےبعدحکومت نےرابطے کئے مگراب دیرہوچکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں اتحادی جماعتوں کےارکان کاجام کمال کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

ارکان نے گفتگو میں کہا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، دوستوں کومنا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔

اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ہم آپ پربھرپوراعتمادکرتےہیں اور آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

وزیر اعظم تاجک کے صدر سےملاقات کےلیےصدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے اور تاجکستان میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تاجکستان کے صدرنے دورے کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ تاجکستان سے افغانستان میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی، وژن سینٹرل ایشیاپاکستان کی فارن پالیسی کا کلیدی حصہ ہے، وزیراعظم جب بھی بیرون ملک دورےپر گئے،پاکستان کا وقار بلند کیا۔

کراچی میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

0

کراچی : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے آئی آئی چندریگرروڈ اور کلفٹن پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئیں ، ایف آئی اے سندھ نے بتایا کہ ملزمان کےقبضےسےاشیا،دیگردستاویز ضبط کرلی گئیں ہیں ، ملزمان درآمدکنندگان کی منگوائی گئی اشیاکی ادائیگی حوالہ ہنڈی سے کرتے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان نےقومی خزانےکوبھاری نقصان پہنچارہےتھے، ملزمان سےمجموعی طورپر81,026,245 رقم برآمدکرکےضبط کرلی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا تھا اور نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکاؤنٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آئے تھے۔

ایف آئی اے کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ،گمبٹ، خضدار مورو تک پھیلا ہوا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے۔

‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

0

لاہور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون کی ترقی سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزرا اور سینئرحکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی اقتصادی زونزکی ترقی سےمنسلک ہے اور پاکستان کامستقبل بڑےپیمانےپرصنعت کاری میں مضمرہے، صنعت کاری سےنہ صرف روزگار کے مواقع پید ہوں گے بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل ،بہترانفرااسٹرکچراورسستی لیبرکےباعث چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب پسندہے، چینی سرمایہ کاراپنی صنعتیں چین سےپاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اقتصادی زونزکی ترقی کےلیےریگولیٹری قوانین میں سہولت دینی چاہیے۔

پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی

0

لاہور : پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ایک ہزار 295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ لاہور میں مثبت شرح 11 فیصد، راولپنڈی میں 7 فیصد اور فیصل آباد میں 11 فیصد ، ملتان میں 7 فیصد اور گوجرانوالہ میں 5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 418,197 ہو گئی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 14 اموات اور صوبہ بھر میں کورونا 28 اموات رپورٹ ہوئیں ، جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,317 ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,399 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,126,783 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 676 اور راولپنڈی میں 95 کیسز، فیصل آباد میں 87، ملتان میں 68، رحیم یار خان میں 57 اور شیخوپورہ میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والا شوہر بڑی سزا سے بچ گیا

0
شادی

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چھپ کر شادی کرنے والے شخص مظفر نواز کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مجسٹریٹ کی سزا کے فیصلے اور سماعت کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپیل پر قرار دیا کہ مسلم فیملی لا آرڈیننس کے تحت کیس کی سماعت کا اختیار صرف فیملی کورٹ کو ہے، مجسٹریٹ کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں۔

مظفر نواز کو پہلی بیوی عشرت رسول کی اجازت کے بغیر ستارہ جبین سے شادی کے الزام میں سزا ہوئی، پہلی بیوی کی شکایت پر مجسٹریٹ نے مظفر نواز کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

بعد ازاں مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت نے بھی اپیل خارج کردی تھی۔

سینٹ کیٹس پہلی مرتبہ کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فاتح قرار

0

کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) کے فائنل میچ میں سینٹ کیٹس نے سینٹ لوشیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینٹ کیٹس کے ڈومینک ڈریکس نے شاندان بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس سے سینٹ لوشیا پر شدید دباؤ بڑھا اور اس طرح سینٹ کیٹس نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کا پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ میں سینٹ لوشیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سینٹ کیٹس کے وارنر پارک میں کھیلے گئے میچ میں اوپنرز نے سینٹ لوشیا کو 25 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس دوران سینٹ لوشیا کے کپتان آؤٹ ہوگئے جبکہ مارک دیال بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

بعد ازاں 32 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد رحکیم کورن وال کا ساتھ دینے روسٹن چیز آئے اور دونوں نے 44 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 76 تک پہنچایا لیکن پھر کھلاڑیوں کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ سینٹ لوشیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

کیمو پال نے 5 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو  159 رنز بنانے میں مدد فراہم کی۔ سینٹ کیٹس کی طرف سے فواد احمد اور نسیم شاہ دو، دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

جواب میں ہدف کے تعاقب میں سینٹ کیٹس کا آغاز تباہ کن تھا اور پہلے ہی اوور میں کرس گیل بغیر کوئی رنز بنائے روسٹن چیز کی وکٹ بن گئے۔ ایون لوئس بھی صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے، جوشوا ڈی سلوا کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے تاہم یہ شراکت بھی زیادہ دیر کام نہ آئی۔

میچ سنسنی خیز مراحل میں داخل ہونے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 9رنز درکار تھے اور ڈریکس نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے آخری گیند پر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ ڈریکس نے 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

جبکہ روسٹن چیز کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، سینٹ کیٹس نے فتح کے بعد ٹرافی لہرائی۔

کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم ، عالمی ادارہ صحت کا بڑا انکشاف

0

جنیوا : دنیا بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے لیکن کچھ غریب ممالک میں ویکیسن نہ پہنچنے کے باعث لوگ ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کراسکے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک دنیا بھر میں تقسیم ہونے والے ویکسین کی کل دو فیصد مقدار افریقا تک پہنچ سکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے امیر ممالک کورونا ویکسین افریقہ نہیں جانے دے رہے کیونکہ سرمایہ دار ممالک نے کورونا ویکسین کے افریقہ پہنچنے کا راستہ بند کیا ہوا ہے۔

ینگ جرنسلٹ کلب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم کو دنیا کے لئے کلنک کے ٹیکے سے تعبیر کیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی ادارے بارہا اعتراض کرچکے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کے اعلیٰ عہدے داروں نے سرمایہ دار ممالک منجملہ امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویکسین کی تیسری ڈوز اپنے عوام کو دینے کے بجائے اُسے کوویکس پروگرام کے حوالے کر دے تاکہ ویکسین کو مالی لحاظ سے کمزور ممالک تک پہنچایا جا سکے۔

اس سے قبل بھی عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی غیر منصفانہ تقسیم، اس کی ذخیرہ اندوزی، اس کی درآمدات و برآمدات میں محدودیت، منصفانہ تقسیم کے لئے مناسب انفرااسٹرکچر کے فقدان اور اس کے لئے ناکافی بجٹ کی عدم تخصیص کو حالیہ دور کے بڑے چیلنجوں میں شمار کیا تھا۔

سعودی عرب: بڑا اقدام سامنے آگیا

0

ریاض: سعودی عرب کے فلاحی ادارے(تکافل چیرٹی فاؤنڈیشن) نے 2 لاکھ 70 ہزار پسماندہ طلبا کے لیے 134 ملین امدادی رقم جاری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن نے مالی مشکلات کے شکار طلبا کی مالی مدد کی غرض سے موجودہ تعلیمی سال کے پہلے بیج کے لیے امدادی رقم جاری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 ہزار سرکاری اسکولوں میں لگ بھگ دو لاکھ 70 ہزار طلبا سعودی فلاحی ادارے کی مذکورہ رقم سے مالی مدد حاصل کریں گے۔

یہ امدادی رقم ان طالب علموں کی مدد کرے گی جنہوں نے مقرر کردہ شرائط پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ تعلیمی سال کے لیے پہلے رجسٹریشن کی تھی۔ متعلقہ اداروں نے مستحق طلبا کا انتخاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن مرد اور خواتین طلبا کے لیے دیگر سپورٹ پروگرام (مواد، اخلاقی اور تعلیمی) بھی فراہم کرتا ہے جس سے شہری مستفید ہورہے ہیں۔

تکافل چیریٹی فاؤنڈیشن مدینہ منورہ میں یتیم بچوں کے لیے منعقدہ خصوصی تعلیمی ایوارڈ منعقد کرتی ہے۔