ہوم بلاگ صفحہ 9933

کورونا کیسز: کراچی اور حیدرآباد کے لیے ہنگامی مراسلہ

0
A man wears a protective mask as a preventive measure against coronavirus, while walks with others to board a train at the Cantonment railway station in Karachi, Pakistan, March 15, 2020. REUTERS/Akhtar Soomro

کراچی: وزرات داخلہ سندھ نے کمشنر کراچی، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنرز کراچی اور حیدرآباد کو ہنگامی ‏مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاو کو ‏روکنے کے لیے پبلک پلیسز پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

تعلیمی اداروں، ہوٹلز، ریسٹورنٹ، شادی ہالز، بازار، مالز اور پارکس میں ماسک کا استعمال لازمی کرانے کے لیے ‏اقدامات کیے جائیں۔

پبلک ایریاز میں جہاں ممکن ہو وہاں مفت میں ماسک تقسیم کیے جائیں اور ماسک کے استعمال پر عمل درآمد ‏کرانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

مراسلہ میں ہدایت کی گئ ہے کہ ماسک پہننے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے بینرز اور اعلانات کے زریعے مہم ‏چلائی جائے۔

گھر خالی کرتے ہوئے کرایہ دار خطرناک جانور چھوڑ گیا

0

واشنگٹن: امریکا میں کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیرقانونی جانور چھوڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینے میں کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیرقانونی جانور 19 مکڑیاں اور ایک اژدھا بھی چھوڑ کر چلا گیا۔

گزشتہ دنوں مالک مکان نے جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا، مالک مکان نے بتایا کہ اس کے کرایہ دار نے آج ہی مالک مکان خالی کیا اور جاتے ہوئے گھر میں ایک اژدھا اور 19 مکڑیاں بھی چھوڑ گیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق عملے کے مکان میں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ 19 مکڑیاں مر چکی ہیں جبکہ اژدھے کے پاس پینے کے لیے پانی بھی موجود نہیں ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق تمام جانور غیر قانونی طریقے سے گھر میں رکھے گئے تھے جن میں سے زندہ بچ جانے والے جانوروں کو بہبود و بحالی سینٹر منتقل کردیا گیا۔

کرایہ دار کی تلاش کی جارہی ہے یا نہیں اس سے متعلق مقامی پولیس اور ریسکیو ذرائع کی جانب سے کوئی تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

بڑا دشمن بنا پھرتا ہے گانے والا بچہ آخر کون ہے؟ اور اب کیسا دکھتا ہے؟

0

بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں‌سے لڑتا ہے، یہ گانا آج پاکستان کے ہر علاقے میں بچے بچے کی زبان پر ہے، کون ہے جس نے یہ گانا نہ سنا ہو، اور اس کے دل میں نیا ولولہ، نیا جذبہ نہ بیدار ہوا ہو، اور یہ گانا سانحہ اے پی ایس کی بھی یاددگار ہے، جس نے بلاشبہ دشمن کو بھی بتا دیا کہ پاکستان قوم پر حملے کا کیا نتیجہ نکلا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج سانحہ اے پی ایس سے قبل اور بعد کے پاکستان میں واضح فرق موجود ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ یہ تاریخی گانا گانے والا بچہ آخر کون ہے؟ کس کا بچہ ہے، اور اب کیسا دکھتا ہے؟ بہت سے لوگ اس بچے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو اس گانے کے ساتھ ساتھ خود بھی شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچا۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے راک، پاپ اور صوفی سنگر اور کمپوزر ساحر علی بگا کے بیٹے اذان علی بگا ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی 6 ستمبر کی خصوصی ٹرانسمیشن جو واہگہ بارڈر پر ہوئی، میں اذان علی نے پاکستانی قوم کے دلوں کو گرمانے والے گانے کے حوالے سے گفتگو کی، جب اذان سے پوچھا گیا کہ اس تاریخی گانے کی شروعات کیسے ہوئی، تو انھوں نے جو تفصیل بتائی وہ یقیناً قارئین کے لیے بھی حیران کن ہوگی۔

اذان نے بتایا کہ سانحہ اے پی ایس کے کوئی دو ہفتوں بعد کی بات ہے، بہت سارے بچے اسٹوڈیو میں موجود تھے، بڑا دشمن بنا پھرتا ہے کے لیے بچوں کے آڈیشن لیے جا رہے تھے، ایک ایک کر کے بچے ریجیکٹ ہوتے جا رہے تھے، کیوں کہ پانچویں چھٹے بچے کے بعد میں نے بیچ بیچ میں مداخلت شروع کر دی، میں بچوں کو ہدایت دینے لگا کہ ایسے نہیں ایسے گاؤ، اس پر بابا (والد ساحر بگا) نے کہا کہ تم چپ رہو کیا بیچ میں بول رہے ہو، چپ رہو تم۔

یہ تاریخی گانا گانے کے وقت محض 9 سال کی عمر کے اذان نے بتایا کہ جب بچے ری جیکٹ ہو رہے تھے تو چوں کہ ایک جذبہ موجود تھا سب میں، تو میں نے کہا کہ بابا میں کوشش کرتا ہوں، گانا لکھنے والے میجر عمران رضا نے بھی بابا سے کہا اذان کو ٹرائی کرنے دو۔

 

پاکستان کے معروف سنگر ساحر علی بگا نے اس تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یہ گانا گانے کے لیے بہت سارے بچے بلائے ہوئے تھے، دراصل میں نے پاکستان کے بڑے بڑے سنگرز کو اس کے لیے کہا لیکن انھوں نے انکار کیا، یہ ایک طرح سے اچھا ہی ہوا کیوں کہ گانا کسی بچے کی آواز ہی میں ہونا چاہیے تھا، اور میں نے پھر چرچ سے اور اسکولوں میں سانگز گانے والے بچوں کو بلایا، بچے اگرچہ اچھا گا رہے تھے لیکن مجھے جس طرح کا گانا چاہیے تھا ویسا کوئی کلک نہیں کر پا رہا تھا، پھر بیچ میں اذان نے بولنا شروع کیا کہ ایسے نہیں ایسے گاؤ۔ میں نے کہا کہ بھئی مجھے دیکھنے دو۔

ساحر بگا نے بتایا کہ آخر میں جب اذان نے کہا میں ٹرائی کروں، اور عمران رضا نے بھی کہا، تو میں نے کہا ٹھیک ہے جاؤ، یہ مائیک پر گیا اور اس نے پہلے ہی ٹیک میں استھائی گا دی۔ میں یہ سن کر حیران رہ گیا، اور کہا کہ بھئی تم کب سے گانے لگے ہو۔ میرے لیے یہ سعادت کی بات ہے کہ اذان نے یہ نغمہ اتنی خوب صورتی سے گایا۔

اذان نے بتایا کہ جب میں یہ گانا گا رہا تھا تو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اتنی عزت اتنا پیار ملے گا مجھے، جب اسکول جاتا تھا تو بچے حیران ہو کر سوال پوچھتے تھے، اساتذہ سے بھی بہت پیار اور عزت ملی۔

ساحر علی بگا نے بتایا کہ جب ہم نے طے کر لیا کہ اب اذان ہی اس نغمے کو گائے گا تو ہم نے اسے پھر بتانا شروع کیا کہ اس گانے میں ہے کیا، اس کے بول کا کیا مطلب ہے، اور یہ کے کس طرح گانا ہے کیوں کہ یہ آواز بہت آگے تک جانی ہے۔ میں کہتا ہے کہ اذان کو اللہ ہی نے چنا تھا اس کام کے لیے کیوں کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ کر سکے گا یا یہ کرے گا۔

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کا اعلان

0

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ماہ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین آفریدی نے دو ٹیسٹ میچز میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہین آفریدی کے ہمراہ پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، آئی سی سی ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کے اوائل میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کروائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

ٹور گائیڈز کے لئے خوشخبری، ابوظبی نے بڑا اعلان کردیا

0

ابوظبی: ابوظبی کے محکمہ سیاحت و ثقافت نے لائسنس یافتہ ٹور گائیڈز کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای نے مملکت کے منفرد ثقافتی پہلوؤں کو تلاش اور انہیں اجاگر کرنے کی حوصلہ افزائی کے تحت نئی ترغیباتی اسکیم کا اعلان کیا ہے، یہ اسکیم امارات کی ٹچ پوائنٹ کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد سیاحوں کو ابوظبی کے ورثے ، ثقافت اور دیگر موضوعات کو مزید گہرائی سے جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں کئی رعایات اور دیگر قابل قدر ڈیلز شامل ہیں، یہ اسکیم لائسنس یافتہ ٹور گائیڈز کو تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انہیں ابوظہبی میں نئی منازل تلاش کرنے میں معاون ہوگی تاکہ وہ مستقبل میں امارت آنے والے سیاحوں کیلئے نئے معلوماتی اور تفریحی تجربات میسر کرسکیں۔

یہ آفرز مختلف قسم کے پرکشش مقامات پر قابل قبول ہونگیں جن میں پچیس شرکاء ہوٹلز شامل ہیں، جہاں سیاحوں کو کئی رعایتی سہولیات جیسا کہ جم ، سپا ، پولز ، ایف اینڈ بی اور کمروں کے کرائے فراہم کیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: ملازمت کے تین سے 6 ماہ میں استعفیٰ دینے پر پابندی ہوسکتی ہے؟

محکمہ سیاحت و ثقافت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی حسن الشیبہ کا کہنا تھا کہ اب جب ابوظہبی ایک بار پھر محفوظ انداز میں بین الاقوامی سیاحوں کا پھر سے بھرپور خیرمقدم کرنے کو تیار ہے تو ان سیاحوں کو یہاں منفرد اور بھرپور مواقع میسر آئیں گے ، اس میں ٹور گائیڈز کو ترغیب کی فراہمی بھی مقاصد کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں امارت کے کثیر جہت ثقافتی و سیاحتی پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

علی حسن الشیبہ کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت سیاحوں اور مہمانوں کو ابوظبی کے بارے میں خصوصی مواقع میسر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں اس وقت لائسنس یافتہ گیارہ سو بائیس ٹور گائیڈز کام کررہے ہیں اور ان سب کو اس نئی اسکیم میں شامل ہونے کا اہل قرار دیا گیا ہے تاکہ سیاحت کی صںعت کو فروغ دیا جاسکے۔

یاد رہے کہ تجربہ کار اور علم رکھنے والے ٹور گائیڈز کو ابوظہبی میں ناگزیر اہمیت حاصل ہے ، یہ گائیڈز نہ صرف سیاحتی منزل کے بارے میں تفصیلی معلومات رکھتے ہیں بلکہ انہیں اپنے اس گھر اور سرزمین کے بارے میں بھرپور تجربات ، جذبہ اور محبت بھی ہے۔

کیا ابوظہبی سے بغیر قرنطینہ دبئی اور شارجہ جا سکتے ہیں؟ جانیے

0

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی آنے والے مسافر بغیر قرنطینہ کے دبئی اور شارجہ بھی جا سکتے ‏ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق وہ افراد جو ابوظہبی میں لینڈ کریں گے انہیں دبئی اور شارجہ میں جانے کے لیے ‏قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایسے افراد ایئرپورٹ سے ہی دبئی یا شارجہ جا سکتے ہیں اور انہیں قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی مسافر جو ابوظہبی لینڈ کریں گے انہیں ‏قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے البتہ سفر سے پہلے انہیں یقینی بنانا ہوگا ان کے پاس پی سی آر منفی ٹیسٹ موجود ‏ہے۔

دارالحکومت ابوظہبی آنے والے ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق پانچ ‏ستمبر سےہو چکا ہے تاہم بغیر ویکسی نیشن آنے والوں کو 10 روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے پر ملک میں داخلے کی ‏اجازت دی تھی ، جس کے بعد غیرملکی سیاح بھی اب متحدہ عرب امارات آسکیں گے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوگا تاہم عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی ‏منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی ‏سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

فیصل قریشی عمر شریف سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے

0

معروف اداکار فیصل قریشی کامیڈی کنگ عمر شریف کی وفات کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے۔

گزشتہ روز عمر شریف کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے اس بے بنیاد خبر کو دیکھ کر فیصل قریشی سیخ پا ہوگئے اور ایک ویڈیو پیغام اور ٹویٹ شیئر کردیا۔

اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عوام عمر شریف کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، ان کی طبیعت بہت بہتر ہے اور ان کا علاج اب بھی جاری ہے۔‘

فیصل قریشی نے مداحوں کو ایسی خبریں شیئر کرنے والے پیجز کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا۔

ایک ٹویٹ میں فیصل قریشی نے واضح کیا کہ ’عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے، وہ اسپتال میں ہیں لیکن وفات کی خبر بے بنیاد ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جسے دیکھ کر مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے۔

‏’طالبان نے 6 امریکی طیاروں کو روک رکھا ہے‘‏

0

ری پبلکن رہنما میک کال نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں 6 امریکی طیاروں کو روک رکھا ہے جس ‏میں 100 یا 200 نہیں بلکہ اس سے زائد افراد انخلا کے منتظر ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن میک کال نے یہ بات امریکی میڈیا سے گفتگو میں ‏کہی۔

انہوں نے افغانستان سے تاحال انخلا نہ کیے جانے والے امریکی شہریوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا ‏کہ امریکی دفترخارجہ کا یہ دعویٰ کہ افغانستان میں اب صرف 100 سے 200 امریکی شہری باقی ہیں بالکل ‏حقیقت کے منافی ہے۔

میک کال نے کہا کہ طالبان نے ملک کے شمای شہر مزارشریف کے ایئرپورٹ پر 6 امریکی طیاروں کو روک رکھا ہے ‏اور واشنگٹن کے طالبان کو تسلیم کیے جانے تک ان طیاروں کے ذریعے ملک سے انخلا کے منتظر افراد کو جانے ‏کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزارشریف پر موجود 6 امریکی طیاروں کو امریکی وزارت خارجہ کی منظوری کے باوجود تاحال ‏پرواز کی اجازت نہیں مل سکی۔

افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

0

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود اٹلی کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کے سپہ سالار سے اہم ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سےمتعلق امور بھی زیرغورآئے۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اٹلی سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سےکامیاب انخلاآپریشن پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے آرمی چیف سےاظہار تشکر کیا، اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل سےانخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا،اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سےتعاون کو فروغ دینےمیں دلچسپی کا اظہار کیا۔

’مصباح اور وقار بے نقاب ہوکر بھاگے ہیں‘

0

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح اور وقار بے نقاب ہوکر بھاگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں، اسے میں ڈر کر بھاگنا ہی کہوں گا۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میرے خیال میں مصباح کو معلوم تھا کہ رمیز راجہ کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مصباح اور وقار دونوں بے نقاب ہوکر بھاگے ہیں، یہ پی سی بی کا قصور ہے کہ جو ان دونوں کو لایا تھا۔

مزید پڑھیں: مصباح اور وقار کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شعیب اختر نے ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان آجاتے ہیں لیکن شعیب ملک نہیں آتے، سلیکشن سمجھ سے بالاتر ہے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو ہونا چاہیے تھا، وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ یو اے ای میں ہے قومی ٹیم کو کامیابی کے لیے پورا زور لگانا چاہیے۔