اتوار, نومبر 3, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9959

پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، ایک روز میں 189 کیسز رپورٹ

0

سلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک روز میں صرف 189 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات30ہزار340 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں30ہزار417 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 189 کیسز مثبت نکلے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.62 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 451 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 590 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 549 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 765 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 860 اور بلوچستان میں 35 ہزار 468 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 016 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 693 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار239 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، درجہ حرارت میں ہوشربا اضافہ

0
گرمی

کراچی : شہر قائد میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے موسم بدلتے رہتے ہیں، موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے شہرِ قائد کا موسم 15 مارچ تک گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کا راج ہوگا اور پارہ39ڈگری تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی شدت 40 سے41 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے، آج دن بھر موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو گرمی کی شدت میں کمی اور 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران پھر اضافہ ہوگا۔

بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز، ابھرتے ہوئےبلوچستان کی دلکش جھلک

0

کوئٹہ میں بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز دو ہزار بائیس کے شاندار انعقاد نے ابھرتے ہوئے بلوچستان کی دلکش جھلک دکھادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے کوئٹہ میں بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز2022 کاشاندار انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،وزیر کھیل وثقافت،کورکمانڈر کوئٹہ سرفراز علی تھے، اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں48 افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈزسےنوازا گیا، ایکسی لینس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزبھی دئیے گئے، فن وثقافت،کھیل،تعلیم وتدریس،سائنس اورٹیکنالوجی کےافراد، طب، سماجی خدمت، افواج اور نفاذ قانون کےشعبوں کے افراد بھی شامل تھے۔

تقریب میں بلوچستان پرخصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی جبکہ شام میں ہونیوالے دلکش لیزرشو نےناظرین کو محظوظ کیا، بخشی برادرز اور خماریان بینڈ کی دلکش پرفارمنس پر شائقین نے دل کھول کر داد دی، معروف گلوکارعارف بلوچ اورشاہ جہان داؤٴدی نے بھی نغمےپیش کیے جبکہ گل بہاربلوچ اورساتھیوں نےشانداربلوچی رقص پیش کیا۔

اس موقع پر بلوچستان کی ثقافت کےخوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، بلوچستان کےآلات موسیقی سےترتیب دیاگیاسازآہنگ لوگوں کوپسندآیا۔

معروف گلوکارعاصم اظہراور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمنس نےتقریب کو چارچاندلگائے۔

شہری نے ڈاکوؤں کو مایوس کردیا، ناکام واردات کی انوکھی کہانی

0
ڈکیتی

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتی کی واردات ناکام واردات ہوگئی، ڈاکوؤں کو دیکھ کر شہری اپنی رقم لے کر بھاگ نکلا، ڈاکو اپنا سا منہ لے کر واپس لوٹ گئے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عظیم پورہ گرین ٹاؤن کے قریب مسلح ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی شہری اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل بھاگ گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری اپنے دوست کے ہمراہ بینک سے رقم نکال کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔

ڈکیتی کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آفس ڈریسنگ میں ملبوس موٹرسائیکلوں پر 2 ڈاکو اچانک آگئے۔

ڈاکو کو دیکھتے ہی شہری نے اگلے ہی لمحے اپنی موٹر سائیکل چھوڑی اور پیدل ہی بھاگ کھڑا ہوا، شہری کے ساتھ موجود اس کا دوست موقع پر ہی کھڑا رہا۔

شہری کو بھاگتا ہوا دیکھ کر ایک ملزم نے پستول نکالنے کی بھی کوشش کی تاہم ملزمان نے شہری کے ساتھی کو کچھ نہ کہا اور ناکام واپس چلے گئے۔

لاہور : دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

0
پولیس

لاہور : باٹا پور اور باغبان پورہ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ایک کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں دو ڈاکوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے باٹا پور پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پرڈاکوؤں بھاگنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق تعاقب کرنے پر ملزمان نے اہلکاروں پر گولیاں چلادیں پولیس کی جوابی فائرنگ سےدونوں ڈکیت جائے وقوعہ پر ہی مارے گئے۔

دوسرے واقعے میں لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس نے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزم 2ساتھیوں سمیت واردات کے بعد فرار ہورہا تھا۔

پولیس حکام نے وضاحت کی ہے کہ ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہونے کے بعد آنے والے اہلکاروں پر ملزمان نےفائرنگ کی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والا زخمی ملزم سیف عرف سیفی ڈکیتی کی 22وارداتوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ہے۔

پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل آسڑیلوی ٹیم کو دھچکا

0

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی میں تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیں: لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز کینگروز کے نام

پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 235 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی یوں آسٹریلیا نے 115 رنز سے میزبان ٹیم کو شکست دی۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق 70 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم 55، عبداللہ شفیق 27 اور ساجد خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیتھن لیون ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آن لائن ہراساں کرنے پر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

0
امتحان میں ناکامی پر طالبہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

مصر میں آن لائن ہراساں کرنے پر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس جرم میں عدالت نے نوجوان کو قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ طالبہ نے گزشتہ سال 23 دسمبر کو زہر پی کر خودکشی کر لی تھی کیوں کہ اس کی تصاویر کو آن لائن شیئر کیا گیا تھا۔

مصر کی عدالت نے ہراساں اور خودکشی کے جرم میں 16 سالہ نوجوان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ ملزم کو ہراساں کرنے کے جرم میں دو سال اور اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

طالبہ کی خودکشی کے بعد مجرم کی گرفتاری کے مطالبے نے زور پکڑا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے رواں سال جنوری میں گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف مئی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مجرم نے طالبہ کو دوستی کرنے کے لیے بلیک میل کیا اور انکار کرنے پر اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جنہیں اس کے دوستوں اور والدین نے دیکھا۔

کار سوار مگرمچھ سے ٹکرا کر ہلاک

0

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا شہری ڈرائیونگ کے دوران 11 فٹ لمبے مگرمچھ سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ شہری جان ہوپکنز کی گاڑی رات گئے گیارہ فٹ لمبے مگرمچھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہوپکنز سمیت مگرمچھ بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔

جائے وقوعہ پر موجود افراد نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے 59 سالہ شخص کی کار الٹ کر ایک کھائی میں جاگری تھی۔

ہوپکنز کے فیس بک پیج سے ان کی شناخت ٹینیسی کے شہری کے طور پر ہوئی، وہ امریکی مردم شماری بیورو کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سپروائزر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹی کو چھوڑا ہے جبکہ فیس بک اکاؤنٹ میں انہیں سنگل کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

فلوریڈا حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں اس وقت تقریباً 1.3 ملین مگرمچھ موجود ہیں جو فلوریڈا کے تمام شہروں کے مختلف جگہوں پر رہتے ہیں اور ان کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم کی آج ایم کیو ایم سے ملاقات کا امکان

0
عمران خان

وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعت ایم کیوایم کے وفد میں آج اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم خالدمقبول صدیقی سمیت دیگر قیادت کی کراچی واپسی پر ملاقات نہ ہو سکی۔

خالدمقبول، عامرخان، وسیم اختر اور خواجہ اظہار آج وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے، ایم کیوایم رہنما شام 4 بجے کراچی سےاسلام آباد جائیں گے۔

دوسری جانب ایم کیوایم پی پی سے صوبے اور ن لیگ سے وفاق کے نکات پر ڈرافٹ تیار کرے گی ڈرافٹ کی تیاری سےمتعلق کام شروع کر دیا گیا ہے۔

خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کردی ہے اپنےمطالبات لے کر 26جنوری کو گئے تھے تاکہ سنا جاسکے ہم نے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں نہ کوئی اتحاد ہوا ہے نہ ہی کوئی معاہدہ ہواہے چاہتے تھےحکومت سندھ ان مطالبات کوسنےاور عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبات کو سنانے اور منوانے نکلے تھے وہ سننےکو تیار ہوئے تو ہم نے یادداشت پیش کردی ہے زیادتیوں اور حق تلفی کو تسلیم کیا گیا ہے مطالبات پر عمل درآمد کیلئے میکنزم تیار کرنے پر ہم بیٹھیں گے۔

لمپی اسکن ڈیزیز کے پھیلاؤ کی تحقیقات کا مطالبہ

0

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے اشتراک سے لمپی اسکن ڈیزیز کی ویکسین بنانے کا خیر مقدم کیا ہے اور ویکسین کی تیاری کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمجید چیئرمین ناصر قریشی اور جنرل سیکریٹری سکندر اقبال قریشی کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ملک کو درپیش ایک اہم مسئلہ پر سائنٹیفک سیمینار منعقد کرکے نہ صرف اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ مسئلے کے مؤثر حل کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں اور ویکسین بنانے کی امید بھی دلائی گئی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے سب سے زیادہ متاثر کراچی میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد ہوئے ہیں شہر میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی ہے بیماری سے قبل تین سے پانچ ہزار جانور یومیہ ذبح ہوتے تھے اب یہ یہ تعداد کم ہوکر یومیہ ایک ہزار سے بھی کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے ڈی جی لائیو سٹاک کے اس اعتراف کو خوش آئند قرار دیا جس میں انہوں نے جنوبی افریقہ سے نجی طور پر منگوائی گئی ویکسین کی وجہ سے لمپی اسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) کا پھیلاؤ بڑھااس لئے ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے کیونکہ بیماری سے سب سے زیادہ متاثر میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین ہوئے ہیں۔

انہوں نے ڈی جی لائیواسٹاک سے مطالبہ کیا کہ درآمد ہونے والی موثر ویکسین فوری طور پر مویشیوں کو لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے اور اس کے لیے اگر دوسرے اداروں سے تربیت یافتہ افراد لینے پڑیں تو لیے جائیں ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن مویشیوں کی افزائش یا انہیں بیماریوں سے بچاؤ سمیت ہر مثبت اقدام میں تعاون لئے تیار ہے۔