ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9970

سعودی عرب: پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں غیرملکیوں کو ہدایت جاری

0

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے نئے پاسپورٹ پر مملکت آنے والے غیرملکی ملازمین کےلیے اہم ہدایت جاری کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ جوازات پر ایک غیر ملکی ملازم نے نئے پاسپورٹ پر مملکت آنے سے متعلق سوال پوچھا، جس محکمے نے جواب دیا کہ اگر کوئی غیرملکی کارکن سعودی عرب سے باہر جاتا ہے تو اس کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے۔

محکمہ جوازات نے واضح کیا کہ اگر کوئی ملازمین سعودی عرب سے باہر گیا ہے اور اس کا پاسپورٹ گم ہوگیا تو اسے مقامی تھانے کی پولیس رپورٹ جو امیگریشن کے ادارے سے مصدقہ بھی ہو پیش کرنا ہوگی اور ثبوت دینا ہوگا کہ اس کا پاسپورٹ ہوگیا ہے اور وہ نئے پاسپورٹ پر مملکت آئے ہیں۔

اس حوالے سے جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ ’وہ غیرملکی افراد جو اپنے ملک چھٹی پر جاتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ پاسپورٹ کی کم از کم مدت چھ ماہ ہو۔

جوازات کے مطابق ایسے افراد جو متبادل (ڈپلیکیٹ) پاسپورٹ پر مملکت آتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ سعودی عرب آنے کے بعد جوازات کے کسی بھی دفتر سے اپائنٹمنٹ حاصل کریں۔ بعدازاں اپنے اسپانسر کے ذریعے نئے پاسپورٹ کا اندراج جوازات کے سسٹم میں کرائیں جسےعربی میں نقل معلومات کہا جاتا ہے۔

بھارت میں چار کمسن بچوں کی درد ناک موت

0
بچے

نئی دہلی : بھارت میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے چار کمسن بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، مرنے والوں میں تین بہنیں اور ایک  بھائی شامل ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کشی نگر کے علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے چار بچے جن میں سے چار بہن بھائی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے بچوں میں 5سالہ منجنا، 3سالہ سویٹی، 2 سالہ ثمر اور5 سالہ ارون شامل ہے، بچوں کی موت کی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ دلیپ نگر گاؤں کی رہنے والی موہیا دیوی نامی خاتون کو اپنے گھر میں جھاڑو لگاتے ہوئے پلاسٹک کا ایک چھوٹا سا شاپر ملا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شاپر میں کچھ ٹافیاں اور چند سکے موجود تھے، خاتون نے وہ ٹافیاں اپنے پوتے پوتیوں کو کھانے کیلئے دے دیں، مبینہ طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔/

بعد ازاں بچوں کو تشویشناک ھالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن اسپتال پہنچنے کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی جس کی تصدیق ڈاکٹروں نے کی۔

مرنے والے بچوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں میں ایمبولینس پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

‘صدارتی ریفرنس پری میچور اور غیر ضروری ایکسرسائزہے’

0

اسلام آباد: آرٹیکل 63 اے کی تشریح ، اور صدارتی ریفرنس پر ن لیگ نےاپنا جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح ، اور صدارتی ریفرنس پر تمام سیاسی جماعتوں سے تحریری جواب طلب کیا تھا، جس پر مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے آج اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

تحریری جواب میں (ن) لیگ نے صدارتی ریفرنس کو عدالت کے قیمتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے اور 95 واضح ہے، آئین کے تحت ہر رکن کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے کیونکہ ہر رکن اسمبلی کا کاسٹ کیا گیا ووٹ گنتی میں شمار بھی ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس پری میچور اورغیر ضروری ایکسرسائز ہے، سپریم کورٹ کے پاس آئین کی تشریح کا اختیارہے،آئینی ترمیم کا نہیں۔

ن لیگ کی جانب سے تحریری جواب وکیل مخدوم علی خان نے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے یوآئی نے آرٹیکل 63 اے کو غیر جمہوری قرار دے دیا

اس سے قبل سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل63 کے تحت کسی ایم این اے کو ووٹ سے پہلے نہیں روکا جاسکتا۔

آرٹیکل95 کے تحت ووٹ ڈالنا ایم این اے کا انفرادی حق ہے ، ووٹ کسی سیاسی جماعت کا حق نہیں۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے بھی آرٹیکل 63 اے غیر جمہوری قرار دیا تھا اپنے تحریری جواب میں اسپیکر کو اراکین کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے رائے دی تو الیکشن کمیشن فورم غیر مؤثرہوجائے گا۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ

0

پشاور: کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرلی ، اے آر وائی نیوز نے پہلی سہ ماہی رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے72واقعات رپورٹ ہوئے اور صوبے بھرمیں 644 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اہم آپریشنزمیں آپریشن سائلنس خیبرباڈرایریا میں کیاگیا، کوچہ رسالدارواقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو ہلاک کیا گیا اور صوبے میں مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے 15بھتہ خوری کے10واقعات رپورٹ ہوئے اور آپریشن کے دوران 59 مطلوب اشتہاریوں اور 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ آپریشنز میں 65 کلو گرام بارودی مواد، 76 گرنیڈ ، ایک خودکش جیکٹ، 10ایس ایم جی گن اور 36 آر پی جے شل برآمد ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کل مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

0

اسلام آباد : منڈی بہاالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد،سوات، درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کل مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منڈی بہاالدین،میلسی،دیر،حافظ آباد،سوات،درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم مانسہرہ میں جلسےسےخطاب کریں گے،
عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

شیخ رشید نے قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دے دیا

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا، میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، میں سندھ میں گورنر راج ا ور وفاق میں ایمرجنسی کاحامی تھا مگر میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تمام معاملات ٹھیک طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، عمران خان 27 مارچ کی شامل پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین جلسہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

فیک نیوز پر سخت کارروائی کا عندیہ

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری کارروائی ہوگی، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا کہ جو سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف زہر اگلے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عظیم فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کا استعمال میرے دور میں نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عظیم ایجنسیوں اور افواج کی پاکستان کیساتھ کمٹمنٹ ہے، آرمی چیف اور دیگر لوگ بھی کہتےہیں کہ فیک نیوز کا کوئی حل کرو۔

اپوزیشن کے بندے بھی ہمارے پاس ہیں

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ان کے لوگ بھی ہمارے پاس ہیں، ہمارے پاس اپوزیشن کے جو لوگ ہیں وہ ذمے دار ہیں نا تو وہ واپس جائیں گے اور نہ ہی ووٹ ڈالیں گے۔

شیخ رشید نے منحرف اور وفا داریاں بدلنے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی، اچھی بات ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بڑا دعویٰ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کےباخبرلوگوں میں سےباخبرآدمی ہوں کوئی کہیں نہیں جارہا، خبریں گردش کررہی ہیں کہ عثمان بزدار جارہاہے، بزدار بھی چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، وہ بھی کہیں نہیں جارہا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں بڑی لڑائی ہورہی ہے جبکہ ن لیگ کےگھر کےاندر پسوڑی پڑی ہوئی ہے ان کے اپنے گھر میں جنگ جاری ہے، کہاں گیا ان کا ووٹ کوعزت دوکان عرہ،چلوب ھرپانی میں ڈوب مرو، کہاں گئے وہ لوگ جولندن سےبیٹھ کر فوج کوگالیاں دیتےتھے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کےبعد سےآپ اچھی خبریں سنیں گے، ہم چاہتےہیں کہ ایسی بہتری ہوکہ ملک آگےبڑھے، جب جمہوریت آگے بڑھےگی تو مسائل بھی مل جل کرحل کرلیں گے۔

شیخ رشید کا دعویٰ تھا کہ خان صاحب کی جہانگیر ترین سےبات ہوئی ہے، جہانگیر ترین ایک اچھےانسان ہیں اللہ انہیں صحت دے۔

27 مارچ کا جلسہ ، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام خصوصی ہیغام

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ، لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف 27 مارچ کو قوم سے ساتھ نکلنے کی اپیل کردی اور کہا ایک پیغام دینا ہے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے سے متعلق قوم کے نام اہم پیغام میں کہا کہ ارکان کے ضمیرکی قیمتیں لگائی جارہی ہیں، ڈاکوؤں کا ٹولہ اکٹھے ہوکر کھلے عام ارکان کو خرید رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلے، ایک پیغام دینا ہے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا چوری کے پیسوں سےعوامی نمائندوں کوخریدا جارہا ہے، جمہوریت، قوم اورعوام کے خلاف جُرم ہورہاہے، قوم اِس جُرم کے خلاف میرےساتھ نکلے تاکہ سب کو پتا چل جائے اور آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سےجمہوریت اورقوم کونقصان پہنچایاجارہاہے، اللہ کا حکم ہے لوگ اچھائی کیساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہوں۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔

عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔

ماہ رمضان کیلئے اسکولوں کے اوقات کار جاری

0

ریاض : سعودی وزارت تعلیم نے ماہ رمضان المبارک میں اسکول کے طلباء و طالبات کےلیے اوقات کار جاری کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات جاری وضح کردئیے ہیں جس کے تحت تمام اسکول صبح 9 سے 10 بجے تک اپنے تعلیمی سلسلے کا آغاز کریں گے۔

سعودی وزارت تعلیم نے ساتھ ہی ساتھ عید الفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کردیا جو پیر 24 رمضان المبارک کے بعد سے شروع ہوں گی۔

کیٹ مڈلٹن کی سیاہ فام خاتون کے ساتھ ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کردیا

0
کیٹ مڈلٹن

جمیکا : مغربی ممالک میں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ ناروا سلوک کوئی اچھنبے کی بات نہیں میڈیا پر اکثر ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جس میں سیاہ فام لوگوں سے متعصبانہ رویہ رکھا جاتا ہے۔

کچھ ایسا ہی واقعہ جزیرہ نما ملک جمیکا میں پیش آیا جہاں کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم ایک علاقے کے دورے پر پہنچے جہاں ایک سیاہ فام خاتون نے ان کا استقبال کیا۔

کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے دورہ جمیکا کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کیٹ مڈلٹن کے سیاہ فام خاتون سے پیچھے ہٹنے کی ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سیاہ فام خاتون کیٹ مڈلٹن کے استقبال کیلیے ان کا ہاتھ تھامنے کیلیے اپنا ہاتھ پڑھاتی ہے تو کیٹ مڈلٹن احتیاطاً پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ویڈیو کا یہ منظر صارفین کو متعصبانہ لگا جس پر کیٹ مڈلٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

اس حوالے سے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی سوانح عمری “فائنڈنگ فریڈم” کے شریک مصنف امید سکوبی نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ہیل پیلس کے منتظمین ان تصاویراور ویڈیوز کو جاری کرتے ہوئے کیا سوچ رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشہور شخصیات کو دیکھنے اور ان سے ملنے کے لیے لوگوں کا جذبات میں آنا لازمی امر ہے۔

جے یوآئی نے آرٹیکل 63 اے کو غیر جمہوری قرار دے دیا

0

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے آرٹیکل 63 اے غیر جمہوری قرار دے دیا اور کہا اسپیکر کو اراکین کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے رائے دی تو الیکشن کمیشن فورم غیر مؤثرہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے صدارتی ریفرنس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پارٹی الیکشن نہیں ہوئے، جماعت سلیکٹڈ عہدیدارچلا رہے ہیں، سلیکٹڈ عہدیدار آرٹیکل63اے کے تحت ووٹ کیلئے ہدایت نہیں کرسکتے۔

جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو اراکین کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، لازمی نہیں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی ریفرنس پررائے دی جائے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن کیخلاف نااہلی کا کیس بنا تو سپریم کورٹ تک معاملہ آنا ہی ہے، سپریم کورٹ نے پہلے رائے دی تو الیکشن کمیشن فورم غیر مؤثر ہوجائے گا۔

جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے پہلے ہی غیر جمہوری ہے، آزاد جیت کر شامل ہونیوالوں کی نشست بھی پارٹی کی پابند ہوجاتی ہے، ریفرنس سےلگتا ہے صدر،وزیراعظم ،اسپیکر ہمیشہ صادق وامین رہیں گے۔

تحریری جواب کے مطابق پارٹی کیخلاف ووٹ پر تاحیات نااہلی کمزورجمہوریت کو مزید کم ترکرے گی، عدالت پارلیمنٹ کی بالادستی ختم کرنے سے اجتناب کرے۔

خیال رہے سپریم کورٹ میں آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ سماعت کرے گا۔