ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9969

مفتاح اسماعیل کی پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو براہ راست پیشکش

0

کراچی : وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کی جانب سے زورو شور سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں جانب سے اسمبلی میں اراکین کے نمبرز پورے ہونے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے جارہے ہیں اوراراکین کی بولیاں لگانے جیسے الزامات عائد کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جارہا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اپوزیشن سے تعاون کرنے کی پیشکش کردی۔

میزبان وسیم بادامی کی گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے احمد حسین دیہڑ سے کہا کہ میں آپ کو آن ایئر آفر کرتا ہوں کہ آئیے اس قوم کا ساتھ دیجئے۔

مفتاح اسماعیل کا احمد حسین دیہڑ سے کہنا تھا کہ مہنگائی اورغربت کیخلاف تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دیں ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں لیکن پیسوں کی آفر ہم کسی کو نہیں کرتے۔

سعودی اقامہ ہولڈرز کے لیے بڑی خبر

0

ریاض : سعودی عرب نےغیر ملکی ملازمین کے اقامے کی مدت معیاد سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیرملکی شہریوں کے اقامے کی انتہائی حد چھ برس کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی شہریوں کو اس سے زیادہ مملکت سعودی عرب میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاحال اقامہ قوانین میں اس حوالے سے کوئی ترمیم نہیں ہوئی ہے۔

سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی قانون پاس نہیں ہوا ہے، ابھی صرف تجاویز زیر غور ہیں۔

کون سی جماعت کہاں جلسہ کریگی؟ فیصلہ ہوگیا

0
پی ٹی آئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کئے جانے کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال آچکا ہے اور حکومت واپوزیشن نے عوامی طاقت کے بھرپور شو کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی سلسلے میں وفاقی داراحکومت مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، جہاں حکومت نے 27 مارچ کو تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت درکار ہوتی ہے تاہم اب یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جبکہ جےیو آئی کو ایچ ایٹ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جےیو آئی کو 25 مارچ کو جلسےکی اجازت دی ہے ادھر جےیو آئی نےجلسہ26مارچ کو کرنےکی استدعا کردی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے جلسوں سےمتعلق ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز تیارکرلئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

ایچ 9گراؤنڈ میں مخصوص جگہ پر ہی جلسہ کرنےکی اجازت ہوگی۔

سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا۔

سرکاری ونجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائےگا۔

جلوس کے باعث ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔

کوئی ڈنڈا بردار شخص جلسہ گاہ میں نہیں آئےگا۔

کسی صورت میں شرکا کوجلسہ گاہ سے باہر جانےکی اجازت نہ ہوگی۔

ایس او پیز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سےدیئےگئے ایس اوپیزپر مکمل عمل کیا جائیگا، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کے قریب جاکر کیوں کھڑے ہوئے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

0

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شاھین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا دلچسپ انداز میں ٹکراؤ ہوگیا۔

کھیل کے تیسرے روز میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بالنگ سائیڈ پر جبکہ آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر وکٹ پر موجود تھے۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ڈیوڈ وارنر نے کھیل کے آخری لمحات میں شاہین آفریدی کو چوکا ایک رسید کیا اس کے بعد شاھین نے اگلی گیند باؤنسر کروانے کی کوشش کی، جسے آسٹریلوی بلے باز نے کامیابی کے ساتھ کھیلا۔

دن کی یہ آخری گیند پھیکنے کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی دوڑتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔

شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر بظاہر ایک دوسرے پر غصہ اتارتے دکھائی دیے لیکن ایسا نہیں تھا، دونوں ہنستے رہے اور ہسنتے ہوئے ہی ساتھ فیلڈ سے واپس پویلین لوٹے۔

فوٹو: ڈیوڈ وارنر انسٹاگرام اسٹور

اس کے بعد ڈیوڈ وانر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی۔

یہاں سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے بھی کرکٹ فیلڈ پر ان خوبصورت لمحات کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے "کیوٹ مومنٹس”  لکھا۔ اس موقع پر میمرز بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔

صارفین نے مزاحیہ انداز میں شاھین آفریدی کے دراز قد کے سامنے ڈیوڈ وارنر کے کھڑے ہونے پر ان دونوں کو "مسٹر اینڈ مسز امیتابھ بچن” کہہ ڈالا۔

دسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا گیا کہ دن کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے میچ کی پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے جبکہ جواب میں قومی ٹیم 268 پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام

0

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگادیا اور کہا عمران خان عوام کے پیسے پر اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سیاسی سرگرمیوں کے لیےسرکاری عہدہ استعمال کررہے ہیں اور 27 مارچ کو جلسے کے لیے عہدے اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عہدے، وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت آئینی منصب کے سیاسی اور جماعتی مقاصد کے استعمال کا نوٹس لے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسے پر اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں، سرکاری وسائل کی ذاتی تشہیر اور جلسے کے اعلانات کے لیے استعمال غیر قانونی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو روندکر اقتدار نہیں بچا کرتے ، اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔

امریکا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ انتقال کرگئی

0

واشنگٹن : امریکی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ کینسر سے طویل جنگ کے بعد 84 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحیات ڈیموکریٹ میڈلین البرائٹ کو امریکا کی پہلی وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہیں 1996 میں صدر بل کلنٹن نے اپنی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کےلیے منتخب کیا تھا۔

Bill Clinton, Madeleine Albright - Bill Clinton and Madeleine Albright  Photos - Zimbio

اس سے قبل وہ اقوام متحدہ میں دوسری خاتون سفیر کی حیثیت سے امریکا کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈلین البرائٹ نازی اور پھر سوویت کے زیر تسلط مشرقی یورپ ( چیک سلواکیہ) سے تعلق رکھنے والی ایک پناہ گزین بچی کی حیثیت سے امریکہ پہنچی تھیں اور ان کو وہ اعزاز حاصل ہوئے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتے ہیں۔

البرائٹ نے نیٹو کی توسیع اور کیمیائی ہتھیاروں پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے والے معاہدے کی سینیٹ کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کی۔

اس کے علاوہ مسئلہ فلسطین سمیت متعدد عالمی معاملات میں میڈلین البرائٹ نے اپنی بہترین پالیسیوں کے ذریعے عالمی امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

صدر جو بائیڈن نے ان کی وفات کے افسوس کے لیے وائٹ ہاؤس اور دیگر وفاقی عمارتوں اور گراؤنڈز پر امریکی جھنڈا 27 مارچ تک سرنگوں کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی او آئی سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا او آئی سی کے اقدامات پر اتفاق امت مسلمہ کے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے او آئی سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر قوم کومبارکباد پیش کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اقدامات پر اتفاق امت مسلمہ کے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل کو آگے بڑھانا ہے اور اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کی حالت زار کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا بطور سی ایف ایم چیئر پاکستان اتحاد، انصاف وترقی کےلیےشراکت داری کو فروغ دے گا۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے اختتام پر سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین براہم طہٰ اور پاکستان کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین براہم طہٰ نے کہا تھا کہ اسلامو فوبیا کےچیلنج سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے متعلق عالمی دن کی قرارداد منظور کی اور ہم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سےنمٹنے کیلیے تیار ہیں۔

وائٹ بال سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

0

لاہور: پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا کا 14 رکنی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا 14 رکنی اسکواڈ خصوصی فلائٹ کے زریعے آج لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچا، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور کے نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔

وائٹ بال سیریز میں حصہ لینے والے کھلاڑی تین روزہ آئسولیشن مکمل کرنے بعد اتوار سے پریکٹس شروع کرینگے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایرون فنچ آسٹریلیا کے کپتان ہونگے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا دو اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی بھی 5 اپریل کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،تینوں ون ڈے میچز سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر

دوسری جانب پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شدت سے منتظر شائقین کیلیے اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے، تمام ٹکٹس بک می ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

ون ڈے میچوں کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 3000 روپے رکھی گئی ہے جب کہ سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے لے کر 4 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹس تک خریدے جاسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی ریفرنس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

0

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی ریفرنس پر جواب میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کی انفرادی حیثیت نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی ریفرنس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ، جس میں کہا ہے کہ ووٹ پارٹی کی امانت ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کی انفرادی حیثیت نہیں ہوتی۔

تحریک انصاف نے جواب میں تاحیات نااہلی پرکوئی رائے نہیں دی اور کہا تاحیات نااہلی پرعدالت جو بھی رائے دے اس پر مطمئن ہوں گے تاہم الیکشن کمیشن عدالتی رائے کے نتیجےمیں عملدرآمد کا پابند ہوگا۔

خیال رہے سپریم کورٹ بار ، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی صدارتی ریفرنس پر جواب جمع کرا چکی ہے۔

سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دے دیا اور کہا آرٹیکل63 کے تحت کسی ایم این اے کو ووٹ سے پہلے نہیں روکا جاسکتا۔

(ن) لیگ نے صدارتی ریفرنس کو عدالت کے قیمتی وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے اور 95 واضح ہے، آئین کے تحت ہر رکن کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے کیونکہ ہر رکن اسمبلی کا کاسٹ کیا گیا ووٹ گنتی میں شمار بھی ہوگا۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے آرٹیکل 63 اے غیر جمہوری قرار دے دیا اور کہا اسپیکر کو اراکین کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے رائے دی تو الیکشن کمیشن فورم غیر مؤثرہوجائے گا۔

عمران خان اسلام آباد جلسے میں کیا اعلان کریں گے ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

0

کراچی : مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اسلام آباد جلسے میں استعفے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اسلام آباد جلسے میں استعفے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، عمران خان کا دور ختم ہوچکا، اسمبلی میں انکی اکثریت نہیں رہی، اب ہرجگہ سےاپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ عمران خان سے اپنے ہی لوگ دھوکاکر رہے ہیں اور ہمیں چھوڑ کر عمران خان کے پاس جانے والے واپس آرہے ہیں۔

گورنر راج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ میں گورنر راج کی کوشش کریں گے مگر عمل نہیں ہوگا، کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگائے۔

یاد رہے دو روز قبل منظور وسان نے 24مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم کے حکومت سے الگ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ،حلوہ تیار ہے ، دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کا مقصدعمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
.