ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9971

ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم شکست سے دامن نے چھڑا سکی، ایک اور شکست

0

ہیگلی اوول: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم شکست سے دامن نے چھڑا سکی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے ہیگلی اوول میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان ویمنز ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی، انگلش بولرز میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم پر حاوی رہے اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹ حاصل کرتے رہے۔

قومی ٹیم 41 اوورز میں محض 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹیم کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکیں، سدرہ امین 32 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سدرہ نواز نے 23 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر

انگلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے کیتھرین برنٹ، سوفی ایکلسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلش ویمنز ٹیم نے اوپنر بیٹر ڈینی ویٹ کے برق رفتار 76 رنز کی دلکش اننگز ک بدولت 105 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم نے میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے، جن میں سے 5 میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خام تیل کی قیمتیں پھر آسمان کو چھونے لگیں

0
سعودی عرب

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کو پھر پر لگ گئے، قیمتیں 121 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجوہات میں روس اور یوکرین جنگ بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر 12 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 121 اعشاریہ 60 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 5 ڈالر 66 سینٹ مہنگا ہونے کے بعد 114.93 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے اثرات براہ راست غریب اور متوسط طبقے پر پڑیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چین کی معیشت میں سست روی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں دس فیصد سے زائد کمی آئی تھی جس کے بعد خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئی تھی۔

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ

0

اسلام آباد : پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی اور 210 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا اور مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 445 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 072 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 74 ہزار 239 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 639، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 819 اور بلوچستان میں 35 ہزار 460 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 003، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار237 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور امریکا کے درمیان کیا ہونے جارہا ہے؟

0

نیوزی لینڈ کی سرکاری ایئر لائن اپنے کیریئر کی سب سے طویل پرواز کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

نیوزی لینڈ نے کم وبیش دو سال عالمی وبا کرونا سے نمٹنے کے لئے سخت ایس او پیز نافذ کئے رکھے اب حال ہی میں نیوزی لینڈ کی حکومت نے اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ، جس کی وجہ ملک کی سیاحت کی صنعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر نیوزی لینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ آکلینڈ اور نیویارک کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طویل دورانیے کی یہ فلائٹس رواں برس 17 ستمبر سے آکلینڈ سے شروع ہوں گی۔

آکلینڈ سے چلنے والی پروازوں کا نمبر ’این زیڈ ٹو‘ اور نیویارک سے روانہ ہونے والی پروازوں کو ’این زیڈ ون‘ کا نمبر دیا گیا ہے، ان نمبروں کے مطابق اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نیا روٹ ایئر نیوزی لینڈ کے لیے کتنا اہم ہے اور اور یہ خبر اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ نیوزی لینڈ بتدریج عالمی سیاحت کے لیے کھل رہا ہے۔

ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ فورین نے ایک بیان میں کہا کہ ’روایتی طور ایک اور دو نمبر ایئرلائن کے فلیگ شپ روٹ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور نیویارک ہمارے لیے فلیگ شپ روٹ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی تین فلائٹس چلیں گی، ایئر نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ پر ان ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کے ساتھ امریکی تعلقات میں دراڑ پڑ گئی

گریگ فورین کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طویل دورانیے کی فلائٹ کو ممکن بنانے کے لیے گذشتہ چند برس بہت محنت کی ہے، نیویارک پہنچنے تک مسافروں کو تازہ دم رکھنے کے لیے ہم سفر کو خوش گوار بنانے کے انتظامات مکمل کرنے جارہے ہیں ہماری تجربہ کار ٹیمیں اسے بہترین بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک سے آکلینڈ کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ پر محیط ہوگا جو دنیا کی سب سے طویل فلائٹس میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے طویل دورانیے کی فلائٹ سنگاپور اور امریکی ایئرپورٹ جے ایف کینیڈی کے درمیان چلتی ہے جس کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔

سعودی عرب : رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم خبر

0
چاند

ریاض : سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام افراد سے جمعہ یکم اپریل 29 شعبان 1443ھ کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ جمعہ یکم اپریل کو ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے شعبان کی 29 تاریخ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ رمضان کا چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں پہنچ کر شہادت قلمبند کرائی جائے۔ چاند انسانی آنکھ اور دوربین کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جیسے بھی نظر آئے بیان قلمبند کرایا جائے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیاں قائم ہیں۔ اسی کے ساتھ تمام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھی چاند دیکھنے میں حصہ لیں اور جسے چاند نظر آجائے وہ گواہی ریکارڈ کرائے۔

اسلام آباد: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

0

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برمنگھم جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کی ہے۔

ملزم نے 1 کلو 970 گرام ہیروئن بمعہ پیکنگ ہاٹ پاٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، جسے ملزم صبغت اللہ پرواز ای وائے 232 کے ذریعے برمنگھم لے جارہا تھا۔

انسداد منشیات فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے دوسری کارروائی میں مسافر محمد اعظم سے بھارتی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کی جو پرواز نمبر جی ایف 770 سے جدہ کےلیے روانہ ہورہا تھا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا تھا کہ ملزم نے 18 ہزار 680 کلو نازیپام گولیاں ریوڑیوں کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھیں۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بنگال ٹائیگرز نے پروٹیز دیس میں تاریخ رقم کردی

0

کیپ ٹاؤن: بنگال ٹائیگرز نے پروٹیز کے دیس میں تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو ریکارڈ 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

اسی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے ملک سے باہر پہلی مرتبہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا۔

یہ پہلا موقع ہے جب بنگلا دیش نے پروٹیز کے دیس میں سیریز پہلی بار ون ڈے سیریز جیتی ہے، اس سے قبل بنگال ٹائیگرز نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر 19 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

حالانکہ پروٹیز ٹیم بھی زبردست فارم میں تھی اور اس نے جنوری میں بھارت کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم بنگال ٹائیگرز نے جنوبی افریقا کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئےتاریخی فتح حاصل کی۔

تیسرے اور آخری میچ میں کپتان تمیم اقبال نے ناقابل شکست 87 رنز کے ساتھ مثال کی قیادت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ انہوں نے آخر تک اپنا بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انہیں ساتھی اوپنر لٹن داس نے اچھا سپورٹ کیا، جس کے ساتھ انہوں نے 155 کے ہدف پر 127 رنز بنائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ڈے نائٹ اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جہاں پروٹیز ٹیم بنگلا دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کی شاندار بولنگ کے باعث 37 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پروٹیز کی جانب سے کوئی بیٹر بھی نصف سنچری اسکور نہ کر سکا ، میلان 39 ، ڈیوائن پریٹورئیس 20 اور کیشو مہاراج 28 رنز بنا سکے، تسکین احمد نے 9 اوورز میں 35 رنز دے کر 5 پروٹیز کا شکار کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے اوپنرز کپتان تمیم اقبال اور لٹن داس کے درمیان 127 رنز کی عمدہ پارٹنر شپ نے میچ کا نتیجہ قبل از بتادیا، کپتان تمیم اقبال نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بنگلا دیش نے 38 رنز سے اپنے نام کیا تھا، دوسرے میچ میں پروٹیز نے کم بیک کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

بینک سے قرضہ لینے والے ملزمان کیخلاف سزا کا فیصلہ برقرار

0

کراچی : عدالت نے جعلی دستاویزات پر بینک سے قرضہ لینے والے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جعلی دستاویزات پر بینک سے قرضہ لینے والے ملزمان کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اپیل کی سماعت کے بعد عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کی اپیلیں مسترد کردیں۔

پیشی پر آئے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود6ملزمان کو فوری طور پرحراست میں لے لیا گیا، سمیع، محمد اشرف، آفتاب احمد سمیت تمام ملزمان ضمانت پر آزاد تھے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان نے بینک سے قرضہ لینے کے لئے جائیدادوں کے جو دستاویزات گارنٹی کے طور پر جمع کرائیں وہ تمام جعلی تھیں۔

ماتحت عدالت نے ملزمان کو7سال قید وجرمانے کی سزا سنائی تھی، اپیلٹ بینچ نے7سال کی سزا میں کمی کرتے ہوئے 3سال میں تبدیل کردی۔

میری خواہش ہےعمران خان استعفیٰ نہ دیں، خورشید شاہ

0

کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہ دیں بلکہ وہ پارلیمنٹ آئیں اور پھر انہیں شکست ہو۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ جس کے پاس ہوتا ہے وہ کسی کو بتاتا نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کوئی بھی عوام کےخلاف استعمال نہیں کرسکتا، ڈالر، بجلی، تیل، اناج کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں کوئی پوچھنے والا نہیں؟

پی پی رہنما نے کہا کہ ان کی جانب سے تکلیف دہ الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں، اتحادی جماعتیں ان کے ساتھ ہوتیں تو ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے بتایا کہ عمران خان کو سینیٹ میں شکست ہوئی تھی تو انہوں نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، چوہدری نثار کی ملاقاتیں ایک سال پہلے ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں یا نہ دیں ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں اور پھر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں، پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دیں تو کیا نتیجہ نکلتا ہےاس کا احساس کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں وہ خود کو بچا رہے ہیں، ساڑھے3سال ہم نے انتظار کیا، میثاق معیشت کا بھی کہا، کشمیر سمیت دیگر اہم ایشوز پر میٹنگ ہوئیں، آرمی چیف آئے لیکن وزیراعظم نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سنبھل کر چل رہے تھےاور کہتے تھے، آئیں ساتھ بیٹھیں، کہا جاتا تھا کہ اپوزیشن ناکارہ ہے، نااہل اپوزیشن ملی ہے، پیپلز پارٹی کو مجبوراً طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیع اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ 10لاکھ لوگ کھڑے کردوں گا دیکھتے ہیں کون پارلیمنٹ جاتا ہے، ہم آپ کا یہ طریقہ کار بھی دیکھ لیتے ہیں۔

جو بویا تھا وہ ہی کاٹ رہے ہیں

0
سیاسی بحث

تحریر: عدنان انور

قارئین گرامی کچھ دن قبل اک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ہونے والی گفتگو دیکھ وسن رہا تھا جسمیں حکومتی و اپوزیش جماعتوں کے ارکان مدعو تھے اور اک نہایت ہی فکر انگیزسیاسی بحث جاری تھی دونوں اطراف سے اپنی جماعتوں کے حق و دفاع میں کہ اچانک ہی گفتگو کارخ مڑا اور سلسلہ کلام بات چیت سے انتہائی نازیبا انداز میں تبدیل ہوگیا مہمان گرامی نے انتہائی گھٹیا الفاظ میں اپنے مخالف پر بڑی شدومد کیساتھ گولہ باری کردی ۔

جسے دیکھ کر میں توکیا شاید اسکرین دیکھنے والے جتنے بھی لوگ ہیں یقیننا وہ بھی ششسدررہ گئے ہوں کیونکہ موصوف ہمارے ملک کی اک اہم حکومتی عہدہ رکھنے والے عہیدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ہیں مگر سیاسی کیا اخلاقی بلوغت بھی ان سے کافی دور دکھائی دی- انکی گفتگواتنی پر اثر تھی کہ شاید ان سطور کے لکھے جانے تک کورٹ نے بھی نوٹس لے لیا ہوگا یہ لے لیا ہے –

اب آتے ہیں اصل سلسلہ کلام کیطرف جسکی باعث اتنی لمبی تمہید باندھنا پڑی کیونکہ اس کے بغیر یہ قضیہ سمجھ نہیں آتا –

ہمارے معاشرے میں ویسے بھی برداشت کا مادہ بہت کم ہے اور ماضی میں ہونے والے ٹاک شوز ختم ہونے کے بعد خاص طور پر کراچی شہر میں تو لاشوں کے انبار لگ جاتے تھے نامعلوم افراد کیجانب سے پورے شہر کا بہت ہی براحال ہوتا تھا ہر طرف افراتفری کا عالم ہوجاتا ، لوگ اندھی گولیوں سے بچنے کے لئیے کسی بھی عارضی ٹھکانے کو غنیمت جان کر سر کو چھپالیتے کہ شاید اسی طرح عصبیت پر مبنی سیاسی ٹاک شو کے نزلہ کا شکار ہونےسے بچ جائے ، اچھی طرح یاد ہے کہ گھر والے بھی یہی کہتے تھے بیٹا جہاں ہوں وہی رک جاؤ ابھی آنے کی ضرورت نہیں ہے اپنا خیال رکھنا صبح آجانا اور ہاں موبائل فون کھلا رکھنا

۔راقم بھی بچشم خود یہ حالات بڑی قریب سے دیکھ وگزرچکا ہیں –ہاں بھی دیکھتے تھے اور نکل جاتے تھے کہ کہیں دیکھنے کی ہی سزا نہ مل جائے ویسے بھی شہری سیاسی جماعتوں کے ناکردہ گناہوں کی سزا آتشی اسلحہ سے موت کیصورت میں بھگت رہے ہوتے تھے قصہ باالخیر یہ دور بھی تمام ہوگیا جن سیاسی جماعتوں کے یہ کام تھی آخر کار انکا بھی انجام ہوگیا۔

مگر یہ پڑھے لکھوں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا کیا کریں جو اپنی پارٹی کی ترجمانی اسکرین کے زریعے جن کودیکھنے والوں کی بھی تعدار لاکھوں میں ہی ہوگی وہ عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ ہاں ہم اتنے ہی بدتہزیب اور بد گو ہے کہ اپنی جماعت کے دفاع میں کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار ہیں۔

ٹاک شوز میں اپنی پارٹی کی ترجماںی کے لِیَے پارٹی قیادت ہی ایسے لوگوں کو منتخب کرتی ہیں جونرم گفتار ، تحمل مزاج اور خوش اخلاق ہوتے ہیں اور سامنے والے کا موقف کو عقل کی کسوٹی پر پرکھ کرجواب دیتے ہیں۔

کیونکہ انکا رویہ ہی پارٹی پالیسی کی ترجمانی کرتاہیں اور پھر اسی بیانیے کو عوام میں بھی پزیرائی ملتی ہیں –اور ہمارے دین میں بھی اِخلاقیات پر زور دیا گیا ہیں ،امت کے بہتریں اوصاف میں اک وصف اخلاق کی بھی ہے جسکا اخلاق بہتر ہوگا وہ ہی بہترین انسان ہوگا-