جمعہ, نومبر 1, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9976

پاکستان کی کتنے فیصد آبادی ویکسینیٹڈ ہو گئی؟ اہم معلومات

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کوروناویکسی نیشن مہم کے اعداد و شمار کر دیے گئے۔ 71 فیصد اہل آبادی کی مکمل کورونا ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کےحوالےسے اسلام آباد پہلے اور پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آبادکی 89فیصداہل آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جب کہ پنجاب کی 80 فیصد اہل آبادی ویکسینیٹڈ ہے۔

سندھ کی 64 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی، بلوچستان 58، کے پی کی 59 فیصد، آزادکشمیر کی 64، جی بی کی 49فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14کروڑ 31 لاکھ 9050 شہری کوروناویکسی نیشن کےاہل ہیں جس میں سے 12 کروڑ51 لاکھ 26072 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی۔

اسی طرح 10 کروڑ 24 لاکھ 6263 شہریوں کو دونوں ڈوز لگ چکی ہیں۔ 2 کروڑ 27 لاکھ 19809شہریوں کو ایک ویکسین ڈوزلگ چکی ہے۔

شاعرِ مزدور احسان دانش کا تذکرہ

0

احسان دانش کی زندگی جہدِ مسلسل سے عبارت تھی۔ روزی روٹی کا چکر ان کے پیروں میں‌ ایسا پڑا کہ عمر اسی میں گزر گئی اور وہ شاعرِ مزدور مشہور ہوگئے۔

اردو کے اس مشہور شاعر کی زندگی کے ابتدائی ایّام بے حد سخت اور کٹھن تھے، جب احسان دانش کو جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے بڑے جتن کرنا پڑے۔ انھوں نے کبھی مزدوری کی تو کبھی باروچی گیری، کہیں چپڑاسی بھرتی ہوئے تو کبھی مالی بن کر دو وقت کی روٹی کا انتظام کیا، لیکن اس کے ساتھ قلم بھی تھامے رکھا اور تخلیقی ادب کے ساتھ زبان و بیان، تحقیق اور تدوین کا کام بھی انجام دیتے رہے۔

احسان دانش ایسے کج کلاہ تھے جنھوں نے ضمیر فروشی کے علاوہ ہر معمولی مگر جائز کام کر کے پیسے کمائے۔ ان کا اصل نام قاضی احسانُ الحق تھا، مگر شعر و ادب میں احسان دانش کے نام سے شہرت پائی۔ 22 مارچ 1982ء کو وفات پانے والے احسان دانش نام وَر شاعر، ادیب اور ماہرِ لسان تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کی مشکلات اور تلخیوں کے ساتھ اردو زبان و ادب میں‌ جو نام و مرتبہ پایا اس کی مثال کم ہی نظر آتی ہے۔

قاضی احسان الحق 1914ء میں کاندھلہ، مظفر نگر (یو پی) میں پیدا ہوئے تھے۔ غربت کی وجہ سے چوتھی جماعت سے آگے نہ پڑھ سکے، لیکن مطالعہ کے شوق اور لگن سے اردو، فارسی اور عربی کے ساتھ شاعری میں کمال حاصل کیا۔ نوعمری میں تلاشِ معاش کی غرض سے لاہور آگئے اور یہیں عمر تمام کی۔

احسان دانش شاعری نے ہر صنفِ سخن میں طبع آزمائی کی۔ غزلوں کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر کہی گئی نظمیں احسان دانش کے تخلیقی شعور اور انسان دوستی کی مثال ہیں۔ ان کے شعری مجموعوں میں حدیثِ ادب، دردِ زندگی، تفسیرِ فطرت، آتشِ خاموش، چراغاں اور گورستان سرِفہرست ہیں۔

لسانیات کا مضمون بھی احسان دانش کی علمی قابلیت اور استعداد کا ثبوت ہے۔ اس میدان میں دستورِ اردو، تذکیر و تانیث اور اردو مترادفات ان کی یادگار کتابیں ہیں۔ حضرت احسان دانش کی خود نوشت سوانح عمری جہانِ دانش بھی علمی اور ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہوئی جس پر پاکستان رائٹرز گلڈ نے انھیں آدم جی ادبی ایوارڈ دیا اور حکومتِ پاکستان نے اس کتاب پر احسان دانش کو انعامی رقم دی۔

علمی اور ادبی خدمات پر انھیں‌ ستارۂ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیے گئے تھے۔ احسان دانش کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں۔

آج اس نے ہنس کے یوں پوچھا مزاج
عمر بھر کے رنج و غم یاد آ گئے

ان کا یہ شعر بہت مشہور ہے:

یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسو
تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ

یہ کون ہنس کے صحنِ چمن سے گزر گیا
اب تک ہیں پھول چاک گریباں کیے ہوئے

لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 90 رنز بنالیے

0

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 301 رنز درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، عثمان خواجہ 91 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ‌ بولر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار وکٹیں حاصل کی جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز232 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا آرڈر جاری

0

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اہم اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کے لیے سیکریٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی، اجلاس اپوزیشن کی  ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کو منعقد کرانے کے لیے تحریک منظور ہوئی۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کے لیے سی ڈی اے نے کام شروع کر دیا ہے، ریکوزیشن موصول ہونے پر سینیٹ ہال کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

آرڈر کے مطابق سینیٹ ہال کی تازئین و آرائش کی وجہ سے ہال دستیاب نہ ہوسکا، ان حالات کی وجہ سے 24 مارچ سے پہلے اجلاس منعقد کرانا ممکن نہ تھا۔

رنبیر کپور نے موبائل کے وال پیپر پر کس کی تصویر لگا رکھی ہے؟

0

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے موبائل پر لگے وال پیپر کی تصویر لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور اپنی دوست اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایئرپورٹ پر نظر آئے جہاں فوٹو گرافرز نے دونوں کی کئی تصاویر کھینچیں۔

اداکاروں کی فوٹو گرافی کے دوران کیمرے کی آنکھ میں رنبیر کے موبائل کے وال پیپر پر لگی تصویر کا عکس محفوظ ہوگیا۔

رنبیر کپور نے اپنے آنجہانی والد رشی کپور کی ایک یادگار تصویر بطور وال پیپر موبائل پر لگا رکھی ہے۔

اداکار کے وال پیپر کو دیکھ کر کئی مداح جذباتی ہوگئے اور رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار رشی کپور کا انتقال 30 اپریل 2020 کو ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا، جس میں ان کا نصف کردار پریش راول ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

بالی ووڈ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ کسی ایک کردار کو دو مختلف اداکار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
شرما جی نمکین کی شوٹنگ کے دوران رشی کپور اپریل 2020 میں کینسر کے باعث چل بسے تھے، جس کے بعد ان کا بقیہ کردار پریش راول نے شوٹ کروایا تھا۔

‘فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئےغم و غصےکاباعث ہے’

0

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطین کا المیہ دنیابھرکےمسلمانوں کیلئےغم و غصےکاباعث ہے مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا مرکز ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے فلسطین کے وزیر خارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نےفلسطینی عوام کےحقوق کیلئےپاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی امنگوں کو پورا کرنےکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا المیہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئےغم و غصےکاباعث ہے مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا مرکز ہے۔

ملاقات میں فلسطینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین،کشمیر متعلقہ خطوں میں عدم استحکام کی وجوہات ہیں مقبوضہ کشمیرمیں لوگ سنگین مظالم اوربےلگام جبرکاشکارہیں۔

وزیرخارجہ نےمسئلہ فلسطین پرپاکستان کی حمایت اور موقف پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں پاکستان، فلسطین کےدرمیان دوطرفہ تعاون پر گفتگو جب کہ او آئی سی، علاقائی، عالمی فورمز پرفریقین کےدرمیان تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سامنے آگئی

0

لاہور : ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا گروپ میں اختلافات کی بڑی وجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے اہم ایم پی اے رفاقت گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، رفاقت گیلانی نے کچھ دیر قبل ہی عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے 6 ایم پی ایز 3 روز میں عثمان بزدارسےملاقات کرچکےہیں، ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ن لیگ کی ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نے ترین گروپ کے ایم پی ایز میں بھی ٹوٹ پھوٹ اور ایم پی ایز کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبر بریک کی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے دوبارہ رابطے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی گارنٹی نہ ملنے پر کیے گئے ہیں، حمزہ شہباز کی ترین گروپ سے میٹنگ مایوس کن تھی، ایک ایم پی اے ترین گروپ نے بتایا کہ انھوں ںے سوچا تھا کہ حمزہ شہباز ٹکٹوں کا وعدہ کریں گے لیکن ایسا نہ ہوا۔

اس سے قبل صوبائی وزیر مراد راس اور ملک اختر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ترین گروپ سے رابطوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ترین گروپ اور ناراض ارکان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نے ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ اپنے ہیں ، ان کے مسائل حل ہوں گے اور تحفظات بھی دور ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز ترین گروپ کے وزرا اور ایڈوائزرز نے پنجاب کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں نعمان لنگڑیال،اجمل چیمہ ،عبدالحمید دستی اور رفاقت گیلانی شریک نہیں ہوئے تھے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ترین گروپ سے ملاقات بھی کی تھی ، ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں مائنس بزدار کے معاملے پر بھی اختلاف رائے ہے، حکومتی ٹیم سے ملاقات میں ترقیاتی کاموں پراتفاق ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا

0
چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آرٹیکل63اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، 5رکنی بینچ 24 مارچ کوسماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ 24 مارچ کوسماعت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بینچ میں جسٹس منیب اختر،جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس مظہرعالم خان،جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں جلسے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی ، جس میں عدالت نے آرٹیکل63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو صدارتی ریفرنس پر نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ پارلیمنٹ آئین کے تحت سب سے مرکزی ادارہ ہے، پارلیمنٹ کا کام آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے، پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، آرٹیکل 63 اے پارٹیوں کے حقوق کی بات کرتا ہے، کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا اور عوامی مفاد میں کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،عوام کا کاروبار زندگی بھی کسی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ ہم پروسیجر کے اندرنہیں جائیں گے ، ہم پارلیمانی پروسیجنگ کے اندر مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔

خیبر پختونخوا: عدالت نے کرشنگ پلانٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا

0

پشاور: عدالت نے مردان میں کرشنگ پلانٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر مردان کے مختلف علاقوں میں لگے کرشنگ پلانٹس سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر لگائے گئے کرشنگ پلانٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جن کارخانوں سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جو ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہاں پر دریاؤں کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، مائننگ ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی لیز دے کر بہت سے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او مردان زاہد اللہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مردان میں کرشنگ پلانٹس گھروں کے قریب لگائے گئے ہیں۔ جن سے سانس کی مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اس پر چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ اگر اس حوالے سے کوئی غیر قانونی لیز جاری کی گئی ہے، تو اس کو ہم اسکریپ کر دیں گے، ہم نے پہلے بھی ایسے لیز اسکریپ کیے ہیں، آبادی کے قریب جو کرشنگ پلانٹس لگائے گئے ہیں ان کے خلاف انتظامیہ کارروائی تیز کرے۔

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں، متعدد غیر قانونی کرشنگ پلانٹس کو سیل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان زاہد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ابھی تک 70 ایف آئی آر درج کیے جا چکے ہیں، 18 ایف آئی آر اس سال درج ہوئے ہیں، جب کہ 21 افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس فورس ہر وقت کسی بھی دوسرے ادارے کی مدد کے لیے تیار رہتی ہے۔

کرشنگ پلانٹس مالکان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے کرشنگ پلانٹس کے لیے قانونی طور پر لیز لیا ہے، اور پلانٹ آبادی سے 700 میٹر دور ہے، لیکن پھر بھی ان کو بند کیا گیا ہے۔

اس پر ڈپٹی کمشنر مردان نے عدالت کو بتایا کہ سارے امور کی نگرانی کی جا رہی ہے، جو لیز قانون کے مطابق اور آبادی سے مطلوبہ فاصلے پر ہے، ان کھول دیا جائے گا۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی کا کاروبار بند کرنا نہیں چاہتے لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی انسانی صحت کے ساتھ کھیلے اور ماحول کو خراب کرے۔

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ممتاز علی کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ وہ دیکھیں کہ کون سے علاقے میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو سارے امور کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

فیکٹری میں خونخوار جانور داخل، ملازمین کا کیا بنا؟ ویڈیو وائرل

0

بھارت کی ایک فیکٹری میں بن بلائے مہمان نے داخل ہوکر خوف و ہراس پھیلا دیا، چھ گھنٹے بعد تیندوے کو فیکٹری سے باہر نکالا گیا۔

جنگلی جانور کے فیکٹری میں داخل ہونے کا واقعہ بھارتی شہر پونے کی ایک کار بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں کئی گھنٹے تک کام بند رہا اور ملازمین کو فیکٹری سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں تیندوے کو فیکٹری کا آزادنہ دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تیندوے کو چھ گھنٹے بعد محکمہ جنگلی حیات نے بے ہوشی کی دوا دیکر فیکٹری سے نکالا اور جنگل میں بحفاظت چھوڑ دیا۔