ہوم بلاگ صفحہ 9984

تعلیمی اداروں میں مرد و خواتین اساتذہ پر بڑی پابندی عائد

0

اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردئیے گئے اور حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں خواتین اور مرد اساتذہ کیلیے ڈریس کوڈ لاگو، بڑی پابندی عاید وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد ہو گی تاہم پردہ کرنیوالی خواتین اساتذہ کو اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ سینڈل ،اسنیکر پہننے کی اجازت جبکہ سلیپرکی اجازت نہیں جبکہ مرداساتذہ کوسردیوں میں گرم چاد رپہنےکی اجازت نہیں، اساتذہ سویٹر، کوٹ اور جرسی پہنے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ شلوارقمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں جبکہ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے متعلقہ ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

بھارتی طیارے میں عجیب وغریب واقعہ، جہاز میں سوار بھوٹان کا شہزادہ بھی دم بخود

0

دہلی: بھارتی ایئرلائن(ایئر انڈیا) کے طیارے میں چیونٹیوں نے یلغار کردی جس کے باعث پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جہاز میں بھوٹان کا شہزادہ بھی سوار تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے ‘ایئر انڈیا’ کی ایک پرواز پیر کو دن 2 بجے اڑان بھرنے ہی والی تھی کہ بزنس کلاس میں چیونٹیوں کی بھرمار دیکھی گئی جس کے بعد یہ پرواز تین گھنٹے سے زیادہ تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

Jigme Khesar Namgyel Wangchuck - Game Of Thrones: Thai King And Other  Monarchs Who Hosted Lavish Coronations | The Economic Times
بھوٹان کا شہزادہ جگمے نمگیال ونگچک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی طیارے 111-AI کی بزنس کلاس کے حصے میں چیونٹیوں کے جھنڈ نے مسافروں کو بھی پریشان کردیا، وہ اپنی منزل پر مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔

چیونٹیوں کی یلغار کے باعث ایئرانڈیا نے جہاز تبدیل کیا اور اس کی جگہ دوسرے بوئنگ طیارے 8-787 کو روانہ کیا۔ اس طیارے میں بھوٹان کے شہزادے جگمے نمگیال ونگچک بھی سوار تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں بھارت سے امریکا کے ننیوارک ایئرپورٹ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو چمگادڑ کی موجودگی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

0

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 9 ستمبر سے مزید بارشیں متوقع ہیں، مذکورہ اسپیل شہر میں 2 سے 3 روز رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں لوکل ڈویلپمنٹ کی وجہ سے بارش ہوئی، اس وقت سینٹرل انڈیا میں لو پریشر ایریا موجود ہے۔

ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ لو پریشر ایریا کے اثرات آج رات کو مشرقی سندھ میں نظر آئیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 ستمبر سے نئے اسپیل کا آغاز ہوگا، اس اسپیل میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مذکورہ اسپیل 2 سے 3 روز رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں یکم سے 4 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہوئی تھیں، بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں کئی افراد کی ہلاکت بھی ہوئی جبکہ اس دوران کے الیکٹرک کا سسٹم بھی حسب معمول بیٹھ گیا۔

بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے بڑی خوشخبری

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر شبلی فراز نےبجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسناتے ہوئے بتایا کہ کم خرچ والے بجلی کے پھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری آگئی ، وفاقی وزیر شبلی فراز نےبجلی بلزمیں60فیصدتک کمی کی نویدسنادی ، وزارت سائنس میں کم خرچ والے بجلی کےپھینکے، واٹرموٹرز و دیگرآلات تیار کرلئے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فراز نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والے پنکھے،واٹرموٹرمیں نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے آلات میں بجلی کااستعمال40سے 60 فیصدکم ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کریگی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی اور اس بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔

یوم دفاع و شہداء: پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان دلچسپ کرکٹ میچ

0
بھارتی کرکٹر کی پِچ پر ہی موت ہوگئی

پاک بحریہ نے یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) ریئرایڈمرل طارق علی نے شرکت کی، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاک بحریہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

تقریب کے دوران کرونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا، اس دوران شرکا نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) ریئرایڈمرل طارق علی نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا جس پر کشمیری عوام نے پاک بحریہ کیجانب سے ان خیرسگالی اقدامات کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم ہے۔

سی اے اے کی اراضی کی مبینہ منتقلی کا معاملہ، اہم پیشرفت

0

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو ایکڑ سے زائد ملکیتی اراضی کی مبینہ منتقلی کے معاملے پر ایف آئی اے نے 12 افسران کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو ایکڑ سے زائد اراضی کی مبینہ منتقلی کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے سی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیت 12 افسران کو انکوائری کےلیے طلب کیا ہے۔

سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے افسران کو 7 سے 9 ستمبر کے درمیان مختلف اوقات میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ایکڑ سے زائد اراضی کی سندھ حکومت کو مبینہ منتقلی کا معاملہ 2001 سے متعلق ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے جن افسران کو طلب کیا ہے ان میں سے چند ریٹائر اور کچھ سی اے اے میں سینئر پوزیشنز پر فائز ہیں، جن کا تعلق ماضی اور حالیہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، کمرشل، ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر شعبوں سے ہے۔

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

0

اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 07 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا، دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدکی گئی ، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

07 ستمبر کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ان تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ہمیشہ بے مثال بہادری کے ساتھ قوم کی آواز پر لبیک کہا اور عظیم مقصد کے لئے دوسروں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

اس خاص دن کے موقع پر انہوں نے آزادی کیلئےجانوں کانذرانہ دینےوالے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران، ائیر مین اور سویلینز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ُٓقبل ازیں اس تاریخی دن کی مناسبت سے کراچی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈیلٹا وائرس تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

0

نئی دہلی : پہلی بار بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اور تباہ کن قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ پر ماہرین بھی فکر میں مبتلا ہیں۔

طبی ماہرین بھی پریشان ہیں کہ کورونا وائرس کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا بیشتر ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے؟

برطانیہ اور بھارت کے طبی ماہرین کی مشترکہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیا وائرس اپنی نقول بنانے اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کی بہتر صلاحیت رکھتا ہے۔

طبی جریدے جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا کی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ ممکنہ طور پر وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز پر حملے کی صلاحیت اور زیادہ متعدی ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں لیبارٹری میں تجربات اور ویکسین کے بعد لوگوں کے بیمار ہونے یا بریک تھرو انفیکشنز کا تجزیہ کیا گیا۔ محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوا کہ ڈیلٹا اپنی نقول بنانے اور وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں پھیلاؤ کی بہتر صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے بھی شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ قدرتی بیماری یا ویکسینیشن سے پیدا ہونے والی وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی افادیت ڈیلٹا قسم کے خلاف گھٹ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عناصر ممکنہ طور پر 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت میں کورونا کی تباہ کن لہر کا باعث بنے۔ یہ جاننے کے لیے ڈیلٹا قسم کس حد تک مدافعتی ردعمل پر حملہ آور ہوسکتی ہے، تحقیقی ٹیم نے خون کے نمونوں سے نکالے گئے سیرم کے نمونے حاصل کیے۔

یہ نمونے ان افراد کے تھے جو پہلے کوویڈ کا شکار ہوچکے تھے یا ان کی ایسٹرازینیکا یا فائزر ویکسینز سے ویکسی نیشن ہوچکی تھی۔

سیرم قدرتی بیماری یا ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز پر مشتمل تھے اور تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ ڈیلٹا قسم کے مقابلے میں قدرتی بیماری سے پیدا ہونے وای اینٹی باڈیز کی حساسیت یا افادیت 5.7 گنا کم ہوگئی۔

ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی افادیت ڈیلٹا کے خلاف ایلفا کے مقابلے میں 8 گنا کمی دریافت ہوئی۔

اسی حوالے سے دہلی کے 3 ہسپتالوں میں کام کرنے والے 100 طبی ورکرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کی ویکسینیشن ہوچکی تھی اور ان میں ڈیلٹا کی تصدیق ہوئی تھی۔

ماہرین نے دریافت کیا کہ متاثرہ افراد میں ڈیلٹا کی منتقلی کا امکان ایلفا قسم کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے لیبارٹری تجربات کے لیے ڈیلٹا والی میوٹیشنز پر مبنی وائرس تیار کرکے اسے لیب میڈ تھری ڈی اعضا کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ کورونا کی قسم ڈیلٹا خلیات میں داخل ہونے کے لیے دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتی ہے کیونکہ اس کی سطح پر اسپائیک پروٹین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ایک بار خلیات میں داخل ہونے کے بعد وہ اپنی نقول بنانے کے حوالے سے بھی دیگر اقسام سے بہت زیادہ بہتر ہے۔ یہ دونوں عناصر وائرس کی اس قسم کو دیگر اقسام کے مقابلے میں سبقت حاصل ہوئی ہے اور یہ وضاحت ہوتی ہے کہ کیوں یہ دنیا کے مختلف ممالک میں بالادست قسم بن چکی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ڈیلٹا کی قسم تیزی سے پھیلاؤ اور لوگوں کو بیمار کرنے کی بہتر صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں بالادست قسم بن گئی، یہ قدرتی بیماری یا ویکسینیشن سے پیدا ہونے وای مدافعت کے خلاف مزاحمت کی بھی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ویکسینیشن سے پیدا ہونے والی مدافعت کے نتیجے میں ڈیلٹا سے بیمار ہونے پر عموماً بیماری کی شدت معمولی ہوتی ہے مگر اس سے ان افراد کو زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے جو پہلے سے مختلف امراض کا سامنا کررہے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر وائرس کی اقسام کے خلاف ویکسین کے ردعمل کو بہتر بنانے کے ذرائع پر غور کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ بیماری کی روک تھام کے اقدامات کی ضرورت ویکسین کے بعد بھی ہوگی۔

اس تحقیق میں برطانیہ کی میڈیکل ریسرچ کونسل اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ ریسرچ جبکہ بھارت کی وزارت صحت، کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی کے ماہرین نے مل کر کام کیا تھا۔

وبا کے دنیا بھر میں وار، بھارت کو ایک دن میں 31 ہزار نئے کیسز کا سامنا

0

دنیا بھر میں کورونا کے حملوں کا سلسلہ برقرار رہے، دیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی وبا شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اب تک مجموعی طور پر 4.55 ملین کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک دنیا بھر میں 219 ملین افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں ایک دن میں اکتیس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دو سونوے افراد چل بسے۔ اسی طرح چوبیس گھنٹے میں جرمنی میں چھے ہزار، میکسیکو میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ برازیل میں ایک دن میں ایک سو بیاسی افراد جان سے گئے۔

کئی ممالک کے شہریوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے جبکہ حکام عوام کو دوسری ڈوز کی تلقین کررہے ہیں، لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنی مکمل ویکسی نیشن کرالیں۔

سعودی عرب، امریکا اور یورپی ممالک میں بھی ویکسینیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔

کرونا وائرس: ایک روز میں 90 سے زائد اموات

ادھر پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 98 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی۔ مذکورہ دورانیے میں ہی 3 ہزار 316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہوگئی ہے۔

‘پاک فضائیہ کے شاہین دشمن کی ہر چال کاجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ‘

0

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پا ک فضائیہ کےشاہینوں نےمکاردشمن کی فضائی طاقت کوخاک میں ملایا اور جرأت، شجاعت اوربہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔

، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جانبازوں نےفضائی حدودکادفاع کرتےہوئےدشمن کوشکست دی، 7ستمبر 1965کادن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے، پاک فضائیہ کےناقابل فراموش کارناموں کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرنازہے ، پاک فضائیہ دشمن کی ہر چال کاجواب دینےکیلئےہمہ وقت تیارہے،پاک فضائیہ نے فروری میں 2 بھارتی طیاروں کو گراکر صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

عثمان بزدار نے پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہینوں کےعظیم کارناموں،لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا پاک فضائیہ کاشماردنیا کی بہترین فضائی فورسزمیں ہوتاہےجس پرفخرہے۔