جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

پاکستان اور چین کا تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے تعلقات مزید مضبوط کرتے ہوئے تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرلیا جس سے پاکستانی طلبہ مستفید ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور چین کی گرینڈویو انسٹی ٹیوشن میں تعاون کا اہم معاہدہ ہوگا جس کیلیے وفاقی کابینہ نے اکیڈمک کو آپریشن معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت دفاع کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، وزارت تعلیم و تربیت اور ایچ ای سی نے بھی معاہدے کی حمایت کی۔

وزارت قانون و انصاف سے معاہدے کی مسودے کی توثیق کروالی گئی۔ معاہدے کے تحت تعلیم، اکیڈمک اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں