بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

نتھیا گلی : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے قدرتی آفات سے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

یہ بات انہوں نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین ایم او یو پر دستخط ایک بڑا قدم ہے جس سے مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک ٹیکنالوجی اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات سے بچانے کیلئے آگاہی فراہم کرنے کے جدید نظام سمیت دیگر سہولیات کی دستیابی کیلئے تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً سیاحت کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر سوئس وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا ملک اپنے تجربات اور وسائل سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلابوں سے جانی اور مالی نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ عالمی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں