ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاکستان کا بھارت سے دہشت گردی پر وضاحت سمیت دیگر آپشنز پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت سے دہشت گردی پر وضاحت اور ناظم الامور کی طلبی سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا، سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھی بھارتی وزارت خارجہ نے تردید نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت سےدہشت گردی پروضاحت اورناظم الامورکی طلبی سمیت دیگرآپشنزپرغور کر رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ4 سے 5ممالک کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھی بھارتی وزارت خارجہ نےتردیدیاانکارنہیں کیا اور بھارتی وزارت خارجہ نے سنگین الزامات کے باوجود سفارتی و دیگر چینلز سے رابطہ نہیں کیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپس، واٹس ایپ، ٹیلی گرام اوربرطانوی ایپس کو استعمال کیا جاتا ہے اور دہشت گردی کے لئے مقامی ایجنٹوں کو مختلف اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں جبکہ یکمشت ادائیگیوں کی بجائے مرحلہ وارادائیگیاں بینکوں اور ہنڈی و دیگر ذرائع سے کی جاتی ہیں۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض قتل کے علاوہ بھی کئی اور واقعات پر تحقیقات جاری ہیں، پاکستان نے بھارتی ایجنٹوں کی موجودگی والے تیسرے ملک سے بھی معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں