اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

قومی ٹیم کے ڈاکٹر کی آسٹریلیا جانے سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ تیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد علیل اور کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے آسٹریلیا جانے سے معذرت کی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر سہیل سلیم نے پرتھ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا تاہم اس صورتحال کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل ڈاکٹر بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے جب کہ مقامی طور پر بھی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں