ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاکستانی حجاج مفت ’’آب زم زم‘‘ کیسے حاصل کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری پیکیج کے تحت حج کرنے والے پاکستانی حجاج کو 5 لیٹر زمزم مفت فراہم کیا جائے گا جو انہیں سعودی یا پاکستان ایئرپورٹ پر دیا جائے گا۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج پیکیج میں 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج پیکیج میں سیرین ایئر اور سعودی ایئر لائن اپنے مسافروں کو سعودی ایئرپورٹس پر 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل ایک بوتل فراہم کرنے کی پابند ہیں جب کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) اور ایئر بلیو پاکستان پہنچنے پر 5 لٹر زمزم کی ایک بوتل حجاج کو مہیا کرے گی۔

- Advertisement -

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ پر زمزم نہ ملنے کی صورت میں حجاج وزارت، متعلقہ ایئر لائنز اور ڈائریکٹوریٹ آف حج کے فوکل پرسن کے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز اتوار 2 جولائی سے ہو گیا ہے اور جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں