منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں جاری چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چاندی کے دو تمغے جیت لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روس میں جاری چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کو اہم کامیابی ملی اور دو پاکستانی ایتھلیٹ نے چاندی کے تمغے حاصل کرلیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وقاص افضل نے 125 کلو گرام کٹیگری میں جب کہ محمد سعد نے 60 کلو گرام کٹیگری میں چاندی کے تمغے حاصل کیے، وقاص افضل نے کانگو کے علاوہ روایتی حریف بھارت کے ایتھلیٹ کو دھول چٹائی جب کہ محمد سعد نے ترکمانستان، قازقستان اور سربیا کے کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ماس ریسلنگ فیڈریشن پاکستان کے صدر نواب فرقان خان کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں