16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

قومی بیٹر ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ویمن ٹیم کی تجربہ کار بیٹر ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی واحد پاکستانی کرکٹر ناہیدہ خان نے 14 سال ملک کی نمائندگی کی اور 66 ون ڈے، 54 ٹی 20 کھیل کر 2014 رنز اسکور کیے۔

ناہیدہ خان کو ون ڈے میچ میں ریکارڈ چار کیچز لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں چار کیچ لیے تھے وہ میچ پاکستانی ٹیم 94 رنز سے جیتی تھی۔

ناہیدہ خان نے 50 اوورز کے 3 عالمی کپ مقابلوں 2013 ، 2017 اور 2022 اور 4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012، 2014، 2016 اور 2018 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

تجربہ کار بیٹر نے کرکٹ سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے کوچنگ کا شعبہ اختیار کیا اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے ذمے داری نبھائی۔

اس سے قبل انہوں نے مارچ میں ہونے والی ویمنز لیگ میں ایمازون ٹیم کے ہیڈ کوچ توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی کام کیا تھا، ان نمائشی میچوں میں ایمازون دو ایک سے فاتح رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں