ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پرینیتی چوپڑا کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی اپنی شادی سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھوچڈھا 24 ستمبر کو اُدے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

پرینیتی چوپڑا گزشتہ دنوں شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے اُدے پور پہنچی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

دو روز قبل صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی نے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ اور ہونے والے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ بھنگڑا ڈالا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں پرینیتی چوپڑا کو راگھو چڈھا اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم اب پرینیتی چوپڑا کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میری شادی چار سال میں ہوجائے گی۔‘

میزبان کی جانب سے پرینیتی چوپڑا کو ماضی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’میں ابھی یہ سوچ رہی ہیں کہ شادی کو نبھایا کیسے جاتا ہے اس سے بھاگا کیسے جاتا ہے۔‘

پرینیتی چوپڑا کہتی ہیں کہ جب صحیح لائف پارٹنر ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی ہوسکتا ہے کہ تین سے چار سال میں شادی کرلوں۔‘

جب میزبان کی جانب سے پرینیتی چوپڑا کو یہ ویڈیو کلپ دکھایا گیا تو انہوں نے خود کو ’نجومی‘ کہا اور کہنے لگی کہ ’چار سال پہلے میں نے بولا تھا کہ چار سال میری شادی ہوگی؟ میں نے خود سے متعلق ایسی پیش گوئی کی میں خود سے بہت متاثر ہوں۔‘

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں