بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

رمیز راجہ کے بیان پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، پی سی بی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے رمیز راجہ کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے رمیز راجہ کی جانب سے نجم سیٹھی پرلگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس طرز عمل کو مایوس قرار دیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کےتحفظ کیلئےقانونی کارروائی کا حق رکھتےہیں۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ چیئرمین کے سفری اخراجات متعلقہ حکام کی منظوری سے کیے جاتے تھے ،رمیزراجہ کا اپنے اور نجم سیٹھی کےسابقہ دورکےاخراجات پرموازنہ گمراہ کن ہے،یو اے ای کے دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی پی ایس ایل الاؤنس نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کا رول ماڈل کون؟ پیسر کا انکشاف

ترجمان نے کہا کہ نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا جبکہ رمیز راجہ کو ایک نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت 1کروڑ65لاکھ روپے تھی۔

ترجمان پی سی بی نے واضح کیا کہ نجم سیٹھی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ رہےہیں، سی ٹی ڈی نے باقاعدہ ایڈوائزری جاری کی تھی جس کے باعث ان کے سیکورٹی اخراجات زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا تھا کہ نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا کہ میرا سامان تک مجھے نہ لینے دیا۔

اپنے دور کے اچانک خاتمے کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اس سے انھیں اس اقدام سے ’چبھن اور درد ہوا۔

رمیز راجہ کو گذشتہ ہفتے وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک 15 رکنی مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں