جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

حکومت سے مذاکرات میں پی ٹی آئی کا ممکنہ ایجنڈا سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف مذاکرات میں حکومت کے سامنے کیا ایجنڈا رکھے گی، اس متعلق تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی حکومت پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دے گی، دراصل سابق وزیراعظم عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں تاکہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن ہو سکیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان الیکشن کی تاریخ کو جولائی میں اسمبلی تحلیل کے ساتھ طے کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مذاکرات سے پہلے فون پر اپنی ٹیم کو آگاہ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل ہمیں قبول نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

مذاکرات پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹیوں کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو رہے ہیں۔ حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، سعد رفیق، نوید قمر اور کشور زہرا شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے اس کے لیے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر کا انتخاب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں