جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

چترال کی عوام کا پرجوش طریقہ سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کیساتھ اظہار یکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

چترال کی عوام نے پرجوش طریقہ سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بڑی بہادری سے چترال میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مار بھگایا۔

تفصیلات کے مطابق چترال کی صورتحال پر پروپیگنڈہ کرنے والوں پر چترال کی عوام اور سیاحوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔

چترال کی عوام نے پرجوش طریقہ سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بڑی بہادری سے چترال میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مار بھگایا۔

- Advertisement -

عوام کا کہنا تھا کہ چترال ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کسی دہشت گرد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چترال کی عوام سیاحوں سے درخواست کی کہ وہ بے خوف ہو کر چترال آئیں، چترال کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ مقابلہ کرے گی۔

عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانی بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

سیاحوں نے کہا کہ دروش میں زندگی رواں دواں ہے، حالات پرامن ہیں اور بازاروں میں چہل پہل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں