ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھے افراد کی نعرے بازی، اسد قیصر اور عمر ایوب نے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھے افراد کی نعرے بازی پر اسد قیصر اور عمر ایوب آگ بگولہ ہوگئے اور لوگوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے اںتخاب کے لئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مہمان گیلری میں بیٹھے افراد کی نعرے بازی پر سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے تلخ کلامی ہوئی۔

سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے مہمان گیلری سے لوگوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ، جس پر قومی اسمبلی کے اسپیکر نے شور مچانے والوں کو باہر نکالنے کیلئے سیکیورٹی بلالی۔

- Advertisement -

راجاپرویزاشرف نے کہا کہ آپ لوگ تشریف رکھیں ابھی انہیں باہرنکالتےہیں ، وزیٹر گیلری میں جس نے بھی ہلہ مچایا فوری باہر نکال دیاجائے۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤکرلیا، گھڑی چور اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگانے پر سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر سے احتجاج کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کہا کہ اب گیلری سے نعرے لگےتوبرداشت نہیں کریں گے، عمرایوب نے کہا کہ یہاں پر جو شخص بیٹھا تھا اس نے کل بھی بیہودہ گالیاں نکالی ، اسپیکر صاحب آپ نے ایف آئی آر کروانی ہے، ہم اس شخص کیخلاف تحریک لائیں گے۔

رکن اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ان کا حق نہیں کہ یہاں آکر گالیاں دیں، گیلری میں بیٹھے لوگوں نے گالیاں دیں ایف آئی آر درج کرائیں۔

جس پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گالی دینے کی کسی کو اجازت نہیں ، انکوائری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں