12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پرتھ ٹیسٹ، پاکستان کل کس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کا آغاز کل پرتھ ٹیسٹ سے ہو رہا ہے قومی ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی سامنے آ گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز جس کو دونوں ممالک کے کرکٹ لیجنڈز رچی بینو اور عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بینو قادر سیریز کا نام دیا گیا ہے کل سے پرتھ ٹیسٹ سے شروع ہو رہی ہے۔

پرتھ میں ہونے والے ویسٹ ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کی تین روز سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور اس نے پہلے ٹیسٹ کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو قابو کرنے کے لیے چار فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا بولنگ اٹیک چار فاسٹ بولرز اور ایک اسپینر نعمان علی پر مشتمل ہو گا، شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف کی جگہ پکی ہے، مزید ایک فاسٹ بولر کا فیصلہ ہونا ہے جب کہ زخمی ابرار احمد کی جگہ بلائے گئے آف اسپنر ساجد خان نے بھی پرتھ میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے لیے پچ کیسی ہو گی؟

سرفراز احمد وکٹوں کے عقب میں ذمے داریاں نبھائیں گے اور ساتھ ہی بیٹنگ کو بھی مضبوط کریں گے اس کے ساتھ ہی کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں