جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

پرویز الٰہی کا ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا۔

پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہ کروائے جا سکے۔ ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔

یاد رہے کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کی تھی۔

- Advertisement -

متعلقہ: پرویز الٰہی نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام جاری کر دیا

پرویز الٰہی کے وکلا بابر اعوان اور سردارعبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ کیس کا ریکارڈ آج پیش کر دیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نامزد ملزم نہیں ہیں، ان کا کوئی کردار نہیں بنتا ہے، وہ نامعلوم آدمی نہیں ہیں پولیس نے اس کیس میں کوئی تفتیش نہیں کی۔

عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل سننے کے بعد 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں