جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’پاکستان بہادر کشمیری عوام کے حقوق کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  پاکستان بہادر کشمیری عوام کے حقوق کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا اعادہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یو این کمیشن برائے ہندوستان اورپاکستان کی منظور کردہ قراردادکی 75 ویں سالگرہ  ہے، اس قرارداد کے مطابق تنازع کا فیصلہ آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

’’لیکن افسوسناک امر ہے مظلوم کشمیری عوام  بنیادی حق کا استعمال نہیں کر سکے، بھارت جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔

انوارلحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو انکی سرزمین میں بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے، 5 اگست 2019 سے، بھارت ایک سازشی عمل میں مصروف ہے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ حق خود ارادیت سے انکار کی جانب ایک اور قدم ہے، ایسی قانون سازی، انجینئرڈ عدالتی فیصلوں سے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم انوالحق کاکڑ نے کہا کہ جنرل اسمبلی ہر سال ’’عوام کے حق خود ارادیت کی عالمگیر احساس‘‘ پر ایک قرارداد منظور کرتی ہے، قرارداد کا مقصد جبری قبضے میں رہنے والے لوگوں کی حالت زار اور حقوق کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ عالمی برادری، یو این یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھاتی ہے لوگ ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا استعمال کریں، پاکستان بہادر کشمیری عوام کے حقوق کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں