15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ مین حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ذمہ داران کے تعین کےلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کمیٹی 7دن میں ٹریک ایند ٹریس سسٹم میں رکاوٹوں ،ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرے گی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ کمیٹی کارخانوں میں ٹیکس کے خودکار نظام کیلئے لائحہ عمل پرتجاویز بھی دے گی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال کیوں نہ ہو سکا؟تمباکو، چینی،سیمنٹ،کھاد کی صنعت میں 2سال میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو بحال ہو ناچاہیے، 4بڑے شعبوں کے سواباقی اہم شعبوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں حائل تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور سیمنٹ کے کارخانوں کی پروڈکشن لائنز پر سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نظام ،ڈیجیٹل اسٹریجی کا جامع لائحہ عمل طلب کر لیا اور کہا ایسے کارخانے جو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے انکاری ہوں انہیں فوری سیل کیا جائے اور سسٹم کوجعلسازی،غیرمعیاری مصنوعات کی روک تھام کیلئےاستعمال میں لایاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں