جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ایک جماعت کو جتوانے کا نام ہے، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سوال کیا کہ کیاایک جماعت کوجتوانالیول پلیئنگ فیلڈہے؟ تو پھر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، دوہزار اٹھارہ کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے، جب جنوبی پنجاب محاذ بنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورہ چین میں چینی صدرسےملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان پرعزم ہےکہ حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کاتسلسل جاری رکھے گا.

دورہ چین کے حوالے سے انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے رہاہے، سی پیک منصوبوں کی رفتارتیزہونےسےمعاشی ومعاشرتی ترقی میں بھی تیزی آئے گی ، سی پیک دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

- Advertisement -

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی قیادت سے ہونیوالی ملاقات نتیجہ خیز رہی ہیں، دورہ چین میں کابینہ ارکان نے پاک چین تعلقات میں بہتری کیلئے بھرپور معاونت کی، تیسرےبی آرایف فورم پرعالمی رہنماؤں سےملاقاتیں اہم رہی ہیں اور ایک عرصے کے بعد چین کیساتھ اتنی بڑی تعدادمیں معاہدےہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، چین کی سرمایہ کاری کیلئےمربوط حکمت عملی وضع کی جارہی ہے، جتنی سرمایہ کاری ہوگی وہ اکنامک گروتھ کیلئےکارگرثابت ہوگی۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مخصوص جماعت کو جتوانے کیلئے بنایا جائے تو پھرتو بات کریں، آپ نادرا جائیں گی توکیا ایسا ہوتاہےکہ وزیراعظم آفس کی اجازت درکارہوگی؟نواز شریف پیدائشی طورپرپاکستانی ہیں توانکی بائیومیٹرک کیلئے کونساایکسٹرا اقدام ہوگیا، نوازشریف کیلئے نادرا کو ہدایت کیلئے حکومت نے کوئی اضافی کام نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایک نارمل پروسیجرکواس طرح پیش کرناکہ لیول پینگ فیلڈنہیں ہے، کیاآپ سب کو2018میں لیول پلینگ فیلڈ یاد ہے؟ میں سیاسی باتیں کرنانہیں چاہتا، کوشش کرنی ہے تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملے، ہم نہیں چاہتےکہ کوئی بھی سیاسی جماعت سیاسی پراسس سے باہرہو۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی حکومت آتی ہےوہ اپنےفیصلےلیتی ہے، ہمارے فارن منسٹرکافیصلہ تھاکہ روس کیساتھ میٹنگ ہو، جتنی ہماری ان سےتلخی تھی اتنی چائنہ کیساتھ بھی تھی، قومیں،مملکتیں ایک دوسرےکیخلاف ہوتی ہیں پھرایک ساتھ بھی ہوجاتی ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اب کےحالات میں چائنہ روس کوآرڈینیشن ہورہی ہے، ماضی میں ان کا ایک رویہ تھا ہمارا بھی تھا، اب نئی اسٹریٹجی کے حوالے سے دونوں ممالک کی ضرورت ہے، دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع بھی مل رہا ہے، روس ایک اہم معاشی پلیئرہے۔

غیرقانونی مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایکسرسائز ان کیخلاف کررہےہیں جوغیرقانونی طورپر یہاں 40سال سے مقیم ہیں ، ہم چاہتے ہیں غیرقانونی مقیم لوگ واپس جائیں اور قانونی دستاویز لیکر آئیں، ہم غیرقانونی لوگوں کوواپس بھیج رہےہیں ، وہ اپنےملک واپس جائیں اورقانونی طریقے سے ویزا لے کرآسکتےہیں، ہم نےصرف یہ کہاہےکہ آپ نےجن جن لوگوں کولیکرجاناہے ہمیں بتائیں۔

اداروں کی نجکاری کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نجکاری پر سوال فوادحسن سے نہ پوچھیں حکومت کا جواب اسوقت میں دے رہاہوں، یہ بتانا قبل ازوقت ہوگا کہ اداروں کی نجکاری کب اور کس وقت مکمل ہوگی، ہماری پوری کوشش ہے کہ نجکاری کا عمل پورا ہو، نجکاری کا گھنٹوں، دنوں اور سیکنڈز کے حساب سے نہیں بتا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں