جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی صدارتی محل میں فرانسیسی صدر اور فرسٹ لیڈی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : وزیراعظم شہباز شریف نے صدارتی محل میں فرانسیسی صدر اور فرسٹ لیڈی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خیرسگالی کے کلمات ادا کئے اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کاپیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ پیرس کے دوران جمہوریہ فرانس کے صدارتی محل پہنچے ، صدارتی محل پہنچنے پر فرانسیسی صدر اور فرسٹ لیڈی نے ان کا استقبال کیا۔

فرانسیسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خیرسگالی کے کلمات ادا کئے اور عوام کیلئےنیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم اورفرانسیسی صدر کی ملاقات میں دوطرفہ امورپربات چیت سمیت دوطرفہ تعلقات کے پہلو اورمختلف شعبوں میں تعاون کےمعاملات زیرغور آئے۔

بعد ازاں نیو گلوبل فائنسنگ سمٹ کے دوسرے روز اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف پہنچے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات نئےعالمی مالیاتی معاہدے کے موضوع پر سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے پرسربراہی اجلاس بلانے پرفرانسیسی صدر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سربراہی اجلاس میں دعوت اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے ترقی پذیر ممالک کیساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھایا، ترقی پذیر ممالک کووسائل کی عدم دستیابی اور قرض ادائیگیوں کےبوجھ اورترقی کے مسائل درپیش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں