14.2 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی یوم ماحولیات پر پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے عزم میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طریقے استعمال کر رہی ہے، حکومت قومی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے لیے پلاسٹک پر ہیبیشن ریگولیشن 2023 پر کام کر رہے ہیں، جامع فریم ورک سنگل یوز پلاسٹک کو  مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایک ٹائم لائن فراہم کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات ہمارے سیارے کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اکٹھے ہوں، ری سائیکلنگ کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونٹیز میں بیداری پھیلائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اس کے مرہون منت ہیں، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں