ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اس موقع پر ان کی مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات بھی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع ان کی مختلف ممالک کے قائدین سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

شہباز شریف کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بلوچستان اور سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی جب کہ ترکیہ کےسابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صدر اردوان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے دورہ ترکیہ کے دوران ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو ہوئی۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد میں صدر ٹی سی اے ایردال ایرن اور سیکریٹری جنرل حسن یالسین شامل تھے، ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں