12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

وزیر اعظم نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ’محسن نقوی اسپیڈ‘ قرار دیتے ہوئے ان کی پھرتیوں کی تعریف کر دی۔

دانش اسکول سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محسن نقوی اسپیڈ سے کام ہونے پر شکر گزار ہوں، انہوں نے اسپیڈ میں مجھے بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کہا جاتا تھا جتنے میں یہ ایک دانش اسکول بنے گا اتنے میں 10 دوسرے اسکول بن جائیں گے، میں نے کہا کہ مخالفت کی پرواہ نہیں جنوبی پنجاب میں دانش اسکول بنائے، میرا بس چلے تو پورے پاکستان میں ہزاروں دانش اسکول بنا کر قوم کو عظیم بناؤں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ کاش وہ ہیرے جو دوست ممالک نے دیے اس کے پیسے جیب میں ڈالنے کے بجائے ان کے قدموں میں نچھاور کرتے تو سلام پیش کرتا، وہ 50 ارب 190 ملین پاونڈ ان بچوں کیلیے لگائے ہوتے تو چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو سلام پیش کرتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں موقع دیا تو پورے پاکستان میں دانش اسکولوں کا جال بچھا دوں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ اجرا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین کی وجہ سے آئی ایم ایف معاہدہ ممکن ہوا، آئی ایم ایف پروگرام ہماری مجبوری بن گیا تھا، پروگرام نہ ہوتا تو امپورٹ اور کم کرنی پڑتیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں میثاق معیشت پر بات کریں قوم کو اس طرف لے کر آئیں، آج مل بیٹھ کر اختلافات دفن کر کے ایک ہو جائیں تو کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں