جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’جو عدالتیں کل سزا دے رہی تھیں وہی آج ریلیف دے رہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جو عدالتیں کل سزا دے رہی تھیں وہی آج ریلیف دے رہی ہیں نواز شریف پہلے بھی سرخرو ہوئے آئندہ بھی ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’باخبر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازشوں کے ثبوت آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں بیٹھ کر فیصلے لکھے جاتے تھے۔ ہم تو کہتے تھے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ میں انتقال کا نشانہ بنایا گیا۔ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر تجربہ کیا گیا کیونکہ نواز شریف کا خوف تھا۔ جو تجربات کیے گئے آج اس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ صدیوں پرانے کیسز کو نواز شریف کیخلاف انتقام کیلیے زندہ کیا گیا لیکن جو عدالتیں کل سزائیں دے رہی تھیں وہی آج ریلیف دے رہی ہیں۔ نواز شریف پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوئے اور آئندہ بھی ہونگے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو قانون میں وہی سہولتیں ہوں گی جو عام شہری کو ہوتی ہیں۔ قانون پرعمل کرنے والے شہری کے طور پر نواز شریف واپس آئیں گے۔ تاریخ نہیں بتا سکتا لیکن نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں