ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پنجاب میں فنڈز اور ٹرانسفر پوسٹنگ ن لیگ کی ہدایت پر ہورہی ہے، پی پی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فنڈز اور ٹرانسفرپوسٹنگ ن لیگ کی ہدایت پر ہورہی ہے، اتحادی حکومت ہے ایک جماعت کا آرڈر چلنا نیک شگون نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے فنڈز ن لیگ کی ہدایت پرچل رہےہیں اور تمام کام ن لیگ کی ہدایت پر ہو رہے ہیں۔

ندیم افضل چن نے بتایا کہ پنجاب میں ٹرانسفرپوسٹنگ بھی ن لیگ کی ہدایت پرہی ہورہی ہے ، اتحادی حکومت ہے ایسے میں ایک جماعت کا ہی آرڈر چلنا نیک شگون نہیں۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی بیوروکریسی کئی سالوں سے سیاست زدہ ہے، پنجاب میں بیورو کریسی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ہوتی ہے۔

بلاول کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی تقریر پر جو سیخ پا ہو رہے تھے ان کو پیغام دے رہا تھا، پی پی کے علاوہ سب بینفشری رہے ہیں ہم تو اب بھی شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ساری سیاسی جماعتیں جواب شورڈال رہی ہیں یہ لوگ بینفشری رہی ہیں، ہم تو کہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں، کوئی کسی کا بینفشری نہ بنے۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ اب 2023 ہے، 90 کی دہائی نہیں ہے، ماضی کی سیاست نہیں چلےگی، پی پی میں جو شامل ہونا چاہتے ہیں، سویلین بیوروکریسی ان کو ٹف ٹائم دیتی ہے، پنجاب میں پی پی جھنڈے،بینرزاتار لیے جاتے ہیں،اسلام آبادسےہدایات جاتی ہیں لیکن جو ڈرائیونگ سیٹ پرہوگا وہی ذمہ دارہوگا اور آج ن لیگ ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں