ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کا تبادلہ

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے13 اسرائیلی اور 12 تھائی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔

حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے ہو رہے ہیں۔

رفح بارڈر پر اسرائیلی یرغمالیوں کو مصر کےحوالے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں 12 تھائی یرغمالیوں اور 13 اسرائیلیوں کی رہائی ہوئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے 12 کارکنوں کو رہائی ملی ہے۔ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم سریتھا تھاوسین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ حکومت کو تصدیق ملی ہے کہ غزہ میں قید 12 تھائی کارکنوں کو حماس نے رہا کر دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینی قیدی رہا کر دیئےگئے ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ قیدیوں کو شناخت اور میڈیکل کے بعد گھر بھیجا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں